محبت آخرش ہے کیا؟

بہت دنوں بعد پاکستانی کھانا نصیب ہوا ہے۔بس میں ابھی کال کرتا ہوں تمھیں ذرا کھانے سے نمٹ لوں۔۔۔ اس کے بعد 10 غزلیات، 5 نظمیات اور ایک ہجو تمھاری شان میں۔ فکر نشتہ
پاکستانی کھانا نوش جان کرنے کے بعد آپکی شاعرانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے کیا ؟ :battingeyelashes::battingeyelashes:
 

فاتح

لائبریرین
محبت آخرش کیا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟

میں شاعر ہوں تو اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں
اس حسیں اسرار کے بارے میں
\"بتاءیں تو بھلا کیا ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟\"
\"محبت آخرش ہے کیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟\"
وصی میں ہنس کے کہتا ہوں
کسی پیاسے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی
محبت ہے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحلوں تک لے کے جانا بھی
محبت ہے
کسی کے واسطے ننھی سی قربانی، محبت ہے
کہیں ہم، راز سارے کھول سکتے ہوں مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر خاموش رہ جانا
محبت ہے
ہو دل میں درد، ویرانی مگر پھر بھی
کسی کے واسطے جبرا ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا
زبردستی ہی مسکانا
محبت ہے
کہیں بارش میں سہمے، بھیگتے بلی کے بچے کو
ذرا سی دیر کو گھر لے کے آنا بھی
محبت ہے
کوءی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ہو
تو اس چڑیا کو
پنکھے بند کرکے راستہ باہر کا دکھلانا
محبت ہے
کسی کے زخم سہلانا
کسی کو روتے ہوءے کے دل کو بہلانا محبت ہے
کہ میٹھا بول، میٹھی بات، میٹھے لفظ، سب کیا ہے؟
( یہ تو ہر رنگ میں ہے نیٹ پہ:) )
اس میں ایک دو لائنیں کم ہیں مثلاً:
گلی میں بھونکتے کتوں کو کچلے سے
یا بندوقوں کی گولی سے سلانا بھی محبت ہے

اس ریسرچ میں عسکری بھائی کی محبت شامل ہے
 

مقدس

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ جس حالت میں نیلم نے لگائی تھی ویسے اس آزاد نظم کی ٹانگیں بازو ٹوٹے ہوئے تھے جس میں سے ایک کی نشان دہی مدیحہ گیلانی صاحبہ نے کر دی اور دوسری بات یہ کہ اگر شاعری ہی پڑھنی ہے تو کسی اچھے شاعر بلکہ کسی "شاعر" کو پڑھو۔۔۔ یہ وصی شاہ تو پرلےدرجے کا چور ہے جو دوسرے شعرا کا کلام اور مضامین بلکہ دوسروں کے کیے ہوئے ترجمے تک چوری کر کے اپنے نام سے چھپوا دیتا ہے۔ اس کا اصل مقام وہیں ہے جہاں اس جیسے باقی بھانڈ میراثیوں کا ہے یعنی ٹی وی چینل پر میراث پنا کرنا۔
میرے کو پہلے ہی پتا تھا کہ یہی جواب آںا ہے ہی ہی ہی ہی ہی
 
Top