محبت آزادی ہے۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرا خیال سے کہ آپ کو نام لکھنا چاہئے جب بھی آپ کسی مصنف کی کوئی تحریر یا نظم پوسٹ کریں ، دراصل مسئلہ کچھ یوں کہ یہ اردو محفل ہے یہاں بہت سارے لوگ جن کو میں جانتی ہوں ان کی اردو ادب سے اچھی خاصی واقفیت ہے ، اس لئے کوئی ایسا مواد جو کسی اور مصنف کا ہو جب یہاں اپنے نام سے پوسٹ کیا جائے تو معلوم ہو ہی جاتا ہے جیسے میں نے بھی یہ "آپ کی تحریریں " والے تھریڈ میں دیکھ کر کھولا کہ پڑھوں ، ابھی میں نے کمنٹس نہیں پڑھے تھے مگر میں بھی یہی لکھنے والی تھی کہ یہ اشفاق احمد کی تحریر ہے۔
اور ایسے کاموں کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی بھی سمجھا جاتا ہے ۔
اپنی پہچان اپنے لفظوں ، خیالات اور نظریات کی بنیاد پر بنائیے نا کہ دوسروں کا مواد اٹھا کر آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
۔۔۔ انوار گوندل۔۔۔۔کوئ بات نہیں۔۔۔ آپ نے معزرت کر لی ، بات ختم۔۔ آپ اپنا مطالعہ مزیدبڑھائیں۔۔ آپ کے انتخاب سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا ذوق بہت اچھا ہے اور آپ میں کچھ اچھا کرنے کی لگن بھی پائ جاتی ہے۔غلطیاں کرنے سے ہی سیکھا جاتا ہے۔۔۔۔
 
Top