محبتوں بھری ایک شام

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہائے میں صدقے جاؤاں پاہ جی :)
ایس تصویر تو علاوہ ہور کوئی نہیں سی لبی توانوں ؟؟؟
بیٹا، میرے چہرے سے جو نحوست ٹپک رہی ہے اس کی وجہ وہ تھکن اور نیند تھی جو گزشتہ رات محض تین گھنٹے سونے کے بعد مسلسل بارہ گھنٹے کام اور موٹر سائیکل پر تقریباً سوا سو کلومیٹر سفر کرنے کے بعد کسی بھی چاند چہرے کو گہنا سکتی ہے۔ :p
 

یوسف-2

محفلین
DSC03254.JPG
عاطف بٹ خطبہ دیتے ہوئے​
کون سا خطبہ؟ جمعہ کا،نکاح کا یا۔ ۔ ۔ :D
 

عاطف بٹ

محفلین
برسبیلِ پرسِ ذاتی کہوں تو زیادہ بہتر ہوگا :bighug:
گویا ’خطیب صاحب‘ کو دعاؤں پر ٹرخا دیا جائے گا! ;)
ویسے پھر وہی حال ہوگا:
سدھاریں شیخ کعبہ کو، ہم انگلستان دیکھیں گے​
وہ دیکھیں گھر خدا کا، ہم خدا کی شان دیکھیں گے​
 

قیصرانی

لائبریرین
گویا ’خطیب صاحب‘ کو دعاؤں پر ٹرخا دیا جائے گا! ;)
ویسے پھر وہی حال ہوگا:
سدھاریں شیخ کعبہ کو، ہم انگلستان دیکھیں گے​
وہ دیکھیں گھر خدا کا، ہم خدا کی شان دیکھیں گے​
ان کا خطبہ سن لیا، اتنا احسان کم ہے یار؟ :biggrin:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محبتوں بھری اس شام میں شریک تمام اہل محفل نے میرے اور اشتیاق علی کے دامن کو محبتوں سے لبریز کر دیا، میں انکی محبت کا قرض نہیں اتار سکتا۔عاطف بٹ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود یہاں موجود تھے البتہ انہوں نے اپنی مصروفیات کو اپنے موبائل فون تک محدود کر لیا تھا :) ، ساجدبھائی اپنی اور اپنے ماموں کی بیماری کے باوجود ایسے والہانہ انداز میں شریکِ محفل تھے گویا کچھ ہوا ہی نہیں، پردیسی کی شوخیاں اپنے عروج پر تھیں اور انکی برجستہ جملہ بازی محفل کو چار چاند لگا رہی تھی، سخنوربھی اپنی متانت اور سنجیدگی کے ساتھ پھرپور انداز میں محو گفتگو رہے، عاطف بٹ کے دوست حبیب چوہان کے اخلاص نے تو ہمارے دل جیت لیے، باباجی کی کمی محسوس ہوتی رہی( جو بعد میں ہم نے باباجی کے گھر پر انسے کھانا کھا کر پوری کی۔ انکے مہمان محسن صاحب اور انہوں نے خوب مزے کا کھانا تیار کیا ہوا تھا جسے ہم نے خوب کھایا اور باباجی کے عرفانیات اور روحانیات پر مبنی لیکچر سے بھی مستفید ہوتے رہے،) صابر سبحانی جب محفل میں تشریف لائے تو یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے انہوں نے کسی سے بات نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہو۔ لیکن کچھ ہی دیر میں ایسے گھل مل گئے جیسے صدیوں سے آشنائی ہو، شعبان نظامی، حسن نظامی اور دیگر محفلین بھی میرے شکریہ کے حقدار ہیں۔ اللہ کریم سب کو خوش رکھے۔ میرے لیے یہ ایک یادگار شام تھی۔
 
خوب! یعنی کراچی عید ملن کے مقابلے لاہوری عید ملن کا قصہ ذرا پھیکا کیا پڑ گیا، اس بات کو تو دل پر ہی لے لیا گیا شاید۔ تبھی تو پہ در پہ یوں قابل رشک تقریبات کا انعقاد ہو رہ ہے۔ روداد، تصاویر اور تاثرات نے مل جل کر خوب لطف بخشا۔۔۔ :) :) :)
 
Top