جاسمن
لائبریرین
محب علوی کا اصل نام فاروق ظفر ہے۔
ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ اردو کے لیے کام کرنے کا جذبہ ان میں ٹھاٹھیں مارتا ہے۔ کوئی بھی پراجیکٹ چلانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ بلکہ لگتا ہے کہ ان کے دائیں بائیں ہاتھوں کے علاوہ بھی کچھ غائبانہ سے ہاتھ ہیں۔ اور اس قدر چالاک ہیں کہ پھر وہ پراجیکٹ اکیلے نہیں چلاتے، "کڑیو منڈیو! چیز ونڈیدی ،لئی جاؤ۔" ایسے ایسے لوگوں کو کاموں میں شامل کر لیتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ جس نے الف ب نہ لکھی ہو، اس سے مضامین لکھوا لیتے ہیں۔ اردو محفل کی لائبریری میں گھیر گھیر کے لے جاتے ہیں اور کاموں میں ایس پھنساتے ہیں کہ پھر بندہ نکل نہیں سکتا۔ ان کی اردو کے لیے خدمات محض محفل تک محدود نہیں ہیں۔ وکی پیڈیا پہ بھی ان کا بہت کام ہے۔
ایسے لوگ چھپے رستم ہوتے ہیں۔ محب علوی! آپ کو اردو محفل فورم پہ اردو کی خدمت کا اٹھارہ سالہ سفر مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے متعلقین کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں ، کامیابیاں، ترقیاں اور نعمتیں عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!