تعارف مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں۔ (شاعر ، افسانہ نگار، خطاط، مصور، کالم نگار)

مغزل

محفلین
السلام علیکم
محفل میں خوش آمدید۔۔۔
بہت اچھا لکھتے ہیں آپ۔۔میں نے آپ کی ایک غزل کہیں پڑھی تھی اور محفل پر یہاں پوسٹ بھی کی تھی۔

مزید کلام ڈھونڈتی رہی لیکن کہیں ملا نہیں۔۔ امید ہے کہ آپ محفل پر اپنی شاعری شیئر کریں گے۔

فرحت کیانی صاحبہ ۔
آداب
میری غزل کے چند شعر ہی اب تک آپکی بصارتوں تک پنہچے ہیں۔۔ مزید جلد ارسال کرتاہوں۔۔ اشعار کی پسندیدگی اور خوش آمدید کہنے کیلئے ممنون و متشکر ہوں۔
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
اب درست جگہ مغل صاحب کو خوش آمدید کہہ لوں ایک بار پھر۔

محترم اعجاز صاحب
آداب و سلامِ مسنون
ہمت افزائی اور پرتپاک استقبال کیلئے ممنون و متشکر ہوں۔
مجھے امید ہے کہ آپ کی گراں قدر محبت ، خلوص اور رہنمائی سے محروم نہ رہوں گا۔
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
یک طفلکِ ناداں
م۔م۔مغل
 
ارے کیوں بھئی۔۔۔۔۔۔؟
پہلے پانچ م تھیں تخفیف کرکے تین کیں ۔۔ آپ اس سے بھی ناخوش ہیں۔۔۔۔
انسان کسی حال میں خو ش نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خوش آمدید کہنے کیلئے بہت شکریہ

اچھا گستاخی معاف یہ بتایئے تو سہی۔۔۔۔! ان 5 میموں (اردو والے "م" کی جمع، انگریزی والی "میم" نہیں) ;) کا راز کیا ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
جیہ صاحبہ جیتی رہیئے۔۔۔۔
آپ کے لہجے میں جو بے ساختگی ہے۔۔۔
وہ آپ کو ۔۔بہت آگے لیکر جائے گی۔۔۔
ویسے ایک وجہ یہ بھی ہے۔۔۔

غالب نے مجھ کو سونپ دی ،عاصم عروسِ شعر
"حق مغفرت کرے، عجب آزاد شخص تھا۔۔۔۔
(لیاقت علی عاصم)

بدعائوں کا طالب
م۔م۔مغل
ہت شکریہ مغل صاحب! آپ نے کچھ زیادہ ہی تعریف کردی ورنہ من آنم کہ من دانم۔

ویسے شمشاد بھائی مجھے غالب کی بھتیجھی کہتے ہیں۔ :)
 
شکر ہے کہ آپ نے آپ کو صرف حسِ مزاح سے تعبیر کیا، مجھے ڈر تھا کہ کہیں گستاخی نہ قرار پائے۔
ویسے آپ کی مصروفیات کیا ہیں؟
 
مغزل

محفلین
ہت شکریہ مغل صاحب! آپ نے کچھ زیادہ ہی تعریف کردی ورنہ من آنم کہ من دانم۔

ویسے شمشاد بھائی مجھے غالب کی بھتیجھی کہتے ہیں۔ :)

جیہ صاحبہ میں بلاوجہ تعریف کا قائل نہیں ہوں۔۔۔
کچھ چیزیں لاشعوری طور پر لکھی جاتی ہیں۔۔۔
وگرنہ میری مثال بھی من نہ دانم فاعلاتن فاعلات والی ہی ہے۔۔۔
شمشاد بھائی کو خاطر میں مت لائیے۔۔ ان کا مذاق ہمارے چچا غالب کو ناگوار گزرا ہے۔۔۔ :)
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
شکر ہے کہ آپ نے آپ کو صرف حسِ مزاح سے تعبیر کیا، مجھے ڈر تھا کہ کہیں گستاخی نہ قرار پائے۔
ویسے آپ کی مصروفیات کیا ہیں؟

پیارے بھائی عمار ۔۔
آداب۔۔ ڈرنے کی کیا با ت ہے۔۔۔ ؟
میرا ذریعہ معاش فیشن ڈیزائننگ (ملبوسات) ، گرافکس اور ویب ڈیزائننگ ہے
مشاغل: شاعری ، افسانہ نگاری،۔۔۔۔ وغیرہ باقی آپ پڑھ ہی چکے ہونگے۔۔۔
جو وقت بچتا ہے۔۔۔ مطالعہ۔۔ رات گئے تک۔۔۔
 
مغزل

محفلین
حضور قبلہ مغل صاحب کچھ ہمیں اپنی خطاطی، مصوری اور بت سازی کی جھلک بھی دکھائیں۔

ضرور انشاء اللہ جلد ہی پیش کردوں گا۔۔۔
ویسے میری پینٹنگز آرٹس کونسل ۔۔ اور پاک ورثہ گیلری میں موجود ہیں۔۔۔۔
خطاطی میں کل پاکستان صادقین ایوارڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔۔۔
یہ بتائیے کہ آپ کو شاعری میں کون پسند ہیں۔۔۔۔ اس بزم کی بات کر رہا ہوں۔۔۔۔
 
وعلیکم آداب بھائی جی۔۔۔۔! آپ جیسے قابل فاضل شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار، خطاط، مصور کے سامنے مجھ ناچیز کی کیا اہمیت، اسی لیے تھوڑی جھجھک تو ہوتی ہے نا۔۔۔۔! :)
یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ کا ذریعہ معاش غالب کی صورت نہیں۔۔۔ بلکہ ایک اہم پروفیشن اختیار کیا ہے۔۔۔ آپ کی مزید شاعری کا انتظار رہے گا۔ اور یہ عاصم صاحب کی شاعری آپ نے دو تین جگہ پیش کی۔ یہ بھی آپ ہی کے کوئی ساتھی ہیں کیا؟
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بتائیے کہ آپ کو شاعری میں کون پسند ہیں۔۔۔۔ اس بزم کی بات کر رہا ہوں۔۔۔۔

اگر اس بزم کی بات کرتے ہیں قبلہ تو پھر مجھے تو 'محمد وارث اسد' ہی پسند ہے اور اس کافر کے ہوتے ہوئے اور کوئی 'مومن' کیسے پسند ہو سکتا ہے۔ ;)
 
جیہ

لائبریرین
وارث جی

ہیں اور بھی "محفل" میں سخنور بہت اچھے

ایک صاحب کا تو نک ہی سنخور ہے :)
 
مغزل

محفلین
وعلیکم آداب بھائی جی۔۔۔۔! آپ جیسے قابل فاضل شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار، خطاط، مصور کے سامنے مجھ ناچیز کی کیا اہمیت، اسی لیے تھوڑی جھجھک تو ہوتی ہے نا۔۔۔۔! :)
یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ کا ذریعہ معاش غالب کی صورت نہیں۔۔۔ بلکہ ایک اہم پروفیشن اختیار کیا ہے۔۔۔ آپ کی مزید شاعری کا انتظار رہے گا۔ اور یہ عاصم صاحب کی شاعری آپ نے دو تین جگہ پیش کی۔ یہ بھی آپ ہی کے کوئی ساتھی ہیں کیا؟

ارے ارے ارے۔۔۔ میاں کیا ہوگیا ہے تمہیں۔۔۔ ویسے یہ قابل فاضل صاحب کون ہیں۔:)
جھجھک کیا ضرورت ہے۔۔ بھئی ہم کوئی عفریت تھوڑی ہی ہیں۔۔۔:eek:
لیاقت علی عاصم آج کا ایک بہت بڑا نام ہے۔۔۔
مجھے ان سے شرفِ مجلس حاصل ہے۔۔
آپ ۔۔۔۔ناچیز کی ترتیب دی ہوئی ادبی تنظیم "سخن دوستاں " پاکستان کے صدر بھی ہیں۔
آپ بھی تشریف لائیے۔۔۔
sukhandaustaanwe7gn8.gif

http://sukhan-daustaan.forumotion.com/index.htm
میں انشاء اللہ بہت جلد انہیں اس بزم میں لا رہا ہوں۔۔۔
ایک شعر دیکھئے ۔۔۔

ترے ہجر میں خوروخواب کا کئی دن سے ہے یہی سلسلہ
کوئی لقمہ ہاتھ سے گر پڑا ۔۔۔ تو خیال تیری طرف گیا۔۔
(لیاقت علی عاصم)
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 
Top