'محبوب آپ کے قدموں میں؟' ‎پُراسرار دنیا کے اسرار و رموز

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا واقعی میں ایسے تعویذ ہوتے ہیں؟؟؟
کیونکہ
نازل ہوا ہے عشق بلائیں لئے ہوئے

کوئی ردِ بلا کا تعویذ ملے گا کیا؟؟؟؟ :cry:
 
محمداحمد

لائبریرین
ابھی دو چار دن پہلے ان لوگوں کی نئی ٹیگ لائن دیکھی۔

"آپ کا پیار ۔۔۔۔ آپ کے پاس"

شکر ہے قدموں سے تو کچھ تو اوپر اُٹھا۔

شکریہ بنگالی صاحب! :) :)
 
سیما علی

لائبریرین
ابھی دو چار دن پہلے ان لوگوں کی نئی ٹیگ لائن دیکھی۔

"آپ کا پیار ۔۔۔۔ آپ کے پاس"

شکر ہے قدموں سے تو کچھ تو اوپر اُٹھا۔

شکریہ بنگالی صاحب! :) :)
سارے چکر باز ہشیار ہوگئے ہیں۔ نئے بچوں کو بھی اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں یہ بنگالی حضرات 😢بڑا سیریس قسم کا واقعہ ہے کسی عزیز کے بچے کا۔ کسی دن کوشش کرتے ہیں لکھنے کی۔ بڑی مشکل سے اُس بچے کو عقل دلائی اور جان بچائی۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
سارے چکر باز ہشیار ہوگئیے نئے بچوں کو بھی اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں یہ بنگالی حضرات 😢بڑا سیریس قسم کا واقعہ ہے کسی عزیز کے بچے کا کسی دن کوشش کرتے ہیں لکھنے کی بڑی مشکل سے اُس بچے کو عقل دلائی اور جان بچائی۔۔

جی یہ معاملہ میں بھی دیکھ چکا ہوں۔ ایک جاننے والے جہاں شادی کرنا چاہ رہے تھے وہاں نہیں ہو پا رہی تھی۔ اس لڑکی نے ان صاحب کو ایسے ہی کسی جعلی عامل کے پاس بھیج دیا۔

عامل نے ناصرف یہ کہ اُن سے عجیب و غریب چیزیں طلب کیں (جو کہ عام ملنے والی نہیں تھیں۔ یعنی پیسے طلب کیے)۔

دوسرا کام یہ کیا کہ اُن صاحب کو ڈرا دیا اور کہا کہ ہمارے موکل (جنات) آپ کی نگرانی کریں گے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ واپس ہی نہ آئیں۔

وہ بندہ بہت زیادہ ڈر گیا۔ بہت مشکل سے اُس بندے کی ہمت بندھائی اور تب کہیں جا کر اُس کی جان چھوٹی۔
 
سیما علی

لائبریرین
دوسرا کام یہ کیا کہ اُن صاحب کو ڈرا دیا اور کہا کہ ہمارے موکل (جنات) آپ کی نگرانی کریں گے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ واپس ہی نہ آئیں۔
ایسے ایسے شعبدہ باز ہیں کہ الامان الحفیظ جو انکے چنگل میں پھنس جائے اُسے کہاں پہنچا دیتے ہیں کہ اُسے خود پتہ نہیں چلتا ۔۔۔ہم جو ان کو بچانا چاہتے ہیں اُنکو دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ایسے ایسے شعبدہ باز ہیں کہ الامان الحفیظ جو انکے چنگل میں پھنس جائے اُسے کہااں پہنچا دیتے ہیں کہ اُسے خود پتہ نہیں چلتا ۔۔۔ہم جو ان بچانا چاہتے ہیں اُنکو دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔۔۔۔

ایک تو سو کالڈ محبت کی برین واشنگ :)

اوپر سے بنگالی بابا کی برین واشنگ :)

کیا خاک کسی کی بات سمجھ آئے گی۔ :) :) :)
 
سیما علی

لائبریرین
ایک تو سو کالڈ محبت کی برین واشنگ :)

اوپر سے بنگالی بابا کی برین واشنگ :)

کیا خاک کسی کی بات سمجھ آئے گی۔ :) :) :)
بنگالی بابا کی برین واشنگ کون کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔ایک صاحبہ ان بدبختوں سے الو کا گوشت لے آئیں 😢😢😢😢
 
سید عمران

محفلین
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ جادو ٹونے میں زبردست اثر ہوتا ہے۔۔۔
ہم کئی عبرت ناک واقعات کے چشم دید گواہ ہیں۔۔۔
تاہم اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جعلی عاملوں کے ڈھیر سے اصلی موتی تلاش کرنا ناممکنات میں سے ہے۔۔۔
کھرا اور سچا موتی اس طرح کے کام نہیں کرتا کہ نامحرم لڑکے لڑکیوں کو ایک دوسرے کی آغوش میں پہنچادے!!!
 
سیما علی

لائبریرین
اس گوشت کا کیا بنایا؟؟؟
قیمہ بنوا لائی تھیں اور اسقدر مہنگا کہ یقین نا آنے والا ۔۔۔میاں کو قابو کر نے کے لئے ۔اچھی خاصی خاتون کا کام دیکھیں۔ بہت سمجھایا ۔یہ بیہودہ باتیں ہیں۔ کیوں گناہگار ہوتی ہیں۔۔ اور پتہ نہیں کس چیز کا قیمہ بنایا ہے اس بد بخت نے ۔۔۔ اُنکو بڑی مشکل سے منوایا کہ اسکو پھینک دیں ۔۔۔یہ ٹھیک ہوں گے تو آپکی دعاؤں اور دواؤں سے ہوں گے اس قیمہ سے نہیں😢
 
مدیر کی آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
تاہم اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جعلی عاملوں کے ڈھیر سے اصلی موتی تلاش کرنا ناممکنات میں سے ہے۔۔۔
جعلی عاملوں کے ڈھیر سے اصل موتی تلاش کرنے والے کی عقل کو اکیس توپوں کی سلامی! :) اچھا ہوا، آپ نے اسے ناممکن لکھ دیا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
قیمہ بنوا لائی تھیں اور اسقدر مہنگا کہ یقین نا آنے والا ۔۔۔میاں کو قابو کر نے کے لئے اچھی خاصی خاتون کام دیکھیں بہت سمجھایا یہ بیہودہ باتیں کیوں گناہگار ہوتیں ہیں۔۔ اور پتہ نہیں کس چیز کا قیمہ بنایا ہے اس بد بخت نے ۔۔۔ اُنکو بڑی مشکل سے منوایا کہ اسکو پھنک دیں ۔۔۔یہ ٹھیک ہونگیں تو آپکی دعاؤں اور دواؤں اے ہونگے اس قیمہ سے نہیں😢
ہم سے مشورہ نہ لیا ورنہ بتاتے کہ کسی الو شناس سے قیمہ کی پہچان کروالیں۔۔۔
ویسے اس قیمہ کی کوئی بھی ڈش حلال تو نہیں ہے ناں؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
جعلی عاملوں کے ڈھیر سے اصل موتی تلاش کرنے والے کی عقل کو اکیس توپوں کی سلامی! :) اچھا ہوا، آپ نے اسے ناممکن لکھ دیا۔ :)
ایسی بات نہیں ہے۔۔۔
گندے عمل اور جادو ٹونے کے اثرات زائل کرنے والے اچھے، پاکباز اور متقی لوگ بھی موجود ہیں۔۔۔
ہمارے ابا کے دادا نے کسی سے بہت کچھ سیکھا تھا، پھر ہمارے دادا نے اپنے والد سے سیکھا۔۔۔
پر ہمارے ابا نے چنداں دل چسپی نہ لی۔۔۔
دادا کی نظر کرم ہم پر ہوئی، وہ جہاں جاتے ہمیں اپنے ساتھ رکھتے۔۔۔
ہمارے خاندان میں کوئی ایسا مسئلہ ہوتا تو سب دادا ہی کے پاس آتے تھے۔۔۔
چوں کہ دادا کو فکر معاش نہیں تھی نہ ہی یہ ان کی پیٹ پوجا کا ذریعہ تھا اس لیے ہر وقت ان کے پاس لوگ جمع رہتے تھے۔۔۔
مگر افسوس ہم سے بھی قدر نہ ہوئی، ہم نے دادا کا سارا علم ایک رجسٹر میں لکھ رکھا تھا جو ہماری لاپرواہی کی وجہ سے کھو گیا۔۔۔
اب کئی مواقع پر اس کی اہمیت کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔۔۔
کم از کم نظر بد کے اثرات زائل کرنے والی دعا ہی یاد کر لیتے !!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
گندے عمل اور جادو ٹونے کے اثرات زائل کرنے والے اچھے، پاکباز اور متقی لوگ بھی موجود ہیں۔۔۔
یہ درست کہا آپ نے اب بھی ایسے لوگ ہیں جو بے حد متقی اور پرہیز گار ہیں ۔۔۔اور لوگوں کی مشکلات کا علاج فی سبیل اللہ کرتے ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
قیمہ بنوا لائی تھیں اور اسقدر مہنگا کہ یقین نا آنے والا ۔۔۔میاں کو قابو کر نے کے لئے اچھی خاصی خاتون کام دیکھیں بہت سمجھایا یہ بیہودہ باتیں کیوں گناہگار ہوتیں ہیں۔۔ اور پتہ نہیں کس چیز کا قیمہ بنایا ہے اس بد بخت نے ۔۔۔ اُنکو بڑی مشکل سے منوایا کہ اسکو پھنک دیں ۔۔۔یہ ٹھیک ہونگیں تو آپکی دعاؤں اور دواؤں اے ہونگے اس قیمہ سے نہیں😢
قیمے کی کوئی اچھی سی ڈِش ہی بنا لیتے خواہ مخواہ ضائع کیا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تاہم اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جعلی عاملوں کے ڈھیر سے اصلی موتی تلاش کرنا ناممکنات میں سے ہے۔۔۔

کیسا ہی اصلی موتی کیوں نہ ہو اگر انسان جادو ٹونے کے پیچھے جائے گا تو فی الفور ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے گیا۔
 
Top