اسامہ فاروق
محفلین
خاکسار کو اسامہ فاروق کہتے ہے۔ پاکستان کے دل لاہور سے تعلق رکھتا ہوں 2010ء میں اللہ نے حفظ کی دولت سے انعام بخشا۔
آج کل جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں چودہویں کا چاند ہوں۔ اور فیصل آباد کےمعروف و مشہور ادارے جامعہ اسلامیہ امدادیہ میں درس نظامی کے آخری درجات کا ادنی سا طالب علم ہوں۔
مطالعہ کا از حد شوقین اور دیوانہ ہوں،الحمدللہ۔ متعدد تاریخی کتب اور غیر درسی کتب سے استفادے کا موقع ملا۔ جن میں مقدمہ ابن خلدون، ام السیر "سیرۃ حلبیہ"، فاتحین عالم، فتوح الشام، تاریخ یعقوبی وغیرہ سر فہرست ہیں۔
ناولز کا شدید رسیا ہوں۔ نسیم حجازی، نمرہ احمد، عمیرہ احمد، ایم اے مظہر کلیم، اشیتاق احمد، اشفاق احمد وغیرہ سے کافی متاثر ہوں۔
اردو محفل فارم اردو ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عرصہ دراز سے میرے ایک مخلص رفیق مجھے یہاں مدعو کر رہے تھے۔ کچھ دن پہلے رجسٹریشن کرا کر بھاگ نکلا (کچھ مجبوری کے تحت)۔
لیکن آج ان کے حکم پر کمر کس کر میدان میں جب وارد ہوا تو "پاسورڈ ندارد"،،،،
حوصلہ کر کے پاسورڈ ریکور کروایا اور اس فارم پر تمام احباب کا پیار سمیٹنے چلا آیا۔
نووارد ہوں،اس لیے امید ہے کہ تمام دوست بھرپور تعاون کرتے ہوئے میری اغلاط کی نشاندہی فرمائیں گے۔ شکریہ