مجھے کیا پتا؟

جن لوگوں نے بھی ہماری ننھی پری کی اردو میں انگریزی الفاظ کی آمیزش پر سوال اٹھائے ہیں وہ کمر کس لیں کیوں کہ کچھ عجب نہیں کہ ننھی پری اس حوالے سے ایک عدد شاندار بے پر کی لکھ کر سبھی کے دانت کھٹے کر دیں! :) :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین

عائشہ عزیز

بھیا یہ تو مشکل کام بتا دیا آپ نے، املی کھلا کر نہ کھٹے کر دوں؟ :noxxx:
 
چونکہ میری فرمائش پر یہ دھاگہ بنایا گیا ہے اس لئے ساری تنقید کا جواب میں دوں گا، بذریعہ کاٹا :D
اس تناظر میں میں نے ایک عام بات کہی جس میں میں خود بھی شامل ہوں ۔آپ نے اتنا زبردست کاٹا ڈالا کہ اب آپریشن ہی کرانا پڑے گا ۔بھلا میں نے کون سی غلط بات کہہ دی ۔میں نے تو خود بھی تعریف کی بہنا کی کہ اچھا لکھا ہے ۔اور واقعی اچھا لکھا ہے یہی بے ساختگی تو اس تحریر کی خوبی ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ہنستی، مسکراتی، ڈرتی اور ڈراتی تحریر۔ پڑھ کر مزا آیا۔ ویسے پڑھتے ہوئے لگ رہا تھا کہ ابھی فرائڈ چکن زندہ ہو کر سب کو کاٹنا شروع کر دے گا اور کہے گا کہ اور کرو ہمارا استحصال۔:LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
سو سوئٹ ! :)

محفل میں یوں ہی چکر لگانے آیا تھا اور کچھ لکھنے پڑھنے کا موڈ نہیں تھا۔ پھر اس دھاگے کا عنوان نظر آیا۔ اور مسکراہٹ بھی آ گئی ہونٹوں تک۔ :) تحریر پڑھی تو یہ سلسلہ طوالت پکڑ گیا۔ :):) تحریر بے ساختہ ہی پڑھ گیا اب جواب بھی لکھ رہا ہوں۔ :):):)

بہت ہی خوب روداد لکھی ہے عائشہ آپ نے۔ :)
 
تھینک یو بھیا :)

ہی ہی ہی
 
تھینک یو احمد بھائی :)
جیسا کہ آج کل ہمیشہ رہتا ہے ۔۔ہے ناں ؟

اور آپ کا تبصرہ بھی بہت اچھا ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
:applause:
ابھی لوگ خود ایسی اچھی اچھی بے ساختہ تحریریں لکھتے ہیں اور پھر دوسروں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں کہ وہ اتنا ہی اچھا تبصرہ کیسے کریں :roll:۔
خوب مزے ہو رہے ہیں عائشہ۔ اور لکھا بھی اتنا ہی مزیدار ہے۔ ابھی اسی خوشی میں زبردست قسم کی آئس کریم ٹریٹ دیں خود کو اور پھر اس کی روداد بھی سنائیں جلدی سے ۔ آئس کریم کھانے کے لئے فرائی چکس جانا شرط نہیں ہے ویسے۔ :)
 
تھینک یو آپی :)
اچھا جی! اب یہ کہیں ناں کہ تبصرہ کرنا بھی مشکل لگ رہا ہے ، کوچہ آلکساں کا ایوارڈ آپ کو ہی ملنے جا رہا ہے بچو! :p
خود کو آئس کریم ٹریٹ دوں گی تو اس کی روداد کیسے لکھوں گی بابا؟
 
جی بالکل۔ بہت مشکل لگ رہا ہے۔ سُستی کی وجہ سے تھوڑی بھلا؟ بھئی نالائقی کی وجہ سے مشکل پیش آ رہی ہے نا۔ :roll:
کیسے نہیں لکھیں گی۔ آئس کریم کھائیں اپنی طرف سے۔ پھر لیپ ٹاپ آن کریں اور سب کو بتائیں کہ آپ نے خود کو ٹریٹ دی۔ :daydreaming:
 
کوئی نہیں جی:rolleyes:
اوہو بابا اس میں لکھنے والی کیا بات ہوگی بھلا کہ میں نے کیسے اس کو کھایا :p
 
کھانا ایک اینڈ پوائنٹ ہے اس ساری تقریب کا۔ اصل حال تو آپ نے وہاں جانے اور آرڈر کرنے تک کا لکھنا ہے نا۔ کہانی کا نقطہ اختتام کھانا :)
 
لیکن بھیا فرحت آپی کہہ رہی ہیں اب اس خوشی میں میں خود کو آئس کریم کی ٹریٹ دوں او راس کا احوال بھی لکھوں :p
 
تو آپ کو اعتراض آئس کریم کھانے پر ہے یا احوال لکھنے پر؟
سرگوشی: ہوٹلنگ والی روداد میں کھانے کی جگہ آئس کریم لکھ کر کاپی پیسٹ کر دیں :p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کوئی نہیں جی:rolleyes:
اوہو بابا اس میں لکھنے والی کیا بات ہوگی بھلا کہ میں نے کیسے اس کو کھایا :p
کیوں کوئی نہیں جی؟
ہو گی نا بات۔ عائشہ عزیز نے خود کو ٹریٹ کے لئے دعوت دی۔ پہلے آرام سے بیٹھنے کے لئے کرسی پیش کی۔ پھر اس کے بعد کینٹین کاؤنٹر یا کچن میں فریج تک گئیں۔ آئس کریم حاصل کرنے کے بعد نہایت ادب سے پیش کی۔۔۔۔۔
چلیں اب باقی خود پوری کر لیجئے گا۔
 
Top