خط:. کسی چیز کی سطح پر نشان یا علامت، خراش، بدھّی۔ خط: وہ کاغذ جس پر کچھ تحریر کر کے ایک شخص دوسرے کو بھیجتا ہے، مکتوب، نامہ، مراسلہ، رقعہ، چٹھی، پرچہ، فرمان پروانہ۔ خط:لڑکوں کے رخسار اور لبوں پر آغاز جوانی میں پہلی بار جو بال نمودار ہوتے ہیں، سبزہ۔ خط:لکھائی، تحریر، کتابت۔ خط:{ ہندسہ } لکیر جو دولفظوں کے درمیان واقع ہو اور جس میں صرف لمبائی ہو چوڑائی نہ ہو۔
خط:پیٹ کے درمیان پڑنے والی لکیریں۔ خط:افق پر پڑنے والی لکیریں۔ خط:حجامت۔ (جامع اللغات) خط:رسم الخط۔ خط:سر کے بالوں کے بیچ کی لکیر، مانگ۔ خط:دھاری جو کپڑے پر رنگ سےڈالی جائے یا بنائی سے ظاہر ہو۔ خط:ناخن کی جڑ پر پائی جانے والی ہلالی لکیریں۔ خط:سیدھ، برابری، آڑے ترچھے کی ضد۔ خط:دستاویز، مِلکیت نامہ۔ خط:دھار، تیزی، بازیکی۔ خط:{ تصوف } خط .... یہ اشارہ ہے عالم ارواح کی طرف کہ جو اقربمراتبوجود ہے غیب ہویت کے ساتھ نیزحقیقت کا ظہورمظاہرروحانی میں جس سے مراد تعنیات خط:ارواح میں بعض کے نزدیک حقیقت محمدی اور برزخ کبریٰ مراد ہے۔ خط:راستہ، جادہ، حد، کنارا۔ خط:زاویہ، بناوٹ، انداز، صورت، شکل، حلیہ، چھب۔ خط:عبارت، مضمون۔ خط:راگ راگنیوں میں سے ایک قسم جو ایرانی اور عربی موسیقی کے امتزاج سے پیدا ہوئی ہے۔ خط:{ قواعد }وقفہ یا جملہ معترفہ ظاہر کرنے کا نشان (اس طرح) انگریزی : (Dash) خط:{ سائنس } کسی علامت یا اصول کو ظاہر کرنے والی لکیر یا نشان۔ خط:لکیر نما نسیں جو حیوانیجسم رو پیدا کرتی ہیں، زود حسی کی خصوصی رگیں۔ خط:ہوائی لکیر جو کسی ترتیب میں ہاتھ وغیرہ اوپر نیچے کرنے میں بنتی ہے، خیالی لکیر؛ سیدھ۔ خط:حکم؛ شادی کا معاہدہ۔