تاسف محترم الف عین کی طبعت خراب ہے ۔۔۔۔دعا کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اعجاز صاحب اپنی صحت کا خیال رکھیئے گا ۔ اب کچھ عرصہ کچھ مشقت نہ کیجئے گا نہ ذہنی اور نہ جسمانی ۔ میں بخوبی جانتا ہوں ٹیا کیا ہے اسی آپ سے گذارش ہے کہ اپنا خیال رکھیئے اور حاذق معالج سے علاج کروائیے ۔ یہ واقعتا ایک طرح کی ایمرجنسی ہوا کرتا ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
الف عین جی اپنا بہت بہت خیال رکھیں چیک اپ کرواتے رہیں اور ہمیں بھی اگاہ کرتے رہیں۔ ہم سب کی دعائیں آپکے ساتھ ہیں۔ اللہ اپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے
۔ اپنا صدقہ بھی اتاریں

101594.gif



101610.gif
 

الف عین

لائبریرین
بس آپ سب کی دعا کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ میں جلد ہی ٹھیک ہو جاؤں گا، آج دفتر جائن کر لیا ہے لیکن محض تین دن کے لئے،. اس کے بعد تو میں امرہکہ جا رہا ہوں نا... وہاں سے محفل میں کلک رنجہ فرماؤں گا. سنیچر کی رات کو فلائٹ ہے، دعا کریں کہ بخیر و خوبی پہنچوں.
میری مزاج پرسی کا شکریہ.
 

مغزل

محفلین
باباجانی اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو مکمل صحتیابی نصییب فرمائے (اٰمین)
میں نے کئی بار آپ سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی ۔۔ کئی ایک بار
توکال منسلک بھی ہوئی مگر آپ کی جانب سے کوئی آواز نہ آرہی تھی۔
بہر کیف ۔۔ اللہ سے ایک بار پھر دعا ہے کہ وہ آپ سمیت جملہ بیماروں
کو صحتِ کلی نٍصیب فرمائے اٰمین
 

الف عین

لائبریرین
اچھا تو یہ تم تھے... میں نے سوچا تھا کہ کوئی گلف سے ملا رہا ہے. میں ہلو ہلو کرتا رہا لیکن کوئی آواز نہیں آئی. کنیکشن درست نہیں ملا تھا.
 

بلال

محفلین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اعجاز انکل کو صحت کاملہ عطا کرے اور لمبی عمر عطا کرے۔۔۔آمین
اعجاز انکل ہم سب آپ کی صحت کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کو صحت و تندرستی جلد نصیب ہو گی۔
اپنا خیال رکھیے گا۔ ہمیں، اردو محفل اور اردو کو آپ کی ابھی بہت ضرورت ہے۔
اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 
بس آپ سب کی دعا کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ میں جلد ہی ٹھیک ہو جاؤں گا، آج دفتر جائن کر لیا ہے لیکن محض تین دن کے لئے،. اس کے بعد تو میں امرہکہ جا رہا ہوں نا... وہاں سے محفل میں کلک رنجہ فرماؤں گا. سنیچر کی رات کو فلائٹ ہے، دعا کریں کہ بخیر و خوبی پہنچوں.
میری مزاج پرسی کا شکریہ.

آپ اپنا امریکہ کا فون نمبر ذپ کردیجئے۔ ملاقات نہ ہوئی تو بات چیت کرکے بہت خوشی ہوگی۔ اپنا نمبر آپ کو ذپ کیا ہے۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
اچھا تو یہ تم تھے... میں نے سوچا تھا کہ کوئی گلف سے ملا رہا ہے. میں ہلو ہلو کرتا رہا لیکن کوئی آواز نہیں آئی. کنیکشن درست نہیں ملا تھا.

جی ہاں بابا جانی ،،یہ ہم ہی تھے۔
نیٹ ورک فیلیئر کا پیغام آرہا تھا مسلسل،
خیر جلد ہی انشا اللہ بات ہو گی آپ امریکہ جا کر
وہاں کا نمبر بھی مجھے ذپ کردیجیے گا،
ممون ِ کرم
 

ابوشامل

محفلین
تمام احباب کا شکریہ۔
نام بہ نام تو اس وقت مشکل ہے.
میں یہاں ہی اپنی طبیعت کا ذکر کر دوں اور تفصیل سے لوگوں کو بور کروں۔

ایک عرصے سے میں یہ محسوس کر رہا تھا کہ میرا ذہن کام نہیں کر رہا ہے۔ علوی نستعلیق کا اجراء ہو گیا لیکن میں اس سلسلے میں مبارک باد کا ڈھنگ کا پیغام نہیں دے سکا اور نہ بعد میں مہوش کو لائبریری سائٹ کے بارے میں مزید کچھ لکھ سکا۔ محسوس ہو رہا تھا کہ مجھ سے جملہ نہیں بن رہا تھا۔ کچھ بھی لکھنا چاہتا تو اتنی اغلاط ہو رہی تھیں کہ میں پھر پیغام پوسٹ کرنے کا ارادہ ٹال جاتا۔دفتر کا کام بھی ایسے ہی اٹک رہا تھا۔
آخر ۴ نومبر کو چھٹی لی اور اپنی سرکاری ڈسپنسری گیا۔ اس وقت معلوم ہوا کہ ہائی بلڈ پریشر ہے، کچھ ٹیسٹ کرنے کا بتایا تھا ڈاکٹر نے، جو پانچ اور چھ کو ہوئے، اس کے بعد ۶ کو ہی پھر خوب پسینہ آیا اور دل گھبرایا، اسی وقت ڈاکٹر کے پاس گیا اور بلڈ پریشر کی دوا لی۔ حالاں کہ اس نے بلڈ پریشر کی دوائیں نہیں دی تھیں بلکہ بلڈ ٹیسٹ لکھا تھا۔ پھر بھی اطمینان نہیں ہوا تو ۸ کو پرائیویٹ ڈسپینسری میں دکھایا، ایک صاحبہ کارڈیالوجسٹ تھیں جو صابرہ کی دفتر کی ایک کولیگ کی بہن تھیں، انہوں نے شک ظاہر کیا کہ مسئلہ نیورولوجیکل لگتا ہے۔
۹ کو دن میں دو بار کچھ پسینہ آیا اور عجیب سی حالت ہو گئی۔ دوسری بار پانچ ساڑھے پانچ بجے یہ دورہ پڑا اور اسی وقت اڈمٹ کر لیا گیا۔ رات بھر مختلف ٹیسٹ ہوئے اور ۱۱ کی شام کو ڈسچارج ہوا۔
معلوم یہ ہوا کہ دماغ میں اس جگہ ایک خون کا کلاٹ ہو گیا ہے جو اس مقام پر ہے جو بات چیت کرنے کو کنٹرول کرتی ہے۔غرض ایک اسٹروک ہو گیا ہے، جس کو Tia کہتے ہیں۔ چنانچہ آرام کر رہا ہوں۔ پرسوں دفتر جاؤں گا اور پھر سیچر سے چھٹی۔۔۔۔۔ امریکہ روانگی بھی ہے نا۔
یہاں انٹر نیٹ منقطع کر دیا ہے اور ابھی ڈائل اپ سے کر رہا ہوں۔
ایک بار پھر تمام حضرات کا شکریہ۔
ے
محترم بزرگ! آپ کی ناسازئ طبیعت کا تفصیلی علم پا کر تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

F@rzana

محفلین
ارے یہ خبر سن کے تو میں فکر مند ہوگئی ہوں !
پروردگار "بابا جانی" کو جلد از جلد روبہ صحت ہونے کی توفیق دے -آمین۔

امید ہے صحتیابی کی خبر سے جلد نوازیں گے۔۔۔۔ میری جانب سے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں۔
 

ظفری

لائبریرین
آپ اپنا امریکہ کا فون نمبر ذپ کردیجئے۔ ملاقات نہ ہوئی تو بات چیت کرکے بہت خوشی ہوگی۔ اپنا نمبر آپ کو ذپ کیا ہے۔

والسلام
استادِ محترم ۔۔۔۔ اگر ایسا ہو تو مجھے بھی بہت خوشی ہوگی ۔ آپ حکم کجیئے گا ۔ میں نمبر آپ کو ذپ کردوں گا ۔ ویسے آپ امریکہ کی کس اسٹیٹ کے کس شہر شہر تشریف لا رہے ہیں ۔ ؟
 

الف عین

لائبریرین
ظفری، میں فی الحال ٹکساس آ رہا ہوں اور بعد میں کیلی فورنیا جاؤں گا، اور اس کے بعد پھر ٹکساس. وہاں سے ہی واپسی ہوگی. انشاء اللہ ربط دوں گا.
 

مغزل

محفلین
ٹیکساس میں تو ملکہ اشعار ’’ زویا ‘‘ ہیں ۔۔
میں انہیں آپ کی آمد کی اطلاع دے دیتا ہوں ۔۔
زویا ہندوستان سے تعلق رکھتی ہیں ۔۔
اور ٹیکساس یونیورسٹی میں شعبہ اردو سے منسلک ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ابھی فہد بھائی نے اطلاع دی ہے ۔

بابا جانی بہت دکھ ہوا آپ کی تکلیف کا سن کر۔ اللہ آپ کو صحت عطا کرے آمین۔

تفصیلی ای میل آپ کو آج لکھ رہی ہوں
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ جوجو. تمہارے کیا حال چال ہیں. تمہاری طرف سے بھی فکر رہتی ہے.
محسن. میں فی الحا؛ل تو ٹھیک ہی ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز انکل ، ابھی آپ کا نام آنلائن نظر آ رہا ہے آپ خیریت سے ہیں ناں اور اپنا بالکل ٹھیک ٹھیک خیال بھی رکھ رہے ہیں ناں ، آپ کا جملہ ذپ میں جو آپ نے لکھا بہت اچھا لگا بہت اسٹرانگ جملہ ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے بہت اچھی طرح سے مقابلہ کرنا ہے آپ کی ول پاور بہت شاندار ہے اور میں آپ کو یاد دلا دوں کہ آپ نے بانسری سنانے کا بھی وعدہ کیا ہوا ہے :) بس جلدی سے مکمل آرام لے لیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top