الف نظامی
لائبریرین
مرحبا اے غازیانِ صف شکن
مرحبا اے سرفروشانِ وطن
مرحبا اے سرفروشانِ وطن
تم جہادِ کاشمر کی آبرو
تم سے تابندہ شہیدوں کی آبرو
تم سے تابندہ شہیدوں کی آبرو
تم سے حسنِ حریت کا بانکپن
تم سے زندہ عشقِ ناموسِ وطن
تم سے زندہ عشقِ ناموسِ وطن
تم گلستاں کی بہاروں کے نقیب
تم گلوں کی آرزوں کے حبیب
تم گلوں کی آرزوں کے حبیب
تم وطن کی ان حسین ماوں کے خواب
خاکِ پا ہے جن کی رشکِ ماہتاب
خاکِ پا ہے جن کی رشکِ ماہتاب
تم نے سر اسلام کا اونچا کیا
اک جہانِ تازہ کی رکھی بنا
اک جہانِ تازہ کی رکھی بنا
موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
مسکرائے تم ہمیشہ بے خطر
مسکرائے تم ہمیشہ بے خطر
سرجھکا کر اک بڑے نمرود کا
اک جہاں پر تم نے روشن کردیا
اک جہاں پر تم نے روشن کردیا
کفر و نخوت کا ہر کوہِ گراں
بن کے رہ جاتا ہے مورِ ناتواں
بن کے رہ جاتا ہے مورِ ناتواں
حق نے بخشا بازوئے حیدر تمہیں
فتح کرنا ہے نیا خیبر تمہیں
فتح کرنا ہے نیا خیبر تمہیں
وہ نظر آتی ہے منزل دیکھنا
فق ہوا وہ روئے باطل دیکھنا
فق ہوا وہ روئے باطل دیکھنا
نصرتِ حق ہر قدم پر ساتھ ہے
اک قدم ، خیبر تمہارے ہاتھ ہے
اک قدم ، خیبر تمہارے ہاتھ ہے
تابش صدیقی