مجھ سے میرا تعلق!

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی صاحب بصد شوق اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں۔
بہت شکریہ سر جی۔۔۔۔۔ہم کیا اور ہمارے خیالات کیا وہ تو بس کچھ طلب علم کا شوق ہے جو صاحبان علم و ادب کی محفل سے جڑے ہیں اور انہی سے کسب فیض کر کے کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ یہاں بیان کرنے کی جسارت کرینگے۔۔۔
سوال ذاتی نوعیت رکھتا ہے تو اپنے اپنے طور پر جوابات خود عرفانی ہونگے تو اپنے بارے میں کچھ یوں کہونگا کہ میں خود سے بہت ناراضگی کی کیفیت میں رہتا ہوں اکثر لوگ جو مجھے جانتے ہیں وہ شاید نہہں جانتے اور بہت سو پر مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں آپ یقینا میری خود سے ناراضگی کی وجوہات جاننا چاہ رہے ہوں۔۔۔بر سبیل تذکرہ یوں کہ اکثر آپ اپنے بارے میں کچھ کہہ رہے ہوں تو پڑھنے والا سوچ رہا ہوتا ہے کچھ اپنی سی داستان لگ رہی ہے بہرحال لمبی چوڑی بات نہیں کرونگا ابتدا میں ارادہ یہی تھا۔۔مگر اختصار سے کام لیتے ہوئے عرض یوں ہے کہ۔۔۔ہم نے اپنے ساتھ کچھ انصاف نہیں کیا جو ہم ہو سکتے تھے وہ نہیں ہیں اور جو پہچان ہے اس سے دوسروں کو کما حقہ آگہی نہ دلا سکے۔۔۔
گاہے بگاہے کچھ عرض کرونگا اب یہں لے لیں یہاں ہمیں صرف شغلی بندہ۔۔اور تک بند۔۔اور agressor کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ ہماری ذات کا یہ کچھ حصہ ضرور بنتا ہے مگر یہاں پر وہ زیادہ غالب ہے تو پہلی زیادتی تو اسی طرح سے بنتی ہے باقی عملی زندگی میں کئی مثالیں موجود ہیں۔۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد سس ابھی تک کتنے لوگ نے اپنے اپ سے تعلق بنایا ہے
یہ تعلق "بنایا" نہیں جاتا۔۔۔۔ یہ آلریڈی موجود ہوتا ہے۔۔۔۔ کبھی آپ اسے محسوس کرتے ہو۔۔۔ کبھی یہ مکمل نظر انداز رہتا ہے۔۔۔۔ یہاں سوال اس کی نوعیت اور بہتری سے متعلق تھا۔۔۔۔:)
 
ماہی احمد

لائبریرین
بہت شکریہ سر جی۔۔۔۔۔ہم کیا اور ہمارے خیالات کیا وہ تو بس کچھ طلب علم کا شوق ہے جو صاحبان علم و ادب کی محفل سے جڑے ہیں اور انہی سے کسب فیض کر کے کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ یہاں بیان کرنے کی جسارت کرینگے۔۔۔
سوال ذاتی نوعیت رکھتا ہے تو اپنے اپنے طور پر جوابات خود عرفانی ہونگے تو اپنے بارے میں کچھ یوں کہونگا کہ میں خود سے بہت ناراضگی کی کیفیت میں رہتا ہوں اکثر لوگ جو مجھے جانتے ہیں وہ شاید نہہں جانتے اور بہت سو پر مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں آپ یقینا میری خود سے ناراضگی کی وجوہات جاننا چاہ رہے ہوں۔۔۔بر سبیل تذکرہ یوں کہ اکثر آپ اپنے بارے میں کچھ کہہ رہے ہوں تو پڑھنے والا سوچ رہا ہوتا ہے کچھ اپنی سی داستان لگ رہی ہے بہرحال لمبی چوڑی بات نہیں کرونگا ابتدا میں ارادہ یہی تھا۔۔مگر اختصار سے کام لیتے ہوئے عرض یوں ہے کہ۔۔۔ہم نے اپنے ساتھ کچھ انصاف نہیں کیا جو ہم ہو سکتے تھے وہ نہیں ہیں اور جو پہچان ہے اس سے دوسروں کو کما حقہ آگہی نہ دلا سکے۔۔۔
گاہے بگاہے کچھ عرض کرونگا اب یہں لے لیں یہاں ہمیں صرف شغلی بندہ۔۔اور تک بند۔۔اور agressor کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ ہماری ذات کا یہ کچھ حصہ ضرور بنتا ہے مگر یہاں پر وہ زیادہ غالب ہے تو پہلی زیادتی تو اسی طرح سے بنتی ہے باقی عملی زندگی میں کئی مثالیں موجود ہیں۔۔
کیا آپ اس ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ کیونکہ ناراضگی تو ایک دھند جیسی ہوتی ہے نام۔۔۔ معاملات کو واضح نہیں رہنے دیتی۔۔۔۔ اور کیسے دور کرتے ہیں یہ ناراضگی آپ؟؟؟
 
بہت شکریہ آپ کی توجہات کا۔۔۔جہاں تک بات اسے دور کرنے کی ہے تو صاف بات یہ ہے کہ ابھی تو تخمینے کے مراحل میں ہیں پھر بھی شگاف بھرنے کی حتی الامکان کوشش ہوتی ہے مگر کہیں کہیں ایسا لگتا ہے زخم گہرا ہے اور اس پر سنی پلاسٹ لگانے کی سی کوشش کر رہا ہوں پھر لگتا ہے کافی لیٹ ہو گیا اتنا جھگڑا میرا کسی سے نہیں ہو تا جتنا خود سے ہوتا ہے۔۔۔کوئی تعریف کرتا ہے تو اچھا نہیں لگتا مگر میں ظاہر نہیں کرتا کیونکہ وہ۔۔۔چیز میری نظر میں قابل توصیف نہیں ہوتی۔۔۔۔
 
اللہ آپ کی مدد کرے۔۔۔۔
ایسے وقت میں میں تو ایک بات سوچتی ہوں۔۔۔ جب اللہ جو کہ کل جہانوں کا مالک ہے، جب وہ معاف کر دیتے ہیں، ناراضگی ختم کر دیتے ہیں، ایک اور موقع دیتے ہیں، ۷۰ ماؤں سے زیادہ محبت رکھتے ہیں۔۔۔۔ تو پھر میں کون اور میری حیثیت کیا کہ اللہ کی مخلوق (میرا اپنا وجود) کو اتنا سٹریس دوں؟؟؟؟ اللہ پاک کا غیض غضب ناراضگی سزا سب کنڈیشنل ہے۔۔۔۔ اللہ پاک کا کرم مہربانی رحم اور محبت ان کنڈیشنل ہے۔۔۔ سو پھر آہستہ آہستہ خود ہی "ہتھ ہولا" ہو جاتا ہے ناراضگی میں:)
 
جی بجا فرمایا۔اللہ بڑا سازگار ہے۔۔۔۔۔آج کل صورتحال تھوڑی بہتر ہے۔۔۔ بس اتنا اور کہونگا ۔۔۔خدا سب سے اعلی ہے وہ احسن الخالقین ہے اور ہم اس کی سب سے اشرف مخلوق تو اپنے اس شرف کی لاج رکھیے۔۔۔۔ہر چیز کا ایک Munual ہوتا ہے یعنی کیسے استعمال کی جائے اگر اس مینوئیل سے ہٹ کر useکرینگے تو وہ شے defected ہو سکتی ہے یہ تو ہماری دنیا کی مثال ہے تو خدا انسان جیسی تخلیق کو بغیر مینوئیل کے کیسے بھیج سکتا تھا اس میں دو رائے نہیں ہو سکتی۔۔ بلا شبہ وہ قرآن حکیم ہے۔۔۔جس سے عدم مطابقت خلل کا باعث ہو سکتا ہے چاہے وہ تعلق کی نوعیت ہو خود سے یا سب سے۔۔۔التماس دعا۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
بلا شبہ وہ قرآن حکیم ہے۔۔۔جس سے عدم مطابقت خلل کا باعث ہو سکتا ہے چاہے وہ تعلق کی نوعیت ہو خود سے یا سب سے۔۔۔التماس دعا۔۔۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں اپنے بھیا کے لئیے اللّہ آپ پر اپنا فضل فرمائے ۔بخدا صد فی صد درست اپنے مئنو ل یعنی قرآن حکیم سے عدم مطابقت خلل کا باعث ہوسکتا ہے۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ آپ کی مدد کرے۔۔۔۔
ایسے وقت میں میں تو ایک بات سوچتی ہوں۔۔۔ جب اللہ جو کہ کل جہانوں کا مالک ہے، جب وہ معاف کر دیتے ہیں، ناراضگی ختم کر دیتے ہیں، ایک اور موقع دیتے ہیں، ۷۰ ماؤں سے زیادہ محبت رکھتے ہیں۔۔۔۔ تو پھر میں کون اور میری حیثیت کیا کہ اللہ کی مخلوق (میرا اپنا وجود) کو اتنا سٹریس دوں؟؟؟؟ اللہ پاک کا غیض غضب ناراضگی سزا سب کنڈیشنل ہے۔۔۔۔ اللہ پاک کا کرم مہربانی رحم اور محبت ان کنڈیشنل ہے۔۔۔ سو پھر آہستہ آہستہ خود ہی "ہتھ ہولا" ہو جاتا ہے ناراضگی میں:)

ایسے میں خود احتسابی کس طرح ہو گی؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایسے میں خود احتسابی کس طرح ہو گی؟

یو نو گرے ایریاز کے علاوہ ہم اچھی طرح بتا دیے گئے ہیں کہ کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط۔۔۔۔ خود احتسابی کے بعد جب آپ یہ جان جاؤ کہ آپ غلطی پر تھے تو اب کیا ہو؟ جو بھی اس مسئلے کا ممکن حل ہو اس طرف بڑھنا چاہیے۔۔۔ لیکن بعض اوقات ہم اپنی غلطی کی وجہ سے خود سے ہی خفا ہو جاتے ہیں پھر آگے تو نہیں بڑھ سکتے نا۔۔۔۔ یہ تو فل اسٹاپ لگا دیا آپ نے خود پر۔۔۔۔ غلطی "ہو جانا" تو شرف ہے کہ ایک موقع ملتا ہے مزید گہرائی سے خود کو جاننے کا۔۔۔۔
 
درست!
 
ماہی احمد

لائبریرین
پھر ٹھیک ہے!

ویسے اگر عدالت آپ کو رہا نہیں کر رہی تو زبردستی کرنے سے مزا نہیں آئے گا۔ :)
آپکی بات بالکل درست ہے۔۔۔۔ لیکن زبردستی کر کون رہا ہے۔۔۔۔۔ انسان ہیں، ہو گئی غلطی، جو بھی سزا کا معاملہ ہے یا خمیازہ ہے یا جو بھی ممکن حل ہے غلطی کو سدھارنے کا یا واٹ ایور اس کی طرف بڑھیں۔۔۔۔ نہ کہ ساری عمر اس بات کو لیے بیٹھے رہیں کہ غلطی ہوئی کیوں۔۔۔
 
Top