محبت میں دولت کی اہمیت

محمد فہد

محفلین
10439049_787525817956937_3865557563532165317_n.jpg
 

فلسفی

محفلین
نہیں اس تضاد کی کیا بات ہوئی بھلا ،
سپنے دیکھنا کوئی جرم تھوڑی ہے ۔
خواب دیکھنا بری بات نہیں لیکن خواب میں دیکھ کیا رہے ہیں اس پر کلام کیا جاسکتا ہے۔

ویسے میرا اشارہ محبت اور دولت کی طرف ہے۔ یعنی دولت اگر محبت کی بنیاد ہے تو پھر محبت تو نہ ہوئی ۔۔۔ ضرورت ہوگئی۔
 
خواب دیکھنا بری بات نہیں لیکن خواب میں دیکھ کیا رہے ہیں اس پر کلام کیا جاسکتا ہے۔

ویسے میرا اشارہ محبت اور دولت کی طرف ہے۔ یعنی دولت اگر محبت کی بنیاد ہے تو پھر محبت تو نہ ہوئی ۔۔۔ ضرورت ہوگئی۔
درحقیقت محبت کی بنیاد رکھی ہی غرض پر جاتی ہے ۔
 

Rehan Ahmed

محفلین
ایک انسان دوسرے انسان سے جو محبت کرتا ہے اس میں یقینً کوہی غرض ضرور ہوتی ہے کہیں یہ غرض دولت کی اور کہیں جسم کی
 

جاسم محمد

محفلین
واقعی دنیا کے محبت غرض کے لیے ہی ہے۔ لیکن ایک محبت ایسی ہے جو بے غرض ہے "يا ابن آدم أنا لك محب" ۔۔۔ اللہ اکبر ۔۔۔ کون سر کٹانے کے لیے تیار نہ ہو۔
اس سے متفق نہیں ہوں۔ والدین کی اپنی اولاد سے اور اولاد کی اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے محبت بے غرض ہوتی ہے
 

فلسفی

محفلین
اس سے متفق نہیں ہوں۔ والدین کی اپنی اولاد سے اور اولاد کی اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے محبت بے غرض ہوتی ہے
آپ کی رائے کا احترم ۔۔۔ لیکن پہلے میں بھی یہی سمجھتا تھا لیکن حالات اور واقعات کی بنیاد پر اپنی رائے بدل چکا ہوں۔ خاندان میں وہی بچہ پیارا لگتا ہے جو کما کر لاتا ہے، چاہے کتنا ہی برا کیوں نہ ہو۔ ماں اسی کی بلائیں لیتی ہے۔ لیکن نکما بچہ چاہے کتنا ہی نیک ہو ہمیشہ گالیاں ہی کھاتا ہے۔ کچھ تلخ حقیقتیں ہیں جنھیں ہم اپنے اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر ۔۔۔ مزید کریدنا نہیں چاہتے ۔۔۔ اچھی بات ہے کچھ بھرم رہنا چاہیے۔
 

محمد فہد

محفلین
کچھ تلخ حقیقتیں ہیں جنھیں ہم اپنے اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر ۔۔۔ مزید کریدنا نہیں چاہتے ۔۔۔ اچھی بات ہے کچھ بھرم رہنا چاہیے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ وہ فلاح پاگیا ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے پو چھا کون ۔۔؟ فرمایا جس کو اللہ نے علم دیا اور اس نے تقسیم کیا دوسرے مال دیا اوراس نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا تیسرے جس کو قنا عت حا صل ہو گئی۔۔

تو آپ نہایت ادب و احترام کے ساتھ میری درخواست ہے کہ آپ ضرور لکھیں اس بارے میں اور اپنے تجربات مشاہدات بیان کرنے کریں تاکہ ہمارے علم میں بھی اضافہ ہوسکے ۔۔

اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین یارب ۔
 
Top