مبارکباد مبارکباد شاکر صاحب

دوست

محفلین
آج مورخہ 29 اگست 2006 ہمارا بی کام پنجاب یونیورسٹی کا نتیجہ بولا گیا ہے۔ رات کے 10 بجے اپنا نتیجہ ویب سائٹ سے دیکھا جس کے مطابق بمشکل فسٹ ڈویژن میں ہماری انٹری ہوئی ہے۔ ہم جو ڈھیر ساری امیدیں لگائے بیٹھے تھے ساری نہیں تو کافی ساری خاک وغیرہ وغیرہ میں مل گئی ہیں اور کچھ مل رہی ہیں۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔ بفضل تعالٰٰی اور صدقہ حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہم گریجویٹ ہوچکے ہیں اور اب آپ احباب سے درخواست ہے کہ دعا فرمائیں‌ ہمیں ایم کام میں زرعی یونیورسٹی یا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں داخلہ مل جائے تاکہ ہم اپنا ماسٹرز بھی مکمل کرسکیں۔
وسلام
طالب دعا
 

تلمیذ

لائبریرین
مبارک ہو شاکر بڑھکر خوشی ہوئی۔

زرعی یونیورسٹی کا ایک سابق طالب علم (1970سے 1974) ہونے کے باعث آپکے لئے میری دعا تو اسی ادارے کیلئے ہی ہوگی۔ ویسے فرسٹ ڈویژن والوں کو توبآسانی داخلہ مل جانا چاہئے۔ کون سے شعبے میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ ہے؟

اللہ آپکو کامیابی عطا فرمائیں۔ آپ جیسے نوجوان بلا شبہ ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ڈھیروں مبارکاں شاکر بھائی

اللہ تعالی آپ کی نیک خواہشات کوپوراکرے (آمین ثم آمین) اورآپ کوجس یونیورسٹی میں آپ چاہتے ہیں داخلہ مل جائے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر عزیز
آپ کو گریجویشن میں کامیابی پر میری اور میرے تمام ساتھیوں کی جانب سے مبارک باد
عل۔۔۔۔۔م را بر تن زن۔۔۔۔ی یارے بود
عل۔۔۔۔۔۔م را بر دل زن۔۔ی مارے بود
 

دوست

محفلین
شکریہ تمام دوستوں کا۔
تلمیذ صاحب، ساجد اقبال بھائی، بوچھی، زکریا بھائی نعمان بھائی اور شاکر القادری آپ کی آمد کا بہت شکریہ۔
اور بوچھی آپ ہر ایک سے مٹھائی مانگ لیتی ہیں خواتین تو کافی حساس ہوتی ہیں اپنی فٹنس کے معاملے میں اور مٹھائی تو فٹنس کی دشمن ہے۔ چہ معنی دارد؟؟
ویسے کبھی فیصل آباد آنا ہوا تو غریب خانے پر بھی آئیے گا انشاءاللہ آپ کو مٹھائی سے سیر کرکے بلکہ گھر والوں کے لیے بھی باندھ کر دیں گے۔ وعدہ رہا۔
 

تیشہ

محفلین
:lol: جناب میں ہر لحاظ سے فٹ فاٹ ہوں ، سمارٹ بہت سمارٹ سی پتلی دبلی لمبی سی ۔ سلم نازک سی گڑیا سی 8)

آپ شاید یقین نہ کریں مگر یہی خیقیقت ہے :) میں مٹھائی غرظیکہ ہر میٹھی چیز کھاتی ہوں اور جی بھر کے کھاتی ہوں ، مگر مجھے کھایا پیا لگتا نہیں ، نہ ہی میٹھا کؤئی اثر کرتا ہے :lol: 8)
مجھے دیکھ لیں تو آپکو لگے کہ بیس سالہ لڑکی آپ سے مٹھائی مانگ رہی ہے :lol: 8) اسی لئے تو میں بے دھڑک مٹھائیاں کھاتی ہوں کہ لگتیں نہیں میٹھا بھی ۔ :p

مگر آپ کو یقین نہیں آئے گا جس نے دیکھا ہو اپنی آنکھوں سے وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں 8)
یہی میری فٹنس کا راز ہے جی بھر کے کھاتی ہوں مگر فٹ فاٹ رہتی ہوں ۔ ۔
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
پھر بھی مٹھائی اب ای میل تو کرنے سے رہا میں۔ چونکہ آپ غالبًا لندن میں‌ ہیں تو ہوسکتا ہے کہ کبھی مستقبل میں یہی کوئی دس پندرہ سال میں کبھی میرا ادھر کا چکر لگے تو مٹھائی لیتا آؤں گا ساری ایک بار ہی۔
لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ آپ اس وقت تک اتنی سلم اور سمارٹ اور نازک سی اور گڑیا سی نہ رہیں۔ اور بیس سال کی تو خیر آپ رہیں گی ہی نہیں تب تک۔ چناچہ اس وقت مسئلہ ہوگا۔۔۔
ویسے یہ بھی ایک بیماری ہے جتنا مرضی کھاؤ اور لگے نہیں تو کسی حکیم سے رجوع کریں۔ وہ آپ کو ڈینٹ دور کرنے والے کیپسول دیں گے انشاءاللہ دنوں میں فائدہ ہوگا۔
 

امن ایمان

محفلین
:shock: ہییییں شاکر۔۔۔آپ بھی اتنے چھوٹے ہیں۔۔لگتے تو نہیں تھے ۔۔اور تلمیذ صاحب اتنے بڑے ہیں۔۔یہ بھی بڑے نہیں لگتے تھے ۔۔۔لیکن باجو مجھے اتنی ہی سمارٹ لگتی تھیں۔۔پتہ نہیں یہ سب الٹ پلٹ کس طرح ہو گیا۔۔اوہ مبارکباد تو بیچ میں ہی رہ گئی۔


شاکر بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ فسٹ ڈیو اچھی ہے۔۔: ) ۔۔ میرے بھائی کی طرح اللہ آپ کی بھی دلی خواہش پوری کریں آمین۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست!
مبارکاں
اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقول
ٓآپ
کے
مبروکاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
شکریہ آپ دوستوں‌۔
امن ایمان، راجہ بھائی اور ماورا بہت بہت نوازش آپ دوستوں کی دعائیں‌ اور رب کی رحمت ہی ہے ورنہ میرے پلے تو ککھ بھی نہیں۔
 

تیشہ

محفلین
دوست نے کہا:
واہ جی واہ۔
پھر بھی مٹھائی اب ای میل تو کرنے سے رہا میں۔ چونکہ آپ غالبًا لندن میں‌ ہیں تو ہوسکتا ہے کہ کبھی مستقبل میں یہی کوئی دس پندرہ سال میں کبھی میرا ادھر کا چکر لگے تو مٹھائی لیتا آؤں گا ساری ایک بار ہی۔
لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ آپ اس وقت تک اتنی سلم اور سمارٹ اور نازک سی اور گڑیا سی نہ رہیں۔ اور بیس سال کی تو خیر آپ رہیں گی ہی نہیں تب تک۔ چناچہ اس وقت مسئلہ ہوگا۔۔۔
ویسے یہ بھی ایک بیماری ہے جتنا مرضی کھاؤ اور لگے نہیں تو کسی حکیم سے رجوع کریں۔ وہ آپ کو ڈینٹ دور کرنے والے کیپسول دیں گے انشاءاللہ دنوں میں فائدہ ہوگا۔


:lol: فکر ناٹ ۔ ۔ جب تک آپ مٹھائی لے کر نہیں آجاتے میں تب تک بیس کی رہوں گی :lol: :lol: :p
اور سلم تو وہ میں ویسے کی ویسے ہی رہتی ہوں مجال ہے کچھ کھایا پیا لگ جاتا ہو :( اس لئے جیسی ہوں بیس سال بعد بھی ایسی ہی رہو گی موٹی ہونا ہوتا تو ہو جاتی ، مگر میری صحت پر اثر نہیں پڑتا ۔
 
Top