متشابہہ الفاظ

گُل یعنی پھول
گُل یعنی بجھنا
گَل یعنی نرم
گِل یعنی ذات

نہایت احترام کے ساتھ ایک اہم بات۔ لفظ اور محاورہ ، اِن دونوں میں فرق ہوتا ہے۔ مثلاً: گُل ایک لفظ ہے (اسم)؛ گُل ہونا، گُل کرنا دونوں محاورے ہیں، معانی بالترتیب ’’بجھنا‘‘ اور ’’بجھانا‘‘۔ ان دونوں میں سے ہم کوئی بھی معنی گل کو نہیں دے سکتے بلکہ محاورے کے معانی اس کی پوری عبارت سے مشروط ہوتے ہیں۔ محاورے میں کہیں تو اسماء و افعال کا کوئی استعاراتی مفہوم ہوتا ہے اور کہیں تشبیہی یا تلمیحی وغیرہ۔ مطلب یہ ہے کہ بجھنا ’’گل‘‘ کا معنی نہیں ہے، ’’گل ہونا‘‘ کا ہے۔ ہونا سے کرنا ہوا تو بجھنا سے بجھانا ہو گیا۔
کچھ ایسا ہی مسئلہ گُل کے معانی نرم کے ساتھ ہے، یہ استعاراتی مفہوم ہے اور صرف ’’نرم‘‘ تک محدود نہیں ’’حسین‘‘ بھی ہو سکتا ہے؛ وغیرہ۔
گِل کا لفظی معنی ہے: مٹی؛ بلکہ ایسی مٹی جس کو ڈھال کر کوئی شکل دی جا سکے۔ ع: ’’جس سے تعمیر ہو آدم کی وہ یہ گِل ہی نہیں‘‘ (اقبال)۔
 
ابن رضا

لائبریرین
عمر: زندگی کی ابتدا سے لے کر انتہا تک کا یا کسی درمیانی منزل تک کا زمانہ۔
عمر:زمانہ، عہد۔
عمر:عرصہ، مدت۔
عمر:جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوسرے خلیفہ کا نام۔
عمر: ہمارےعمر سیف بھائی:flower:
گویا عمر سیف کا مطلب ہوا زمانے کی تلوار
 
عمر سیف

محفلین
عمر: زندگی کی ابتدا سے لے کر انتہا تک کا یا کسی درمیانی منزل تک کا زمانہ۔
عمر:زمانہ، عہد۔
عمر:عرصہ، مدت۔
عمر:جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوسرے خلیفہ کا نام۔
عمر: ہمارےعمر سیف بھائی:flower:
خوب
گویا عمر سیف کا مطلب ہوا زمانے کی تلوار
یہ بھی خوب کہی ۔۔۔
ویسے میرے والد کا نام سیف اللہ تھا ۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
کوئی اسم جب اسمِ عَلَم کی حیثیت حاصل کر لے، یعنی کسی شخص، جگہ، شے، واقعہ وغیرہ کا نام اور پہچان بن جائے تو وہ اپنے لغوی معانی سے الگ تعریف رکھتا ہے۔
مثلاً، جب ہم کہتے ہیں:
’’اسد ایک اچھا باپ ہے یا شوہر ہے یا شہری ہے‘‘ ۔۔۔ یہاں اسد سے شیر قطعاً مراد نہیں ہوتا بلکہ ایک شخص کی بات ہو رہی ہے۔
’’سلیم نے اپنے پڑوسی کو قتل کر دیا‘‘ ۔۔۔ یہاں سلیم ایک شخص کا نام ہے۔ نام کی معنویت کا یہاں کوئی محل نہیں، کہ لفظ سلیم کے معانی تو ہیں:سلامتی والا۔ کچھ ایسی ہی صورت یہاں پیدا ہو رہی ہے: ’’امین نے چوری کی‘‘۔ ’’اسحاق زار و قطار رو رہا ہے‘‘۔ وغیرہ
۔۔۔۔
 
آسی: معالج، طبیب، وید، ڈاکٹر۔
آسی:آس رکھنے والا، امیدوار، آس والا۔

پتہ نہیں اس میں سے ہمارے محمد یعقوب آسی بھائی کون سے والے ہیں؟

معالج والے معانی میرے علم میں اضافہ ہے۔ اللہ جزا دے۔
اس لفظ (آسی: معالج، طبیب، وید۔۔۔) کی اصل سے بھی مطلع فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔
 
ابن رضا

لائبریرین
معالج والے معانی میرے علم میں اضافہ ہے۔ اللہ جزا دے۔
اس لفظ (آسی: معالج، طبیب، وید۔۔۔ ) کی اصل سے بھی مطلع فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔
استادِ محترم اصلاحِ سخن میں مرے چند اشعار آپ کی نظرفیض کے منتظر ہے کچھ وقت نکال کر اپنا مفید تبصرہ فرمائیں ۔ شاید آپ کو ٹیگ کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہوگی
 
رضا:خوشی، رغبت؛ (دل کی) خوشنودی، مرضی۔
رضا:مصلحت، مشیّت (خدا تعالٰی کے لیے مختص)۔
رضا:وہ عمل جس سے وہ
خوشنود یا رضامند، غیر کی پسندیدگی کا کام (بیشتر خدائے تعالٰی کے لیے مستعمل)۔
رضا:
خدا تعالٰی جس حال میں رکھے اس پر راضی اور خوش رہنے کا جذبہ، مشیت باری کے سامنے بخوشی سر جھکا دینے کی صورت میں (اکثر تسلیم کے ساتھ)۔
رضا:اجازت، رضامندی۔
رضا:چھٹی،
رخصت (جو استحقاق کی بنا پر لی جائے)۔
رضا:
علیحدگی یا برطرفی کا نوٹس۔
رضا:{
مجازا } خوش، راضی، خوشنود۔
 
استادِ محترم اصلاحِ سخن میں مرے چند اشعار آپ کی نظرفیض کے منتظر ہے کچھ وقت نکال کر اپنا مفید تبصرہ فرمائیں ۔ شاید آپ کو ٹیگ کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہوگی
ارے صاحب! یہ فقیر کیا اور استادی کیا!! ایک بھرم بنا ہوا ہے۔ اللہ کا شکر ہے۔
ٹیگ کے بارے میں مجھے کچھ یاد نہیں، دوبارہ زحمت فرما لیجئے یا پھر مجھے لنک دے دیجئے۔
کوشش کروں گا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔ آج کل کچھ بجلی کا مسئلہ بنا ہوا ہے، اور تو کوئی امر مانع نہیں ہے۔
 
سپاس گزار ہوں یہ ربط حاضر ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اب-کہ-پیمانِ-محبت-کے-وفا-ہونے-تک.70839/
 
رضا:خوشی، رغبت؛ (دل کی) خوشنودی، مرضی۔
رضا:مصلحت، مشیّت (خدا تعالٰی کے لیے مختص)۔
رضا:وہ عمل جس سے وہ
خوشنود یا رضامند، غیر کی پسندیدگی کا کام (بیشتر خدائے تعالٰی کے لیے مستعمل)۔
رضا:
خدا تعالٰی جس حال میں رکھے اس پر راضی اور خوش رہنے کا جذبہ، مشیت باری کے سامنے بخوشی سر جھکا دینے کی صورت میں (اکثر تسلیم کے ساتھ)۔
رضا:اجازت، رضامندی۔
رضا:چھٹی،
رخصت (جو استحقاق کی بنا پر لی جائے)۔
رضا:
علیحدگی یا برطرفی کا نوٹس۔
رضا:{
مجازا } خوش، راضی، خوشنود۔
اس کو اتفاق کہہ لیجئے کہ یہ سب ایک ہی بنیادی معنی کے پہلو ہیں۔
 
Top