جناب بہت بہت شکریہ! لیکن یاد رہے کہ ہیلے کے دمدار ستارے کی طرح آئندہ اس واقعہ کا ظہور بھی کافی وقفے کے بعد ہی ہوگا۔
الف عین انکل تا میم ماورا بشمول ش شمشاد بھائی کے سب کا بہت بہت شکریہ!
دیکھ لیجئے! ابھی تو ہم ہر پرائے پھڈے میں کود پڑتے ہیں، کہیں لال ساڑھیوں کی نمائش لگی ہو یا مہندی کے ڈیزائن ہوں یا لال مسجد یا پھر سفید حویلی ہم اپنی ماہرانہ رائے لیے پہنچ جاتے ہیں!
وعلیکم السلام !
وعلیکم مبارکباد!
مختصر ترین پیغام دھاگے کا! شگفتہ کی کوشش کرتی ہیں کہ فورم پر کچھ نہ لکھنا پڑے اس کی جگہ بھی چار 'پنے' کسی کتاب کے لائبریری میں شامل ہو جائیں! بہت بہت شکریہ شگفتہ آپ کا!
ہائے شمشاد بھائی۔۔۔ یہ بات بھی عام ہو گئی؟ لگتا ہے پنڈی کی گلی گلی میں مخبر چھوڑ رکھے ہیں آپ نے!