تعارف مجھ سے ملئے ۔۔ ۔۔ ۔۔ میں ھوں آپ کا گرائیں

گرائیں

محفلین
السلام علیکم !!!!

مین، آُپ کا گرائیں، اُپ کی خدمت مین حا ضر ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے ایک طبیب اور عادتوں کے اعتبار سے ایک کمپیوٹر فریک۔
اس وقت رات کے پونے دو بج رہے ہیں، لہٰذا بقیہ تعارف آئندہ پر اُٹھا رکھتا ہوں۔

اللہ حافظ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

گرائیں زیادہ تر پوٹھوہار کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں۔

لیکن ان کا مقام تو ایبٹ آباد لکھا ہوا ہے۔
 
گرائیں

محفلین
ارے ، یہاں اتنی محبتیں نچھاور کرنے والے ہوں گے، سوچا نہ تھا۔

بہت بہت شکریہ جناب آپ سب کا۔ نوازش، کرم ۔۔ ۔۔

میرا تعلق پوٹھوہار سے ہے بھی اور نہیں بھی۔ ہے اس لئے کہ میں پیدا دینہ، ضلع جہلم میں ہوا تھا۔ اور نہیں اس لئے کہ میرا تعلق ایک نیم خود مختار قبائلی علاقے سے ہے۔ گرائیں کا من و عن ترجمہ جب پشتو میں کیا جائے تو میرا عمومی نک بن جاتا ہے۔
:)

ایبٹ آباد میں، میں ایف سی پی ایس کی ٹریننگ کر رہا ھوں۔
میں اپنے ایک مسئلے کا حل تلاش کرتے کرتے یہاں آ پہنچا ۔ وہ مسئلہ ایک ساتھی پی کے ٹن کو درپیش تھا۔ جی ہاں ابنٹو میں موڈیم کی انسٹا لیشن !!!!!!
بہر حال اس موضوع پر گفتگو چلتی رہے گی۔ میں تو فونیٹک کی بورڈ استعمال کر رہا ھوں۔ کوئ اور طریقہ بھی ہے اردو لکھنے کا بھائیو؟

خوش آمید گرائیں بھائی ہم آپکو اپنے محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپکے سارے مسائل حل ہونگے محفل میں
 
زینب

محفلین
ارے ، یہاں اتنی محبتیں نچھاور کرنے والے ہوں گے، سوچا نہ تھا۔

بہت بہت شکریہ جناب آپ سب کا۔ نوازش، کرم ۔۔ ۔۔

میرا تعلق پوٹھوہار سے ہے بھی اور نہیں بھی۔ ہے اس لئے کہ میں پیدا دینہ، ضلع جہلم میں ہوا تھا۔ اور نہیں اس لئے کہ میرا تعلق ایک نیم خود مختار قبائلی علاقے سے ہے۔ گرائیں کا من و عن ترجمہ جب پشتو میں کیا جائے تو میرا عمومی نک بن جاتا ہے۔
:)

لو جی یہ تو سچی مچی کے میرے "گوانڈی" نکل آئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے تو مذاق کیا تھا پر یہ تو سچی مچی کے جہلم والے آنکلے۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید گرائیبں۔ یہ غالباً آپ کا نام تو نہیں ہے۔ یہاں گفتگو سے لگتا ہے کہ یہ کوئی پاکستانی۔۔ پنجابی لفظ بھی ہے جس کے معنی سے میں واقف نہیں۔ بہر ھال گرائیں صاحب/ صاحبہ۔۔ خوش آمدید
 
گرائیں

محفلین
خوش آمدید گرائیبں۔ یہ غالباً آپ کا نام تو نہیں ہے۔ یہاں گفتگو سے لگتا ہے کہ یہ کوئی پاکستانی۔۔ پنجابی لفظ بھی ہے جس کے معنی سے میں واقف نہیں۔ بہر ھال گرائیں صاحب/ صاحبہ۔۔ خوش آمدید

ہوں !!!!

مجھے لگتا ہے آپ نے درمیان کے بقیہ پیغامات نہیں پڑھے۔ ورنہ آپ کو علم ہو جاتا کہ میں گرائیں صاحبہ نہیں ہُوں۔ :grin:
اور اس لفظ کا مطلب ہے، " ایک ہی گاؤں / علاقے سے تعلق رکھنے والا" ۔

اور زینب جی، میں نے تختی لکھنا بھی وہیں سیکھی تھی۔ اطلاعاً عرض ہے۔
 
طالوت

محفلین
سلام علیکم
خوش آمدید گرائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیکھیئے اور سکھایئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 
گرائیں اگر آپ واقعی جہلم کے ہیں تو آپ ہمارے گرائیں ہوئے۔

زینب کیا آپ بھی جہلم کی ہیں، پھر تو آپ بھی ہماری گرائیں ہوئیں۔
جہلم کے بارےمیں علیحدہ باب کھولا جاسکتا ہے۔
 
Top