محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں

عاطف بٹ

محفلین
محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں
قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں

یقیں کی منزلِ مقصود عشق کا مطلوب
ہوس کی راہ سے تو بس گماں گزرتے ہیں

اسی فراق کے لحظے میں رک گیا جیون
تمہارے ہجر کے لمحے کہاں گزرتے ہیں

بدن کے ساتھ مری روح بھی دمک اٹھی
حریمِ جان سے وہ جانِ جاں گزرتے ہیں

بھرا ہے چشم کا کشکول آبِ گریہ سے
فراق و ہجر کے موسم گراں گزرتے ہیں

سرِ فرات ہے پہرا ستم شعاروں کا
عطش میں ڈوب کے تشنہ لباں گزرتے ہیں

وہیں ہے عاؔطفِ بےخانماں کی قبر جہاں
تمہارے پاؤں کے مہکے نشاں گزرتے ہیں

(عاؔطف خالد بٹ)​
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ اچھی غزل کہی ہے میاں، بس اس مصرع کو بدل دیں
اسی فراق کے لحظے میں رک گیا جیون
یہاں جیون ناگوار گزرتا ہے
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
تو گویا اپنے بٹ بھائی " بھی " شاعر ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب کہی ہے غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدن کے ساتھ مری روح بھی دمک اٹھی
حریمِ جان سے وہ جانِ جاں گزرتے ہیں
بہت سی دعاؤں بھری داد
 
عاطف بٹ

محفلین
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
تو گویا اپنے بٹ بھائی " بھی " شاعر ہوگئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
بہت خوب کہی ہے غزل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بدن کے ساتھ مری روح بھی دمک اٹھی
حریمِ جان سے وہ جانِ جاں گزرتے ہیں
بہت سی دعاؤں بھری داد
بےحد شکریہ نایاب بھائی۔
 
غ۔ن۔غ

محفلین
محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں
قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں

اسی فراق کے لحظے میں رک گیا جیون
تمہارے ہجر کے لمحے کہاں گزرتے ہیں

بھرا ہے چشم کا کشکول آبِ گریہ سے
فراق و ہجر کے موسم گراں گزرتے ہیں

وہیں ہے عاؔطفِ بےخانماں کی قبر جہاں
تمہارے پاؤں کے مہکے نشاں گزرتے ہیں

(عاؔطف خالد بٹ)

ارے واہ عاطف بھائی آپ شاعری بھی کرتے ہیں؟
بہت خوش گوار سی حیرت ہوئی ۔ ۔ ۔ ۔ :):applause:
یہ نہیں کہ جو شعر میں نے یہاں کوٹ نہیں کیے وہ اچھے نہیں، لیکن جو کوٹ کیے ہیں وہ بہت ہی زیادہ پسند آئے
آپ کو اتنی پیاری تخلیق پر بہت ساری داد پیش کرتی ہوں:applause::great:
 
بہت نوازش! مجھے تو آپ سے داد پا کر بہت خوشی ہوئی۔ :)
ہمیشہ شاد اور آباد رہیے۔ :)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
بہت نوازش! مجھے تو آپ سے داد پا کر بہت خوشی ہوئی۔ :)
ہمیشہ شاد اور آباد رہیے۔ :)

آپ کی تخلیق ہے ہی قابلِ داد و تحسین۔ ۔ ۔ ۔:)
آمین، آپ بھی سدا خوش رہیں اور یونہی اپنی پیاری پیاری شاعری سے نوازتے رہیں
پیلے تو علم نہیں تھا ،اب انتظار رہے گا:waiting:
:)
 
عاطف بٹ

محفلین
آپ کی تخلیق ہے ہی قابلِ داد و تحسین۔ ۔ ۔ ۔:)
آمین، آپ بھی سدا خوش رہیں اور یونہی اپنی پیاری پیاری شاعری سے نوازتے رہیں
پیلے تو علم نہیں تھا ،اب انتظار رہے گا:waiting:
:)
جزاک اللہ خیراً
جی اللہ نے توفیق دی تو یہ سلسلہ جاری رہے گا اور آپ لوگوں کی اصلاح اور تنقید اس سلسلے بہت راہنما ثابت ہوگی۔
 
عینی مروت

محفلین
بدن کے ساتھ مری روح بھی دمک اٹھی
حریمِ جان سے وہ جانِ جاں گزرتے ہیں

بھرا ہے چشم کا کشکول آبِ گریہ سے
فراق و ہجر کے موسم گراں گزرتے ہیں

خوووب! بہت اچھی غزل لکھی ہے جی، اور یہ اشعار بےحد عمدہ ہیں!۔
داد حاضر ہے
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہاں یہ میں نے کیا دیکھ لیا ہمممم ؟؟؟ :)
بہت خوب ڈھیروووں ساری داد آپ کی غزل کی نذر لالہ اور وہ جو براہ راست سن کے شاعر حضرات کہا کرتے ہیں کہ
میری طرف سے بھی واہ واہ واہ :)
 
عاطف بٹ

محفلین
بدن کے ساتھ مری روح بھی دمک اٹھی
حریمِ جان سے وہ جانِ جاں گزرتے ہیں

بھرا ہے چشم کا کشکول آبِ گریہ سے
فراق و ہجر کے موسم گراں گزرتے ہیں

خوووب! بہت اچھی غزل لکھی ہے جی، اور یہ اشعار بےحد عمدہ ہیں!۔
داد حاضر ہے
بےحد شکریہ!
 
عاطف بٹ

محفلین
آہاں یہ میں نے کیا دیکھ لیا ہممم م ؟؟؟ :)
بہت خوب ڈھیروووں ساری داد آپ کی غزل کی نذر لالہ اور وہ جو براہ راست سن کے شاعر حضرات کہا کرتے ہیں کہ
میری طرف سے بھی واہ واہ واہ :)
اور میں سر جھکا کے اور ہاتھ ہلا ہلا کے آداب، آداب کررہا ہوں۔ :)
بہت شکریہ
 
طارق شاہ

محفلین
عاطف بٹ صاحب !
غزل مجموعی طور پر بہت اچھی ہے ، تخیل اور زیر بم خوب ہے
انشااللہ چھوٹی چھوٹی باتیں از خود وقت کے ساتھ دُور ہو جائیں گی
ایک چیز جس کا ہمیشہ خیال رہے ، وہ مصرعوں کا باہمی ربط
ہے ، جس قدر یہ صاف اور واضح ہوگا ، خیال اور بیان اس قدر پُر
اثر ہوگا ایک آدھ اشعار اپنی اس بات کی وضاحت میں ، : دیکھ لیں :

محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں
قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں

محبتوں سے تو قیامتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،
"محبتوں" کوآپ "حسِیں بُتوں" سے بدل کر دیکھیں ،
کیا ہی معنی خیزی مصرعوں کے باہمی ربط سے نظر آ جا تی ہے
پھر اسی تناظر میں دوسرے اشعار بھی :

حسِیں بُتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں
قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں

یقیں کی منزلِ مقصود عشق کا مطلوب !
ہوس کے کب بھلا اِس میں گماں گزرتے ہیں

ٹھہر گئی ہے جُدائی میں وقت کی گردِش
تمھارے ہجر میں لمحے کہاں گزرتے ہیں

دمک اُٹھی ہے مری روح بھی ، بدن کی طرح / مہک اُٹھی ہے مری روح تک، بدن کی طرح
حریمِ جاں سے مِرے جانِ جاں گزرتے ہیں

تمھاری دید کا کشکول پُر ہے اشکوں سے
فراق و ہجر کے موسم گراں گزرتے ہیں

سرِ فرات ہے پہرا ستم شعاروں کا
عطش میں ڈوب کے تشنہ لباں گزرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زمانہ حال میں، کچھ اس طرح کا ٹھیک نہیں لگ رہا
دوبارہ سوچیں

وہیں ہے عاؔطفِ بےخانماں کی قبر جہاں
تمہارے پاؤں کے مہکے نشاں گزرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔ مرنے کے بعد سب ہی بے خانما اک نئے خانہ میں جانے سے ہوتے ہیں
اسے بھی دوبارہ دیکھ لیں، عاطف صاحب ۔

آپ کی غزل بہت ہی اچھی ہے اسے مزید بہتر کے لئے لکھا
اتفاق ضروری نہیں
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں :):)
 
عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ صاحب !
غزل مجموعی طور پر بہت اچھی ہے ، تخیل اور زیر بم خوب ہے
انشااللہ چھوٹی چھوٹی باتیں از خود وقت کے ساتھ دُور ہو جائیں گی
ایک چیز جس کا ہمیشہ خیال رہے ، وہ مصرعوں کا باہمی ربط
ہے ، جس قدر یہ صاف اور واضح ہوگا ، خیال اور بیان اس قدر پُر
اثر ہوگا ایک آدھ اشعار اپنی اس بات کی وضاحت میں ، : دیکھ لیں :

محبتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں
قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں

محبتوں سے تو قیامتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،
"محبتوں" کوآپ "حسِیں بُتوں" سے بدل کر دیکھیں ،
کیا ہی معنی خیزی مصرعوں کے باہمی ربط سے نظر آ جا تی ہے
پھر اسی تناظر میں دوسرے اشعار بھی :

حسِیں بُتوں کے جہاں کارواں گزرتے ہیں
قیامتوں کے وہاں امتحاں گزرتے ہیں

یقیں کی منزلِ مقصود عشق کا مطلوب !
ہوس کے کب بھلا اِس میں گماں گزرتے ہیں

ٹھہر گئی ہے جُدائی میں وقت کی گردِش
تمھارے ہجر میں لمحے کہاں گزرتے ہیں

دمک اُٹھی ہے مری روح بھی ، بدن کی طرح / مہک اُٹھی ہے مری روح تک، بدن کی طرح
حریمِ جاں سے مِرے جانِ جاں گزرتے ہیں

تمھاری دید کا کشکول پُر ہے اشکوں سے
فراق و ہجر کے موسم گراں گزرتے ہیں

سرِ فرات ہے پہرا ستم شعاروں کا
عطش میں ڈوب کے تشنہ لباں گزرتے ہیں
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ زمانہ حال میں، کچھ اس طرح کا ٹھیک نہیں لگ رہا
دوبارہ سوچیں

وہیں ہے عاؔطفِ بےخانماں کی قبر جہاں
تمہارے پاؤں کے مہکے نشاں گزرتے ہیں
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ مرنے کے بعد سب ہی بے خانما اک نئے خانہ میں جانے سے ہوتے ہیں
اسے بھی دوبارہ دیکھ لیں، عاطف صاحب ۔

آپ کی غزل بہت ہی اچھی ہے اسے مزید بہتر کے لئے لکھا
اتفاق ضروری نہیں
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں :):)
سر، بےحد شکریہ کے آپ نے میری راہنمائی کی۔ میں ان سب تجاویز کو سامنے رکھ کر دیکھتا ہوں۔ مجھے واقعی بہت خوشی ہورہی ہے کہ آپ نے اتنی توجہ دی میرے الفاظ پر! :)
 
Top