محبت ہو جائے تو ٹالی نہیں جاتی

پڑی مصیبت سر سے نہیں جاتی
محبت ہو جائے تو ٹالی نہیں جاتی
کرتا ہوں لاکھ انکار مگر کیا کیجئے کہ
اس کی عادت مجھ سے چھوڑی نہیں جاتی
دن کو وہ یاد آتا ہے مگر گزر جاتا ہے دن تو
شب اس کی یاد میں مجھ سے گزاری نہیں جاتی
بھول گیا ہوں اسکی سب باتیں مگر
وہ خندہ زیرِ لب مجھ سے بھلائی نہیں جاتی
چاند کی بے شمار صورتیں ہیں جہان حسن میں مگر
نظر اس چندے آفتاب چندے ماہتاب سے پرے نہیں جاتی
یہ دیکھ کر ہم نے رسم الفت ترک کردی "عمر"
بزدلوں سے ایسی دولت سنبھالی نہیں جاتی
 
ہمارا تو یہیں ٹھکانہ ہوتا ہے محفل پر۔ لیکن آپ تعارف کے بعد کہیں نظر ہی نہ آئے۔
ہمیں تو نوٹیفکیشن کی گاڑی یہاں سے وہاں گھمائے رکھتی ہے، اردو محفل سے کسی نے ہم کو یاد نہ کیا تو ہمیں بھی یہاں کی بالکل یاد نہ آئی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
البتہ ایک دو بار آپ سے ادبی لہجے میں بات کرنے کو دل نے فرمائش بھی کی تھی مگر ہونٹوں نے جنبش نہیں کی
اب ایسے بھی تالے کیا لگانے ہونٹوں پہ کہ بندہ بات بھی نہ کرے۔ آپ آئیے سب یہاں ادبی لہجے میں گفتگو کرنے والے ملیں گے۔
 
عمر بھائی یہ نثری شاعری کیا ہوتی ہے اور اس کے لیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
بھائی جان نثری شاعری میں کسی بات کا خیال رکھنا ضروری نہیں، اس میں آپ اپنے خیالات کا کھلم کھلا اظہار قانونی پاسداری کے بغیر کر سکتے ہیں، البتہ یہ ضرور خیال رکھا جائے کہ آپ شاعری ہی کر رہے ہیں یا لفظوں کی توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور سب سے اہم بات آپکا content واضح ہو
 
Top