رانا
محفلین
ن لیگ کو مبارک باد دیں اچھی بات ہے ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ لیکن معذرت کے ساتھ میں ن لیگ کو مبارک نہیں دے سکتا۔ یہ کوئی ن لیگ کی ذات سے تعلق رکھنے والا امتحان یا ایونٹ نہیں تھا کہ میں اسے مبارک باد دوں جس طرح لوگ کسی کو اسکول کالج میں پوزیشن لینے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ بلکہ یہ پاکستان کو اگلے پانچ سال کسی ایماندار اور سمجھدار لیڈر کی کفالت میں دینے کا معاملہ تھا۔ کسی کا بچہ کسی قرعہ اندازی میں کسی آدم خور کی کفالت میں چلا جائے تو وہ اسےکہاں کی مبارکباد دے گا؟ میں صرف افسوس کرسکتا ہوں کہ ن لیگ کے جو کارنامے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ٹی وی پر اشتہاروں کی صورت میں چلے ہیں اور پچھلے دنوں عمارت میں آتشزدگی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ایسوں سے ملک کے لئے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ یہ تو اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک کو بھی آگ لگانے سے گریز نہ کریں گے۔ ن لیگ کے حمایتیوں سے معذرت کے ساتھ کہ انہوں نے بہرحال ایمانداری سے جس بات کو بہتر سمجھا اس کو سپورٹ کیا ان کی نیت کا اجر انہیں مل جائے گا لیکن میں ن لیگ کو مبارک کی بجائے افسوس کا اظہار ہی کرسکتا ہوں پاکستان کے لئے کہ اب اگلے پانچ سال پھر پاکستان ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں چلا گیا جن کے نزدیک ترقی کا معیار بسیں بلٹ ٹرینیں اور موٹرویز ہیں۔ بہرحال اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ شائد اپوزیشن کا خیال کرتے ہوئے بنیادی سہولتیں عوام کو دینے میں کچھ مناسب اقدامات کرلیں۔ وہ بھی اگر اپوزیشن کا خوف ہوا تو ورنہ اسکی بھی امید نہیں۔
پردیسی بھائی اب تک کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے یہ قوم الٹانے میں نہیں الٹنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔پانچ سال بعد الٹانے کی طاقت بھی آپ کے ہاتھ میں ہی ہے