محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بس چھوٹے غالب صاحب کچھ دنوں کے لئے نیٹ کی سہولت میسر نہیں تھی ۔۔۔ اسی لئے یہاں قدم رنجہ نہ فرما سکا۔۔۔
ماں صدقے۔۔۔۔۔
قدوم میمنت لزوم نے کچھ زیادہ رنجہ تو نہیں فرما دیا؟
خیردیر آید درست آید کے مصداق اب آ ہی گیا ہوں ۔۔۔ !
استاد مرحوم فرماتے ہیں
تیرا آنا نہ تھا ظالم مگر تمہید جانے کی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہم بھی " مان نہ مان میں تیرا مہمان " بن کر یہاں آگئے
آپ کی میزبانی سپہ سالار "مان سنگھ" ہی کر سکتے ہیں
اب جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے"
حسنِ کرشمہ ساز ہمارے پلے کہاں
ماضی قریب میں حسنِ کرشمہ کپور کی اجارہ داری تھی
آج کل سنا ہے حسنِ کترینہ کیف کا ساز بجتا ہے
اب جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے" ان بن بلائے مہمانوں کے ساتھ۔
اگر آپ میری مہمان بنتی نا بہنا تو
میں آپ سے مرزا ظاہر دار بیگ والا سلوک کرتا آپ سے کلیم سمجھ کر
 
متلاشی

محفلین
آپ کی میزبانی سپہ سالار "مان سنگھ" ہی کر سکتے ہیں

حسنِ کرشمہ ساز ہمارے پلے کہاں
ماضی قریب میں حسنِ کرشمہ کپور کی اجارہ داری تھی
آج کل سنا ہے حسنِ کترینہ کیف کا ساز بجتا ہے

اگر آپ میری مہمان بنتی نا بہنا تو
میں آپ سے مرزا ظاہر دار بیگ والا سلوک کرتا آپ سے کلیم سمجھ کر
اگر آپ نے اُن مرزا ظاہر دار بیگ والا سلوک کیا تو پھر آپ کا حال بھی چچا چھکن کی طرح ہو گا۔۔۔ ہاں یہ ذہن میں رکھئے گا۔۔۔!
 
پپو

محفلین
ادھر آکر میں نے کچھ اچھا نہیں کیا یہاں تو اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی والی بات لگتی ہے
 
متلاشی

محفلین
آپ ذرا طنز و مزاح میں
میری پوسٹ "چچا ڈھکن" ملاحظہ فرمائیے
پھر لگ پتا جائے گا
چھوٹے غالب میاں ربط ہی دے دیتے ۔۔۔۔ آسانی رہتی ۔۔۔! اب آپ کی اس تحریر کو تلاش کرنا گویا بھوسے کے ڈھیر سے سوئی تلاش کرنے کے مترادف ہے ۔۔۔!
 
برگ حنا

محفلین
آپ کی میزبانی سپہ سالار "مان سنگھ" ہی کر سکتے ہیں

ہا ہا ہا ہا ارے وہ کیسے بھلا؟
مان سنگھ ہی کیوں؟ ہماری میزبانی آپ کر لیتے اور یہ نیکی کر کے دریا میں ڈال دیتے

اگر آپ میری مہمان بنتی نا بہنا تو
میں آپ سے مرزا ظاہر دار بیگ والا سلوک کرتا آپ سے کلیم سمجھ کر

نا بابا نا "بخشو بی بلی ہم لنڈورے ہی بھلے" ہم " نو دو گیارہ ہوتے ہیں ایسی میزبانی کو ہمارا سلام بھیا ہماری " جان بچی سو لاکھوں پائے" ۔
 
متلاشی

محفلین
اوہو۔۔۔ اتنے دنوں سے ادھر کوئی بھی نہیں آیا ۔۔۔۔ سب لوگ گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہیں ۔۔۔!
 
Top