نیرنگ خیال
لائبریرین
مجھ کو آپ اپنا پتا دیجیے گا
اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا
آپ بے مثل بے مثال ہوں میں
مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا
آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا
آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا
ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا
انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا
آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
دل کے رشتے ہیں جون جھوٹ کے رشتے
یہ معمّا کبھی نہ بوجھیے گا
ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا
مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا
زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
سو قرینے سے زہر پیجیے گا
میں جو ہوں جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا
ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
مرتے رہیے گا اور جی جیے گا
ہوس جاوداں ہیں آپ میری
اب تو جم جم جناب جی جیے گا
محمد بلال اعظم غزل یہاں شائع کر دی ہے۔۔۔ دیکھ لیجیے گا۔ اور کچھ بھی نہ مجھ سے لیجیے گا
آپ بے مثل بے مثال ہوں میں
مجھ سِوا آپ کس پر ریجھیے گا
آپ جو ہیں ازل سے ہی بے نام
نام میرا کبھی تو لیجیے گا
آپ بس مجھ میں ہی تو ہیں، سو آپ
میرا بے حد خیال کیجیے گا
ہے اگر واقعی ہی شراب حرام
آپ ہونٹوں سے میرے پیجیے گا
انتظاری ہوں اپنا میں دن رات
اب مجھے آپ بھیج دیجیے گا
آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
دل کے رشتے ہیں جون جھوٹ کے رشتے
یہ معمّا کبھی نہ بوجھیے گا
ہے میرے جسم و جان کا ماضی کیا
مجھ سے بس یہ کبھی نہ پوچھیے گا
مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا
زندگی کیا ہے اک ہُنر کرنا
سو قرینے سے زہر پیجیے گا
میں جو ہوں جون ایلیا ہوں جناب
اس کا بے حد لحاظ کیجیے گا
ایک نقطہ نہ بھولئے گا کبھی
مرتے رہیے گا اور جی جیے گا
ہوس جاوداں ہیں آپ میری
اب تو جم جم جناب جی جیے گا
گر بقیہ احباب کی بصارتوں پر بار نہ ہو تو وہ بھی لطف اندوز ہوجائیں بھلے۔۔۔