مبارکباد محب علوی کے محفل پہ اٹھارہ سال

جاسمن

لائبریرین
محب علوی کا اصل نام فاروق ظفر ہے۔
ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ اردو کے لیے کام کرنے کا جذبہ ان میں ٹھاٹھیں مارتا ہے۔ کوئی بھی پراجیکٹ چلانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ بلکہ لگتا ہے کہ ان کے دائیں بائیں ہاتھوں کے علاوہ بھی کچھ غائبانہ سے ہاتھ ہیں۔ اور اس قدر چالاک ہیں کہ پھر وہ پراجیکٹ اکیلے نہیں چلاتے، "کڑیو منڈیو! چیز ونڈیدی ،لئی جاؤ۔" ایسے ایسے لوگوں کو کاموں میں شامل کر لیتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ جس نے الف ب نہ لکھی ہو، اس سے مضامین لکھوا لیتے ہیں۔ اردو محفل کی لائبریری میں گھیر گھیر کے لے جاتے ہیں اور کاموں میں ایس پھنساتے ہیں کہ پھر بندہ نکل نہیں سکتا۔ ان کی اردو کے لیے خدمات محض محفل تک محدود نہیں ہیں۔ وکی پیڈیا پہ بھی ان کا بہت کام ہے۔
ایسے لوگ چھپے رستم ہوتے ہیں۔ محب علوی! آپ کو اردو محفل فورم پہ اردو کی خدمت کا اٹھارہ سالہ سفر مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے متعلقین کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں ، کامیابیاں، ترقیاں اور نعمتیں عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
سیما علی

بہت بہت مبارک ہو محب علوی
ہمیں سب یاد ہے انکا باربار یاد دھانی کرانا ۔۔ ارے ٹئپنگ مکمل کرنا ہے کتنے صفحے ہوگئے ۔۔۔ گوگل ڈاکس پہ دیکھئں لو ڈ کریا ہے !!وہ بھی بھیج دیا ہے ایسے بنے ہوئے پینسل آئے گی تو آپ کو کریکشن کرنا ہے ساری یدایات انکی طرف سے آتیں جب لائیبریری کا کام ہوتا ہم کہاں اور ٹائیپنگ کہاں پر واقعی دل سے کام کروایا محب نے جیتے رہیں شاد وآباد رہیں ۔۔انکی گراں قدر خدمات ہیں اردو محفل کے لئے ۔۔انتہائی باادب انسان ۔۔
با ادب اور با محبت، با عقیدت، با نصیب

آپکی ساری دعاؤں پر
آمین الہی آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد محب بھائی!

جب تک ہمیں پتہ چلا کہ محب بھائی کا اصل نام فاروق ظفر ہے تب تک ہمیں محب بھائی کہنے کی عادت ہو چکی تھی۔ :)

ایسے ہی ایک اور بھائی بھی ہیں محفل میں۔

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔ :)

اردو کے لیے کام کرنے کا جذبہ ان میں ٹھاٹھیں مارتا ہے۔

اردو ہی نہیں، نہ جانے کون کون سی چیزیں ہیں جن کے لئے کام کرنے کا جذبہ محب بھائی کے سمندر میں ٹھاٹھیں مارتا ہے اوروہ نہ جانے کیا کیا کام کر جاتے ہیں۔ :)

اللہ ان کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد محب بھائی!

جب تک ہمیں پتہ چلا کہ محب بھائی کا اصل نام فاروق ظفر ہے تب تک ہمیں محب بھائی کہنے کی عادت ہو چکی تھی۔ :)

ایسے ہی ایک اور بھائی بھی ہیں محفل میں۔

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔ :)

اردو ہی نہیں، نہ جانے کون کون سی چیزیں ہیں جن کے لئے کام کرنے کا جذبہ محب بھائی کے سمندر میں ٹھاٹھیں مارتا ہے اوروہ نہ جانے کیا کیا کام کر جاتے ہیں۔ :)

اللہ ان کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔
ہاں واقعی ایسے لوگ ہر مثبت کام کا بیڑہ اٹھانے میں پہل کرنے میں آگے آگے ہوتے ہیں۔ :)
 
محب علوی کا اصل نام فاروق ظفر ہے۔
ان کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ اردو کے لیے کام کرنے کا جذبہ ان میں ٹھاٹھیں مارتا ہے۔ کوئی بھی پراجیکٹ چلانا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ بلکہ لگتا ہے کہ ان کے دائیں بائیں ہاتھوں کے علاوہ بھی کچھ غائبانہ سے ہاتھ ہیں۔ اور اس قدر چالاک ہیں کہ پھر وہ پراجیکٹ اکیلے نہیں چلاتے، "کڑیو منڈیو! چیز ونڈیدی ،لئی جاؤ۔" ایسے ایسے لوگوں کو کاموں میں شامل کر لیتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ جس نے الف ب نہ لکھی ہو، اس سے مضامین لکھوا لیتے ہیں۔ اردو محفل کی لائبریری میں گھیر گھیر کے لے جاتے ہیں اور کاموں میں ایس پھنساتے ہیں کہ پھر بندہ نکل نہیں سکتا۔ ان کی اردو کے لیے خدمات محض محفل تک محدود نہیں ہیں۔ وکی پیڈیا پہ بھی ان کا بہت کام ہے۔
ایسے لوگ چھپے رستم ہوتے ہیں۔ محب علوی! آپ کو اردو محفل فورم پہ اردو کی خدمت کا اٹھارہ سالہ سفر مبارک ہو۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کے متعلقین کو دونوں جہانوں کی تمام خوشیاں، آسانیاں ، کامیابیاں، ترقیاں اور نعمتیں عطا فرمائے ۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پیارے بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
آپ کا پیش کردہ تعارف پڑھ کر تو مجھے اردو شاعری میں مستعمل اصطلاح "صیاد" خود پر صادق محسوس ہو رہی ہے۔
خدمت تو خیر اپنے شوق کی ہی کی ہے مگر اردو محفل پر دیرینہ تعلق کی قدر و قیمت اب زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
اردو لائبریری اور اس سے جڑی یادیں اور لوگ میری زندگی کا سرمایہ افتخار ہیں اور اس کام میں مجھے تمام احباب اور دوستوں کے ساتھ بہت لطف آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لہر گاہے گاہے اٹھتی رہتی ہے۔☺️
 
بہت بہت مبارک ہو محب علوی
ہمیں سب یاد ہے انکا باربار یاد دھانی کرانا ۔۔ ارے ٹئپنگ مکمل کرنا ہے کتنے صفحے ہوگئے ۔۔۔ گوگل ڈاکس پہ دیکھئں لو ڈ کریا ہے !!وہ بھی بھیج دیا ہے ایسے بنے ہوئے پینسل آئے گی تو آپ کو کریکشن کرنا ہے ساری یدایات انکی طرف سے آتیں جب لائیبریری کا کام ہوتا ہم کہاں اور ٹائیپنگ کہاں پر واقعی دل سے کام کروایا محب نے جیتے رہیں شاد وآباد رہیں ۔۔انکی گراں قدر خدمات ہیں اردو محفل کے لئے ۔۔انتہائی باادب انسان ۔۔
با ادب اور با محبت، با عقیدت، با نصیب

آپکی ساری دعاؤں پر
آمین الہی آمین
خیر مبارک اور آپ کا جذبہ کتابوں کے حوالے سے نہ صرف قابل قدر ہے بلکہ لائق تحسین بھی۔
بے فکر رہیں، مزید کتابوں پر آپ کو مصروف رکھنے کا مکمل منصوبہ زیر ترتیب ہے۔ 😄
 
بہت بہت مبارکباد محب بھائی!

جب تک ہمیں پتہ چلا کہ محب بھائی کا اصل نام فاروق ظفر ہے تب تک ہمیں محب بھائی کہنے کی عادت ہو چکی تھی۔ :)

ایسے ہی ایک اور بھائی بھی ہیں محفل میں۔

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔ :)

اردو ہی نہیں، نہ جانے کون کون سی چیزیں ہیں جن کے لئے کام کرنے کا جذبہ محب بھائی کے سمندر میں ٹھاٹھیں مارتا ہے اوروہ نہ جانے کیا کیا کام کر جاتے ہیں۔ :)

اللہ ان کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین۔
میں نے تو وٹس ایپ پر بھی علوی ہی نام رکھا ہے کیونکہ کافی بڑا حلقہ مجھے محب علوی کے نام سے ہی جانتا ہے۔ نین سے بے شمار ملاقاتیں رہی اور وہ اب بھی اسی نام سے پکارتا ہے۔
اردو محفل، ویکیپیڈیا کے سوا فری لانسنگ ہی بس کچھ عرصے سے پیش نظر ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت مبارک ہو محب علوی بھائی!
آپ ایک اچھے ٹیم لیڈ ثابت ہوئے ہیں۔ ہمیں بھی انگلی کٹوا کر شہیدوں میں شامل کر وا ہی لیا۔ لائبریری کے لیے آپ کی بے لوث خدمات تعریف کی مستحق ہیں۔
 
Top