سین خے
محفلین
اگر سچ کہوں تو ارتقا کی تھیوری کو رد کرنے کا کسی نے نہیں کہا لیکن ایسے ہر ٹاپک کی بات قرآن اور سپیسفکلی بندر سے شروع کی جاتی رہی. میں نے ابھی تک بہت تحقیق نہیں کی ہے مگر جتنی بھی کی ہے اس کے مطابق میرے لیے اللہ تعالی کی کہی گئی بات ہر چیز سے زیادہ اہم ہے. ویسے اوپر میں ذکر کر چکی ہوں کہ کہیں نا کہیں یہ بھی ممکن ہے کہ ہم نے اسے صحیح طرح نہ سمجھا ہو مگر فی الحال جو مجھے پتا ہے وہ یہی ہے.
ڈاکٹر اسرار احمد کے نام سے مجھے یاد آیا کہ ایک استاد محترم نے پچھلے سمسٹر میں ان کے لیکچرز کے لنک بھیجے تھے مگر مجھے مصروفیات کے باعث توفیق ہی نہ ہوئی کہ دیکھوں تاہم اب آپ نے یاد کروایا ہے تو پڑھوں گی یہ بھی.
جہاں تک بات بیچ کی راہ کی ہے تو ہو سکتا ہے وہ درست ہو، جب تک وہاں پہنچوں گی دیکھوں گی مگر ابھی کے لیے ایسا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں جواب ذہن میں رکھ کر مذہب کے ساتھ manipulation کرنا بہت برا فعل ہے. اس لیے میں خود بیچ کی راہ لینے کی کوشش نہیں کروں گی جب تک کہ تھما نہ دی جائے قدرتی اتفاقات اور انکشافات کی وجہ سے ورنہ پھر اپنے مقصد کے لیے قرآن و حدیث کا استعمال آجکل روزمرہ کا معمول ہوچکا ہوا ہے اور امہ کے ان نتائج کا کچھ کم ذمہ دار نہیں.
جہاں تک وائرس کا معاملہ ہے اور جس بات کی طرف آپ نے اشارہ کیا، میرا خیال ہے کہ ایولیوشن ان دا سینس آف اڈیپٹیشن ہوتی رہتی ہے جیسا کہ آپ اور میں ویسے نہیں ہیں جیسے پیدائش کے وقت تھے. وقت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کا جسمانی، روحانی اور ذہنی بدلاؤ لایا گیا ہے ہمارے سروائیول اور آگے بڑھنے کے لیے مگر ہم کوئی اور سپیشز بننے کی طرف نہیں جا رہے.
یہاں مسئلہ زیادہ سپیسی ایشن کا ہے.
اللہ تعالی نے فرمایا کہ انہوں نے ہر چیز کے جوڑے پیدا فرمائے....
پہلی بات تو یہ ہے کہ جواب ذہن میں رکھ کر کچھ بھی manipulate نہیں کیا گیا ہے۔ بیچ کی راہ سے مراد یہ ہے کہ اس میں ارتقاء کو پوری طرح رد نہیں کیا گیا ہے بلکہ تخلیق کے ذریعے اس کے ہونے یا نہ ہونے پر بات چیت کی گئی ہے۔ moderate کے لئے بیچ کی راہ کا لفظ بہتر دماغ میں آیا قرآن کو صرف ایک سطر سے سمجھنا یا سمجھانا ممکن نہیں ہے۔ جن اسکالرز نے تحقیق کی ہے وہ صرف ذبردستی کے دلائل پر مبنی تحقیق نہیں ہے۔
وائرس اپنا آر این اے اور ڈی این اے تبدیل کرتا ہے۔ یہ ایڈپٹیشن نہیں ہے بلکہ ارتقاء ہی ہے۔ اور وائرس کا ارتقاء اس لحاظ سے ڈاروینئین ہی ہے۔
میں اور آپ اپنا ڈی این اے اور آر این اے تبدیل نہیں کرتے ہیں
خیر اصل مقصد پوچھنے کا یہ تھا کہ آپ کے یونیورسٹی کے اساتذہ کیا پڑھاتے رہے ہیں کیونکہ مجھے آپ کے اساتذہ کے نظریہ ارتقاء کو رد کرنے پر بہت حیرت ہوئی۔
آخری تدوین: