مجھے یہ فونٹ نہیں ملی

باسم

محفلین
کورل میں گول کناروں والی اور گول نقطوں والی لائن بن سکتی ہے؟
مجھے کورل کے مقابلے میں فائرورکس میں یہ کام آسان لگا جس کا میں نے کل تجربہ کیا ویکٹر امیج ایڈیٹر بھی ہے اور اس میں لائن آپشن بھی زیادہ ہیں اور استعمال میں بھی رہا ہے
بلاشبہ کورل میں کوالٹی بہت عمدہ ہے لیکن اشکال اچھی نہیں بن پارہیں
مثلا کورل میں نون غنہ یا مد کی شکل کیسے بنے گی؟
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کورل میں گول کناروں والی اور گول نقطوں والی لائن بن سکتی ہے؟
مجھے کورل کے مقابلے میں فائرورکس میں یہ کام آسان لگا جس کا میں نے کل تجربہ کیا ویکٹر امیج ایڈیٹر بھی ہے اور اس میں لائن آپشن بھی زیادہ ہیں اور استعمال میں بھی رہا ہے
بلاشبہ کورل میں کوالٹی بہت عمدہ ہے لیکن اشکال اچھی نہیں بن پارہیں
مثلا کورل میں نون غنہ یا مد کی شکل کیسے بنے گی؟
آپ ایسا کریں کہ اس کام کا سکرین شاٹ شیئر کریں پھر شاید کوئی حل نکلا جا سکے۔
 

باسم

محفلین
19649293-5e0.png
 

اشتیاق علی

لائبریرین

یہ گزشتہ سوال سے متعلق ہے کہ اس کے کنارے اور نقطے گول کیسے ہوسکتے ہیں؟
اس کا حل بہت آسان ہے۔
آپ ایسا کریں مطلوبہ لائن کو سلیکٹ کر کے F12 کا بٹن دبائیں۔
یہ ونڈو نمودار ہو گی۔ اور مطلوبہ آپشنز سلیکٹ کریں۔ لائن کے کنارے گول ہو جائیں گے۔
آپشن کے لیے سکرین شاٹ ملاحظہ کریں۔
یہ ڈیفالٹ سیٹنگ ہو گی ۔ لیکن اس میں لائن کی موٹائی میں نے خود سے بڑھائی ہے۔ اسے آپ نے استعمال نہیں کرنا۔
simpleoption.jpg


یہ آپشن آپ نے استعمال کرنی ہے اور اسی سیٹنگ کے تحت چلنا ہے۔
roundcorneroption.jpg


 

باسم

محفلین
بہت شکریہ جواب کا اب کورل پر کام کیا جاسکتا ہے
فی الحال تو یہی اشکال جو سامنے ہیں گویا کچھ نہیں
یہ بتادیجیے کہ سائز کیا ہو؟ پھر کچھ کام کرتا ہوں مگر یہ گھر پر ہی ہوسکے گا اس لیے تھوڑا وقت لے گا
اور عرض ہے کہ انگریزی حروف بھی اس کے مناسب شامل کرنے ہیں تاکہ موبائل وغیرہ جہاں ایک ہی فونٹ استعمال ہوتا ہے کام چل سکے
مزید یہ کہ میں اس قسم کا تحریر نستعلیق فونٹ چاہ رہا ہوں کیونکہ نستعلیق نما حرکت پہلے بھی کرچکا ہوں
بہردوصورت بنیادی اشکال تو بنانی ہی ہیں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اس کے لیے آپ کورل ڈرا میں چار لائنیں لگا لیں جیسے انگلش کی کاپی میں ہوتی ہیں۔ بس پھر اپنے ذہن سے پیمائشیں اور قاعدیں بنائیں اور ان قاعدوں کی مدد سے اشکال بنائیں اور نستعلیق طرز کو ذہن میں ضرور رکھیے گا کیونکہ یہ نستعلیق نما ٹائپ کا سٹائل ہے ۔ مزید کہیں بھی گڑ بڑ لگے تو ضرور یاد کیجئے گا۔
 

باسم

محفلین
میں صرف یہ اندازہ کرنا چاہ رہا ہوں کہ شکل کتنی بڑی ہو؟
اوپر دی گئی تصویر کی طرح صفحہ میں ایک دو یا چھوٹی اشکال پانچ، دس بھی ایک صفحہ پر آسکتی ہیں؟
 
Top