محبت اندھی ہوتی ہے

نظام الدین

محفلین
یہ عقیدت، محبت سے کمال اوپر کی چیز ہوتی ہے۔ محبت میں جذبات کا عنصر زیادہ ہوتا ہے اور عقیدت صرف اور صرف حقیقت ہوتی ہے۔ سنا ہوگا ’’محبت اندھی ہوتی ہے‘‘ جبکہ عقیدت اک دیدہ بینا ہوتی ہے۔ محبت، شکوے شکایتیں، سچ، جھوٹ اور دو بیوقوف، ڈرامہ گیر، جذبات پسند افراد کے درمیان شاید ایک ریت کا پل ہوتی ہے جس کے آس پاس شک، بدگمانی اور بے اعتمادی کے جھکڑ، آندھیاں مسلسل زور آزمائیاں کرتے رہتے ہیں، عقیدت میں حسد اور شکوہ نہیں ہوتا۔

(محمد یحییٰ کی کتاب ’’کاجل کوٹھا‘‘ سے اقتباس)
 
خیالات تو ہر انسان کے اپنے اپنے ہوتے ہیں ، جن سے اتفاق بھی کیا جا سکتا ہے اور اختلاف بھی ۔
خیر اندازِ تحریر اچھا ہے ، نظام الدین بھائی آپ کا زوق خوب ہے ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
مجھے بھی عقیدت کے بارے میں اک عرض کرنی تھی عقیدت محبت سے نچلہ درجہ ہے۔پہلے دل میں تاثر بنتا ہے اس تاثر کی انتہا عقیدت ہے. جب عزت حد سے بڑھ جائے تو وہ۔محبت بنتی ہے ..مجھے اک شعر یاد آرہا اگر کوئی سہو ہو تو معاف فرمائے گا
خاموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا۔
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔

محبت کی انتہا عشق ہے اور عشق کی انتہا کوئی نہیں

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں

جس محبت کی تعریف اقتباس میں ہے وہ محبت نہیں حوث ..۔ قربتوں کی حوث اکثر اندھا کرکے حواث مفلوج کردیتی ہے جہاں خود غرضی کا راج ہوتا ہے
 
آپ میں اپنی خاموشی کی ترجمانی پا کر بے اختیار ہوا "واہ" کہا ۔
ان دو الفاظ کا کیا مطلب ہے ؟
چوہدری صاحب آپ بھی نا :p کبھی نہیں چوکتے ،
جب کوئی چاند کی طرف اشارہ کرے تو انگلی کے عیوب نہیں دیکھتے !:D:D:D:D
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ میں اپنی خاموشی کی ترجمانی پا کر بے اختیار ہوا "واہ" کہا ۔

چوہدری صاحب آپ بھی نا :p کبھی نہیں چوکتے ،
جب کوئی چاند کی طرف اشارہ کرے تو انگلی کے عیوب نہیں دیکھتے !:D:D:D:D
میں سوچ رہی تھی ادب دوست کنجوس نہیں ہوتے۔۔نہ تعارف نہ ہی رائے بتانا ..۔شاعر خود کو استعاروں میں بھی چھپا نہیں پاتے
 
سب سے پہلےاس قابلِ فخر عمل پر داد قبول کیجیے ۔
ادب دوست کنجوس نہیں ہوتے
افسوس، بے شمار سخن ہائے گفتنی
خوف فساد خلق سے ناگفتہ رہ گئے
ورنہ کنجوسی کی کوئی بات نہیں ( اگر وقت ملا تو یہ شکایت دور ہو جائے گی)
نہ تعارف نہ ہی رائے بتانا
غالباََ یہاں "تعارف" سے مراد "تعریف" ہو گی کیونکہ تعریف کا ہی محل ہے ۔ ہو سکتا ہے "تعارف" ہی مقصود ہو۔
خیر میرا جواب دونوں معنی کو کفایت کرے گا ۔
اصل میں لکھنے کی عادت نہیں ہے ۔ تقریباََ سوا عشرہ ہو گیا کمپیوٹر پر انگریزی لکھتے لکھتے ۔ اردو لکھنے میں دشواری یہ ہے کہ ہاتھ زہن کی سنتے ہیں اور فوراََ انگریزی تلفظ کی طرف دوڑتے ہیں ۔ دل اردو میں اٹکا ہے ۔
شاعر خود کو استعاروں میں بھی چھپا نہیں پاتے
شائد صحیح کہا۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
چوہدری صاحب آپ بھی نا :p کبھی نہیں چوکتے ،
جب کوئی چاند کی طرف اشارہ کرے تو انگلی کے عیوب نہیں دیکھتے !:D:D:D:D

لیکن اگر املا بلا لاگت درست ہو جائے تو کیا حرج ہے، ویسے بھی اردو محفل کا تو کام ہی درست اردو کی ترویج ہے۔
 
Top