مجھے یہ فونٹ نہیں ملی

اشتیاق علی

لائبریرین
مجھے فائل نہیں ملی ، آپ نے جن تین صورتوں کا ذکر کیا اس کی مثال بھی بتادیں
جی فائل اور تفصیل آپ کو بذریعہ ای میل بھیج دی ہے ۔ دوبارہ چیک کریں۔ جو کچھ بھی پوچھنا ہو اسی دھاگے میں پوچھئے گا تاکہ دوسرے بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
 
افضل حسین

محفلین
ما شا اللہ کام دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ بندہ کیسا ڈیزائنر ہو گا۔ قابل فخر کام کیا آپ نے۔ بہت شکریہ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
شکر گزار تو مجھے آپ کا ہونا چاہے کہ آپ نے مجھے راستہ دکھایا اور ہمت بھی بڑھائی
 
اشتیاق علی

لائبریرین
شکر گزار تو مجھے آپ کا ہونا چاہے کہ آپ نے مجھے راستہ دکھایا اور ہمت بھی بڑھائی
ایسا مت کہیے جناب مجھے جہاں تک علم تھا میں نے آپ کو وہ بتایا اور مزید بھی جب آپ کو ضرورت پڑے گی انشا اللہ اپنے علم کی بنا پر بتاتا رہوں گا۔ :):):)
نیا دھاگہ کھول دیا ہے وہاں پر آپ حروف تہجی کے دو تین سکرین شاٹ بنا کر شیئر کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دست نویس اس تھیم کا قریب ترین فونٹ ہے جس کا آپ نے ذکر کیا ۔ مگر کچھ عرصہ پہلے ذیشان حیدر صاحب ایسے فونٹ پر کام کر رہے تھے۔ مگر وہ کام ہوا یا نہیں انہوں نے بعد میں مطلع ہی نہیں کیا ۔
شکریہ، لنک ہو سکے تو وہ بھی دے دیں
 
قیصرانی

لائبریرین
دست نویس کی ہی بات کر رہے ہیں ۔ کیا آپ کو نہیں ملا وہ فونٹ ؟
میں اس وقت اپنے دفتر سے آن لائن ہوں۔ یہاں اردو سپورٹ اور اردو فانٹس نہیں ہیں۔ اس وجہ سے تلاش کرنے کی کوشش کی تو صرف القلم تحریری نظر پر چڑھا ہے۔ اگر براہ راست لنک دے دیں تو آسانی ہوگی :)
 
براہ راست اردو فونٹ والے کا لنک تو میرے علم میں نہیں ہے۔ امید ہے کہ کوئی اور آپ کو لنک مہیا کر دے گا۔
 
باسم

محفلین
آپ کو یہ فانٹ نہیں ملتی، مجھے خط ثلث اور خط نستعلیق (قلم سے لکھا جانے والا) نہیں مل رہا
دست نویس اس تھیم کا قریب ترین فونٹ ہے جس کا آپ نے ذکر کیا ۔ مگر کچھ عرصہ پہلے ذیشان حیدر صاحب ایسے فونٹ پر کام کر رہے تھے۔ مگر وہ کام ہوا یا نہیں انہوں نے بعد میں مطلع ہی نہیں کیا ۔
دست نویس تو فارسی فونٹ ہے شاید
ذیشان حیدر صاحب سے ذاتی اور عوامی دونوں طرح کے پیغامات بھیجے مگر کوئی اطلاع نہیں ملی
میری تو رائے ہے افضل حسین صاحب تحریری نستعلیق کو اپنا پروجیکٹ بنا لیں
اس طرح ایک کیریکٹر بیس نستعلیق فونٹ کا بیس مہیا ہوجائے گا جس کی بنیاد پر پنسل، نقطہ دار، آؤٹ لائن اور سمارٹ نستعلیق فونٹ بنائے جاسکیں گے
دوسرا ایک بہت بڑا خلاء پر ہوجائے گا خاص طور پر اسمارٹ فونز میں اس کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے
انڈرائڈ میں تاہوما دیکھ کر جی بہت کھٹا ہوتا ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
دست نویس تو فارسی فونٹ ہے شاید
ذیشان حیدر صاحب سے ذاتی اور عوامی دونوں طرح کے پیغامات بھیجے مگر کوئی اطلاع نہیں ملی
میری تو رائے ہے افضل حسین صاحب تحریری نستعلیق کو اپنا پروجیکٹ بنا لیں
اس طرح ایک کیریکٹر بیس نستعلیق فونٹ کا بیس مہیا ہوجائے گا جس کی بنیاد پر پنسل، نقطہ دار، آؤٹ لائن نستعلیق فونٹ بنائے جاسکیں گے
دوسرا ایک بہت بڑا خلاء پر ہوجائے گا خاص طور پر اسمارٹ فونز میں اس کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے
انڈرائڈ میں تاہوما دیکھ کر جی بہت کھٹا ہوتا ہے۔
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر۔ اور ہونا بھی یہی چاہئے ۔ مگر چونکہ افضل حسین بھائی ابھی فونٹ سازی سے زیادہ با خبر نہیں ہیں اس لیے میرا خیال ہے کہ انہیں بعد میں اس پروجیکٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
اور ہاں آپ بھی کوئی سیمپل وغیرہ شامل کریں جس سے اندازہ ہو کہ کس طرح کا نستعلیق فونٹ بنوانا چاہتے ہیں؟
 
Top