مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس نظمِ تمنّا کے ہونٹوں نے چھُوا جس دم
مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی

بہت اعلیٰ ! بہت عمدہ فاتح بھائی ! مجھ مصرعِ ناقص میں ! واہ واہ ! بیحد و حساب داد !!
اور جو باذوق بھی یہ غزلیں سرِفہرست لایاہے اسے بھی داد!
 
فاتح

قبلہ، جو بھی ہے وہ آپ کے ذوق کا اعجاز ہے۔
ان با ذوق احباب میں جاسمن ، ساگر اور سارہ خان ہمارے شکریے کے مستحق ہیں۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
افف ۔ امکان پذیری کی تجسیم ۔
لگتا ہے دماغ کئی معجونوں کی جگالی کرتا رہا اس شاہکار کی تجسیم کے لیے۔ خوب قوی انداز اپنا یا ۔ فاتح بھائی ۔ بہت پسند آئی ۔ ماشاءاللہ
 
فاتح

لائبریرین
افف ۔ امکان پذیری کی تجسیم ۔
لگتا ہے دماغ کئی معجونوں کی جگالی کرتا رہا اس شاہکار کی تجسیم کے لیے۔
اگر آپ کو یہ شعر ثقیل محسوس ہوتا ہے تو اسے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ حکم کیجیے۔۔۔
اس تبصرے پر ہم تو حاتمؔ کے مصرع میں آپ کے لیے یہی کہہ سکتے ہیں کہ "طرفہ معجون ہے ہمارا یار" :)
خوب قوی انداز اپنا یا ۔ فاتح بھائی ۔ بہت پسند آئی ۔ ماشاءاللہ
پذیرائی پر ممنون ہوں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر آپ کو یہ شعر ثقیل محسوس ہوتا ہے تو اسے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ حکم کیجیے۔۔۔
اس تبصرے پر ہم تو حاتمؔ کے مصرع میں آپ کے لیے یہی کہہ سکتے ہیں کہ "طرفہ معجون ہے ہمارا یار" :)
پذیرائی پر ممنون ہوں۔
فاتح بھائی میری فکر کا طائر ابھی ان امکان کی پہنائیوں اور گہرائیوں سے لوٹا ہی نہیں ، لگتا ہے پذیرائیوں کی حاتم بخشی اور معجون کی لطافت سے " ہم کنار" ہو کر کہیں کھو گیا۔
در اصل یہ شعر کچھ زیادہ ہی پسند آیا۔ گویا سماں بندھ گیا ہو :)
 
سراسر آپ کی نوازش ہے۔ میں تو سمجھا کہ آپ اس شعر کو مشکل اور ثقیل کہہ کر نکلوانا چاہ رہے ہیں۔
 
Top