ایک مرتبہ ایک سپاہی نے ٹیپو سلطان سے پوچھا، "کیا یہ درست ہے کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے؟"
ٹیپو سلطان نے جواب دیا، "یہ انگریزوں کی خود اخذ کی گئی بات ہے، جو دراصل اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا بہانہ ہے۔ ہماری روایات تو یہ ہیں کہ محبت اور جنگ میں جو کچھ بھی کیا جائے وہ منصفانہ ہونا چاہیے۔"
 
یوسف-2

محفلین
اسلامی تعلیمات کے مطابق محبت اور جنگ میں جو بھی ہو، سب جائز ہو

واہ کیا بات ہے ٹیپو سلطان کی۔

شیر کی ایک دن کی زندگی، گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے بہتر ہے
 
ہم محبت میں جنگ اور جنگ میں محبت کے قائل ہیں۔۔۔ جب تک محبت میں جنگ نہ ہو وہ محبت نہیں ہوتی۔۔۔۔ اور جب تک محبت نہ ہو جنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔
 
افلاطون

محفلین

عسکری

معطل
محبت ایک بے وقوفی ہے ۔ اور جنگ کا تو مجھے پتا ہے کیا ہے ۔ جائز نا جائز کچھ نہیں اور رہی بات اس کی تو یہ ٹیپو سلطان کے کسی مداح کا تازہ کارنامہ ہے :laugh:
 
الشفاء

لائبریرین

بھیا۔۔۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس دنیا کی اساس کیا ہے؟ یہ دنیا کس بنیاد پر بنائی اور ٹھہرائی گئی ہے؟؟؟ محبت اور صرف محبت پر۔۔۔ قدرت کے اس نظام پر غور کریں تو آپ کو ہر جگہ محبت اور پیار ہی نظر آئے گا۔ اور یہی پیار اس کائنات کی اساس ہے۔۔۔
اللہ عزوجل سمجھ عطا فرمائے۔۔۔
 
یہ دنیا بگ بینگ کی اساس سے بنی تھی محبت سے نہیں
 
یوسف-2

محفلین
اسلامی تعلیمات کے مطابق محبت اور جنگ میں جو بھی ہو، سب جائز ہو

عام مقولہ ہے کہ: محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے
ٹیپو سلطان نے اس عام مقولہ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ۔۔۔ ہم (مسلمان) محبت اور جنگ میں بھی سب کچھ جائز نہیں سمجھتے، بلکہ صرف انہی ایکشن کو ”جائز“ سمجھتے ہیں جواسلامی تعلیم کے مطابق جائز ہو۔
 
اسی لیے مارے گئے تھے وہ :D
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
ایک مرتبہ ایک سپاہی نے ٹیپو سلطان سے پوچھا، "کیا یہ درست ہے کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے؟"
ٹیپو سلطان نے جواب دیا، "یہ انگریزوں کی خود اخذ کی گئی بات ہے، جو دراصل اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کا بہانہ ہے۔ ہماری روایات تو یہ ہیں کہ محبت اور جنگ میں جو کچھ بھی کیا جائے وہ منصفانہ ہونا چاہیے۔"
بہت ہی خوبصورت اور سیرت بات ہے
 
یوسف-2

محفلین
اسی لیے مارے گئے تھے وہ :D
“وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللهِ اَمْوَاتٌ بَلْ اَحْیَآءٌ وَّلٰکِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ۔” (البقرة:۱۵۴)
“اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کردئیے جائیں ان کو مردہ مت کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، مگر تم کو احساس نہیں۔”
 
عسکری

معطل
مرتے سب ہی پر مرنے کے انداز مختلف ہوتے ہیں۔
بقول فیض
جس ڈھب سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
ہاں ملک بھی گیا خاندان بھی گیا عوام کو غلام بنا گئے صدیوں کے لیے پر مر گئے :roll:
 
نیلم

محفلین
ہماری جنگوں کے بھی کچھ اصول ہیں اور محبتوں میں بھی حدیں....
all is fair love and war
یہ انگریزوں کےلیےصیحح ہے..،
 
سید ذیشان

محفلین
ہاں ملک بھی گیا خاندان بھی گیا عوام کو غلام بنا گئے صدیوں کے لیے پر مر گئے :roll:
کچھ سمجھ نہیں آئی؟ کوں غلام بنا گئے؟ ٹیپو سلطان یا انگریز؟
اور اس غلامی میں ٹیپو کا کیا کردار تھا؟ کیا اپنے وطن کا دفاع کرنا اتنا ہی بڑا جرم ہے؟
 
Top