تاسف محترم الف عین کی طبعت خراب ہے ۔۔۔۔دعا کیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
بابا جانی اگر ایسا ہے تو میں سیدہ جی سے فرمائش کروں گا کہ آپ کی بانسری کی دھنیں ہمیں بھی سنوائیں۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز انکل آپکی بیماری کا سن کر بہت افسوس ہوا لیکن آپکے پیغامات دیکھ کر کچھ اطمنان ہوا ہے۔ اللہ آپکو صحت کاملہ نصیب فرمائے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شگف۔ ویسے وہ سٹرانگ جملہ یہاں بھی لکھ دیتیں،
خیر۔ میں لکھ دیتا ہوں۔ میں نے لکھا تھا کہ دنیا کے سینے پر مونگ دلنے کے لئے عرصے تک زندہ رہنا ضروری ہے۔
(اپنی مرضی کا سمائلی لگا لیں)،
دوسروں کا بھی شکریہ۔ آج میں ہیوسٹن سے لاگ ان ہوں۔ یہ تو لکھنے کی ضرورت نہیں کہ بخیر میں یہاں پہنچ گیا۔
 

رضوان

محفلین
اعجاز صاحب
خدا آپکو صحت و تندرستگی دے۔ سفر میں اپنا زیادہ خیال رکھا کریں لاکھ سہولت ہو پھر بھی سفر کی بے آرامی تو ہوتی ہی ہے اس لیے ہوسکے تو مختلف مقامات پر مناسب وقفہ دے کر اگلے سفر شروع کریں۔ اللہ نگبان ہو
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ رضوان، آج کل تو الحمد للہ طبیعت بہتر ہے . میں آرام ہی کر رہا ہوں آج کل تو ویسے بلڈ پریشر اب بھی قابو میں مشکل سے ہی آ رہا ہے. مگر اس بہانے تم تو یہاں آ گئے، میرا بیمار ہونا کچھ کام تو آیا.....
 

رضوان

محفلین
اعجاز صاحب میں تو حاضر ہوتا رہوں گا خدا آپ کو بخیر رکھے۔
شمشاد بھائی ثابت ہوا کہ آنکھ سے اوجھل ہیں دل سے دور نہیں ہیں۔
 

علوی امجد

محفلین
اعجاز صاحب!
میں ہر نماز کے بعد آپ کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصاً دعاکررہاہوں۔یہ بیماریاں اور پریشانیاں انسان کے لئے اس دنیا میں آزمائش ہوتی ہیں۔ اللہ جل و شانہٗ آپ کو اس مشکل اور آزمائش سے سرخرو فرمائے اور شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔ آمین!
 

الف عین

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے شگف۔ آج ہی احتیاطاً خون کا ٹیسٹ کرایا ہے۔ در اصل یہاں مسجد میں سنڈے کلنک میں مفت میں ڈاکٹرس کو دکھانے کا نظم ہے اس لئے دکھا دیا ہے تو ان لوگوں نے کہا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ کروا لئے جائیں۔ امید ہے نارمل ہوں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top