محسن حجازی متوجہ ہوں

شاکرالقادری

لائبریرین
نستعليق برائے ايم ايس ورڈ 2003
محسن
اس فونٹ كي جانب ميں آپ كي توجہ پہلے بھي دلا چكا ہوں ميں اس كو ايم ايس ورڈ ميں استعمال كر رہا ہوں اور بڑي كاميابي كے ساتھ ليكن اس ميں اردو كے حروف شامل نہيں ہيں اگر آپ يہ شامل كر سكيں تو كيا ہي بات ہے
نمونہ ملاحظہ كيجيے
 
Attachments

  • nastaliq.gif
    nastaliq.gif
    35.3 KB · مناظر: 108

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری، مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ پہلے بھی ایک مرتبہ محسن حجازی کی توجہ اس فونٹ کی جانب مبذول کروا چکے ہیں۔ اگر مجھے صحیح یاد پڑ رہا ہے تو یہ دری فونٹ ہے اور محسن کے کہنے کے مطابق اس میں اوپن فونٹ سے متعلقہ بنیادی انفارمیشن جیسے کہ GPOS ٹیبل وغیرہ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے اس فونٹ پر کام کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ بہرحال اصل تفصیل تو محسن ہی آ کر بتائیں گے۔
 
خرم

محفلین
شاکر بھائی آپ فارسی کا درس دینا شروع کر دیں اس فورم پر۔ چلیں اس بہانے حضرت علامہ کی شاعری ہی سمجھنے کے قابل ہو جایئں گے۔ فی الحال تو بس یہی سمجھ میں آ رہی ہے کہ آپ دست بستہ برادرم محسن نظامی سے بے توجہی کا شکوہ ہے کہ آپ کی گزشتہ درخواست جو آپ نے اس فونٹ کے بارے میں کی تھی کہ اس میں اردو کے الفاظ ڈال دیئے جائیں اس پر ‌ ہوا۔ ساتھ ہی کوئی

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن

جیسی دہائی بھی دی ہے غالباً۔

کیوں کیسا ہے ہمارا ترجمہ ؟؟؟ :wink:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل نے کہا:

نبيل آپ كي يادداشت اور حافظہ قابل داد ہے
دراصل يہ فونٹ ايك سيٹ اپ پروگرام كي صورت ميں دستياب ہے اور سيٹ اپ چلانے پر انسٹال ہو جاتا ہےاس سيٹ اپ پرورگرام كا حجم تقريبا دو ايم بي ہے ليكن انسٹال ہونے كے بعد بظاہر تو فونٹ ڈائريكٹري ميں ايك چھوٹي سي فونٹ فائل انسٹال ہوتي ہے باقي خبر نہيں كہ يہ سيٹ كہاں كہاں كيا كيا كرتا ہے ميں نے اس پورے سيٹ اپ كو اپ لوڈ كر ديا ہے اگر محسن بھائي ، بہوش بہن، محترم اعجاز اختر اور آپ ميں سے كوئي اس عقدہ كو حل كرنے اور اس خوبصورت فونٹ كو اردو كے ليے قابل عمل بنانے ميں دلچسپي ركھتا ہو تو ميں ڈائون لوڈ كے ليے لنك فراہم كردونگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس فونٹ كي ايك اور خوبصورت تيكنيك اس كے نقاط كي جاگزيني ہے اس تينكنيك كو پاك نستعليق يا محفل نستعليق پروجيكٹ كے ليے اپنا كر نقاط كي جاگزيني كے مسائل كو كسي حد تك بلكہ كافي حد تك رفع كيا جا سكتا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم شاکرالقادری،

ہم تو اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب محسن حجازی بالآخر اپنا علم آپ تک منتقل کر چکے ہوں گے۔ اس کے بعد اردو کی دنیا میں نت نئے فونٹس کا اضافہ ہونے لگے گا۔ فی الحال تو محسن سے آپ کو علم کی منتقلی کی رفتار کی مثال کچھ اس طرح کی ہے جیسے کہ سلاسل تصوف میں مریدوں کو اپنے مرشد سے فیض حاصل ہوتا ہے۔۔ :p
 
خرم

محفلین
نبیل بھائی تصوف میں تو بس اک نظر کی بات ہوتی ہے اور اندر باہر سونا بن جاتا ہے۔ یہاں تو لگتا ہے کہ محسن بھائی صراف بنے بیٹھے ہیں اور ان کی نظرِ کرم کا بھاؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل نے کہا:
برادرم شاکرالقادری،

ہم تو اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب محسن حجازی بالآخر اپنا علم آپ تک منتقل کر چکے ہوں گے۔ اس کے بعد اردو کی دنیا میں نت نئے فونٹس کا اضافہ ہونے لگے گا۔ فی الحال تو محسن سے آپ کو علم کی منتقلی کی رفتار کی مثال کچھ اس طرح کی ہے جیسے کہ سلاسل تصوف میں مریدوں کو اپنے مرشد سے فیض حاصل ہوتا ہے۔۔ :p
يعني بارہ بارہ سال كي رياضت اور مجاہدے
مارے گئے
:lol: :lol: :lol:
ليكن نبيل
آج كے دور ميں يہ ممكن نہيں كہ كوئي كيميا گر اپنے نسخہ كيميا كو اپنے سينے ميں دفن كركے راز دروں كي طرح ساتھ لے جائے يا كوئي مہان گائيك اپنے علم موسيقي كے خزانے پر سانپ كي طرح پھن پھيلا كر بيٹھ جائے ۔ آج كے دور ميں موسيقي كي ترسيم ممكن ہے ، آج كا دور انفارميشن كے سيلاب كا دور ہے، اس دور مين كتمان علم ممكن ہي نہيں اس ليے علم عام ہو رہا ہے اور اس كے پھيلنے كي رفتار بڑھتي ہي جائے گي
اس سے پہلے كہ كوئي اور اس ميدان كا ہيرو بن جائے محسن حجازي كو يہ فيض عام كر كے اردو محفل كي تاريخ ميں اپنا نام سنہري حروف سے لكھوا لينا چاہيئے وہ فونٹ ميكنگ پر ايك كتاب كا وعدہ بھي كر چكے ہيں وہ خطاطي كے سافٹ ويئر كے نستعليق فونٹ كو اردو دنيا تك لانے كا عزم بھي كر چكے ہيں اور اس عزم ميں ہم سب ان كے حوصلوں كو بلند كرنے كے ليے بيٹھے ہوئے ہيں
كاش وہ ہمارے حسن طلب كو جان سكيں
بقول علامہ
تو ميرا شوق ديكھ مرا انتظار ديكھ
:lol:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
خرم نے کہا:
شاکر بھائی آپ فارسی کا درس دینا شروع کر دیں اس فورم پر۔ چلیں اس بہانے حضرت علامہ کی شاعری ہی سمجھنے کے قابل ہو جایئں گے۔ فی الحال تو بس یہی سمجھ میں آ رہی ہے کہ آپ دست بستہ برادرم محسن نظامی سے بے توجہی کا شکوہ ہے کہ آپ کی گزشتہ درخواست جو آپ نے اس فونٹ کے بارے میں کی تھی کہ اس میں اردو کے الفاظ ڈال دیئے جائیں اس پر ‌ ہوا۔ ساتھ ہی کوئی

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن

جیسی دہائی بھی دی ہے غالباً۔

کیوں کیسا ہے ہمارا ترجمہ ؟؟؟ :wink:

بھائي خرم
آپ نے اچھا خاصا ترجمہ كرديا ہے ميرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ كا۔
آپ تو اچھا بھلا تيل بيچ ليتے ہيں :lol: :lol:
علامہ صاحب كے فارسي اشعار كي تفہيم كا سلسلہ واقعي دلچسپ ہوگا اگر آپ لوگ ساتھ ديں
تو ايسا سلسلہ شروع كيا جا سكتا ہے جو كہ مفيد بھي ہوگا اور ديگر فضوليات سے بچنے كا باعث بھي
 
الف عین

لائبریرین
پہلے بھی شاکر صاحب نے روابط بھی دئے تھے اس پروگرام کے لیکن میں اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکا تھا۔ اب پھر ربط مل جائے اور میں براڈ بینڈ پر جا سکوں تو کر کے دیکھتا ہوں کہ یہ کیا فانٹ ہے۔
شاکر بھائی۔ آپ یہ فانٹ فائل مجھے ای میل کیوں نہیں کر دیتے!! دیکھتے ہیں اگر کچھ کیا جا سکے اس کے ساتھ تو۔ کم از کم اس کو سمجھنے کی کوشش تو کی جا سکتی ہے۔
 
علامہ صاحب كے فارسي اشعار كي تفہيم كا سلسلہ واقعي دلچسپ ہوگا اگر آپ لوگ ساتھ ديں
تو ايسا سلسلہ شروع كيا جا سكتا ہے جو كہ مفيد بھي ہوگا اور ديگر فضوليات سے بچنے كا باعث بھي

تو محترم! انتظار کس بات کا ہے؟ آپ اللہ کا نام لے کر شروع کر ہی دیں علم منتقل کرنے کا یہ سلسلہ!
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کچھ آف ٹاپک ہی سہی۔۔ اقبال کے فارسی اشعار کی تفہیم کا سلسلہ نہایت عمدہ تجویز ہے۔ یہاں میں فارسی شناسی سے متعلق ایک اور تجویز پیش کروں گا کہ گلستان سعدی کے اسباق پیش کیے جائیں۔ میں نے سنا ہے کہ کسی زمانے میں فارسی سکھانے کا آغاز ہی گلستان پڑھانے سے ہوتا تھا اور اسی کے ذریعے ذخیرہ الفاظ اکٹھا کیا جاتا تھا۔ میں نے بھی اپنے والد صاحب سے گلستان کے کچھ ابواب پڑھے ہیں۔ اگرچہ جدید فارسی گلستان کی فارسی سے قدرے مختلف ہے لیکن پھر بھی اس سے فارسی سیکھنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

والسلام
 
خرم

محفلین
شاکرالقادری نے کہا:
بھائي خرم
آپ نے اچھا خاصا ترجمہ كرديا ہے ميرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ كا۔
آپ تو اچھا بھلا تيل بيچ ليتے ہيں :lol: :lol:
علامہ صاحب كے فارسي اشعار كي تفہيم كا سلسلہ واقعي دلچسپ ہوگا اگر آپ لوگ ساتھ ديں
تو ايسا سلسلہ شروع كيا جا سكتا ہے جو كہ مفيد بھي ہوگا اور ديگر فضوليات سے بچنے كا باعث بھي

جی بس اللہ کا کرم ہے کبھی غرور نہیں کیا۔:wink:
آجکل اسی لئے شش و پنج میں ہوں کہ اس صلاحیتِ خداداد کو کاروبار میں آزماؤں کہ سیاست میں۔:lol:

علامہ کی شاعری پر ہمارے ایک نانا تھے انہوں نے بہت کام کیا ہے۔ تمام عمر بس یہی سودا رہا انہیں۔ علامہ کی تمام کتب کی انہوں نے تشریح کی اور ایک اچھا خاصا دفتر مرتب کر دیا۔ اپنے اس علمی ورثہ کا وہ وارث مجھے بنا گئے۔ اب تک تو فرصت نہ ملی کہ اسے شائع کروا سکوں مگر اب جب یہ سب باتیں شروع ہوئی ہیں تو سوچتا ہوں کہ یہ کام کر ہی گزروں۔ آپ کا کیا مشورہ ہے اس بارے میں؟ افسوس کہ وہ سب چیزیں پاکستان میں ہی پڑی ہیں وگرنہ نمونہ کے طور پر یقیناً کچھ پیش کرتا۔
 
الف عین

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

کچھ آف ٹاپک ہی سہی۔۔ اقبال کے فارسی اشعار کی تفہیم کا سلسلہ نہایت عمدہ تجویز ہے۔ یہاں میں فارسی شناسی سے متعلق ایک اور تجویز پیش کروں گا کہ گلستان سعدی کے اسباق پیش کیے جائیں۔ میں نے سنا ہے کہ کسی زمانے میں فارسی سکھانے کا آغاز ہی گلستان پڑھانے سے ہوتا تھا اور اسی کے ذریعے ذخیرہ الفاظ اکٹھا کیا جاتا تھا۔ میں نے بھی اپنے والد صاحب سے گلستان کے کچھ ابواب پڑھے ہیں۔ اگرچہ جدید فارسی گلستان کی فارسی سے قدرے مختلف ہے لیکن پھر بھی اس سے فارسی سیکھنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

والسلام
نبیل، میرے پاس گلسان سعدی اردو تحریر میں ہے جسے میں اپنی لائبریری میں اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ ایک نیا تانا بانا بنا کر یہاں بھی پوسٹ کر دیتا ہوں تو آسانی رہے گی اس کے اسباق مل کر پڑھنے میں۔ لیکن میرا اٹیچ مینٹ کا مسئلہ؟؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
خرم نے کہا:
علامہ کی شاعری پر ہمارے ایک نانا تھے انہوں نے بہت کام کیا ہے۔ تمام عمر بس یہی سودا رہا انہیں۔ علامہ کی تمام کتب کی انہوں نے تشریح کی اور ایک اچھا خاصا دفتر مرتب کر دیا۔ اپنے اس علمی ورثہ کا وہ وارث مجھے بنا گئے۔ اب تک تو فرصت نہ ملی کہ اسے شائع کروا سکوں مگر اب جب یہ سب باتیں شروع ہوئی ہیں تو سوچتا ہوں کہ یہ کام کر ہی گزروں۔ آپ کا کیا مشورہ ہے اس بارے میں؟ افسوس کہ وہ سب چیزیں پاکستان میں ہی پڑی ہیں وگرنہ نمونہ کے طور پر یقیناً کچھ پیش کرتا۔
برادرم خرم!
آپ نے مشورہ پوچھا ہے تو اس سلسلہ ميں عرض كرونگا كہ آپ كو اب تك يہ كر گزرنا چاہيئے تھا
بقول علامہ اقبال
باپ كا علم نہ بيٹے كو اگر ازبر ہو
پھر پسر قابل ميراث پدر كيوں كر ہو
آپ كے نانا اگر اپنے علمي ورثہ كا وارث آپ كو بنا گئي ہيں تو پھر يہ آپ كا فرض بھي ہے اور آپ پر قرض بھي ہے
بندہ پاكستان ميں ديني علمي اور ادبي اشاعتي خدمات فراہم كر سكتا ہے اس سلسلہ ميں ميں نے "ن والقلم" ادارہ مطبوعات اٹكك پاكستان قائم كيا ہوا ہے اور اب تك اس ادارے كے زير اہتمام دس بارہ كتب شائع ہو چكي ہيں جن ميں مشہور عالم ڈاكٹر غلام جيلاني برق كا منظورم كلام بھي شامل ہے ۔
ميں آپ كے نانا كے كلام كي اشاعت كے سلسلہ ميں كمپوزنگِ تيكنيكي اشاعتي خدمات يعني ايڈيٹنگ، سرورق، تزئين و آرائش پروف ريڈنگ اور كاپي پيسٹنگ وغيرہ كي خدمات مفت فراہم كر سكتا ہوں البتہ كاغز ،پرنٹنگ اور بائنڈنگ وغيرہ كے اخراجات آپ كو خود برداشت كرنا ہونگے جو خكدمت ميرے لائق ہے وہ في سبيل اللہ آپ كي نذر كرونگا
ليكن يہ سب كچھ اسي صورت ميں
جب آپ كے نانا كے علمي مسودات ديكھنے كے بعد يہ فيصلہ ہو جائے
كہ يہ قابل اشاعت كام ہے اور اسے شائع كرنا ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
پہلے بھی شاکر صاحب نے روابط بھی دئے تھے اس پروگرام کے لیکن میں اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکا تھا۔ اب پھر ربط مل جائے اور میں براڈ بینڈ پر جا سکوں تو کر کے دیکھتا ہوں کہ یہ کیا فانٹ ہے۔
شاکر بھائی۔ آپ یہ فانٹ فائل مجھے ای میل کیوں نہیں کر دیتے!! دیکھتے ہیں اگر کچھ کیا جا سکے اس کے ساتھ تو۔ کم از کم اس کو سمجھنے کی کوشش تو کی جا سکتی ہے۔
محترم ميں نے اس پروگرام كو اپ لوڈ كر ديا ہے اور اس كا ربط آپ كو ذپ كر رہا ہوں
 
حنا فیصل

محفلین
کیا بات ہے
حروف کی لڑائی کیا خوب دیکھنے کو ملی
خود کو روکنا دو بھر ہو گیا پھر سوچا بڑوں کی کاموں میں پنگا
نہیں لینا چاہیے پھر خیال کیا
پنگا پائے گا تو لگ پتا جائے گا
بس پھر کیا ایک عدد پوسٹ داغ ڈالی عمل کا ردعمل ظاہر کیا تو
آنے والے کے لئے یہ عمل کہلایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ایس ورڈ میں پاک نستعلیق کا استعمال ممکن ہے ؟؟؟؟
یہ سوال میرے زہن میں قلبلا رہا تھا
سوچا اس کی تسکین کا سبب تلاش کروں
 
الف عین

لائبریرین
شاکر صاحب میں اسی پروگرام کے بارے میں آُ سے پوچھ رہا تھا۔ میں نے انسٹال تو کیا تھا لیکن کون سا فانٹ انسٹال ہوتا ہے، اور اس کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ قطعی معلوم نہیں ہو سکا۔
حنا، میں نے دوسرے پیغام کے جواب میں تفصیل لکھی ہے کہ ورڈ میں پاک نستعلیق، یا کوئی بھی نستعلیق، نسخ یا ڈیکوریٹیو یونی کوڈ فانٹ کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
جناب محترم اعجاز اختر صاحب
اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے بعد ونڈوز کی فونٹ ڈائریکٹری میں ایک نئے فونٹا ہے جس کا نام "نستعلیق" ہے
بس آپ ایم ایس ورڈ میں لکھیں اور اس فونٹ کو اپلائی کر دیں لیکن یاد رہے کہ اس میں اردو سپورٹ والے حروف شامل نہیں
اس کے علاوہ آپ کے کی بورڈ لے آئوٹ میں حرف "ک" او "ہ" کی عربی اقدار والے حروف شامل ہونا چاہیں ورنہ یہ حروف ظاہر نہیں ہونگے
 
الف عین

لائبریرین
اب گھر میں دیکھنا پڑے گا کہ وہ فانٹ اب بھی ہے یا نہیں۔ لیکن نستعلیق نامی اکثر یونی کوڈ فانٹس میں میرا تجربہ رہا تھا کہ حروف یونی کوڈ کے مطابق ملتے نہیں ہیں۔
لیکن یہ فانٹ محض ایم ایس ورڈ میں ہی کیوں، کہیں اور کیوں نہیں؟ اگر یونی کوڈ ہے تو ضرور اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
حنا فیصل

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
شاکر صاحب میں اسی پروگرام کے بارے میں آُ سے پوچھ رہا تھا۔ میں نے انسٹال تو کیا تھا لیکن کون سا فانٹ انسٹال ہوتا ہے، اور اس کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ قطعی معلوم نہیں ہو سکا۔
حنا، میں نے دوسرے پیغام کے جواب میں تفصیل لکھی ہے کہ ورڈ میں پاک نستعلیق، یا کوئی بھی نستعلیق، نسخ یا ڈیکوریٹیو یونی کوڈ فانٹ کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اچھا جی میں نے ہر جگہ سوال داغ ڈالیں ہیں آپ دوسری پوسٹ ملاحظہ فرما لیجئے گا
 
Top