کار ہائے نمایاں
محسن شفیق حجازی کا آہم کار ہائے نمایاں ایک یونی کوڈ میں لکھا گیا اردو زبان کے لیے ایک فونٹ کی تیاری ہے جسے ( پاک نستعلیق فونٹ ) کہتے ہیں ۔ یہ فونٹ موجودہ نستعلیق فونٹس کے مقابلے میں بے حد ہلکا پھلکا اور تیز رفتار ہے ۔ اس کا بیٹ ورژن ، مقتدرہ قومی زبان، مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کے ناظم منصوبہ جناب ڈاکٹر عطش درانی نے اپنے دست مبارک سے کر دیا ہے ۔ فی الحال پاک نستعلیق کے بیٹ ورژن پر تندہی سے کام جاری ہے۔ یونیکوڈ والوں سے بھی کچھ بات چیت جاری ہے کہ وہ یونیکوڈ کے کوڈز میں کچھ ایسی تبدیلیاں کریں جس سے نستعلیق تحریریں اپنے اصل رنگ میں پیش کی جا سکیں ۔ محسن شفیق اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ پاک نستعلیق تجارتی پیمانے پر تیار ہونے والے نستعلیق فونٹس سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہو۔ ایک بات جس کا کہ ذکر ضروری ہے وہ یہ کہ تکنیکی اعتبار سے نسخ فونٹس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت آگے ہے ۔ نفیس فیملی کے تمام فونٹس خواہ نسخ ہوں یا نستعلیق، تکنیکی اعتبار سے بے پسماندہ ہیں اس کا تجربہ صارفین کو بھی ہوجاتا ہے۔ کسی فونٹ کا چھوٹے سائز پر نظر آنا اس بات پر منحصر ہے کہ اس کی ٹرو ٹائپ ہنٹنگ کتنی کی گئی ہے۔ یہ ایک نہایت پیچیدہ اور تھکا دینے والا باریک کام ہے۔ بڑے بڑے پروفیشنلز اس کام سے گھبرا جاتے ہیں۔ ٹائمز نیو رومن کی ہنٹنگ آج بھی جاری ہے اس بات سے آپ اس کام کی پیچیدگی اور باریکی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اس وقت محسن شفیق کی پوری توجہ اس کی پرفارمنس پر ہے اس کے بعد پاک نستعلیق کی ہنٹنگ بھی کی جائے گی۔ پاک نستعلیق کے مختلف ورژنز جاری کیے جائیں گے، انٹرفیس ورژن، ویب ورژن، ڈیسک ٹاپ ورژن وغیرہ وغیرہ۔۔
پاک نستعلیق فونٹ کے تصویری نمونہ جات آپ نیچے ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔
[align=right:6187678b83]
[/align:6187678b83]
[align=right:6187678b83]
[/align:6187678b83]
آپ کے لیے یہ امر خوشی کا باعث ہوگا کہ یہ فونٹ بالکل مفت دستیاب ہوگا کیونکہ یہ پاکستان کا سرکاری فونٹ ہوگا۔ مزید برآں مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات چونکہ ایک غیر منافع بخش حکومتی ادارہ ہے، اس کے دو اہم اثرات ہوں گے۔ ایک تو یہ کہ پاک نستعلیق کی ہمیشہ نوک پلک سنواری جاتی رہے گی (نہ کہ نفیس نستعلیق کی طرح جو کہ بدقسمتی سے ارتقائی مراحل طے نہ کر سکا)
دوسرا یہ کہ یہاں ہونے والی تحقیق من و عن عوام کے لیے شائع کر دی جائے گی تاکہ دوسرےلوگ بھی مختلف انداز کے حامل نستعلیق فونٹس تیار کرسکیں اور اردو فونٹس میں تنوع میسر آ سکے۔ پاک نستعلیق کئی بے خواب راتوں کا ثمر ہے، کئی بےچین دنوں کی فصل ہے، ایک جنون مسلسل کی پیداوار ہے، یہ ایک ایسا سودا ہے جو محسن شفیق کے دماغ میں انٹر کے دنوں سے سمایا ہوا تھا لیکن ایک کمزور طالب علم وہ وسائل کہاں سے لاتا جو اس کام کے لیے درکار ہیں۔ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات جناب ڈاکٹر عطش درانی کا لگایا ہوا ایک ایسا سر سبز گھنا درخت ہے جس کی چھاوں میں بیٹھ کر محسن شفیق یہ کام کرنےکا موقع ملا۔ ڈاکٹر صاحب جو کہ محسن کے استاد بھی ہیں، وسائل اکٹھا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، دفتری الجھنوں، سرخ فیتوں، بے سبب مخالفتوں سے بے نیاز وہ اس تمام عمل میں کے لیے ایک سائبان کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈی چھاوں میں آپ کو کام کرنے کی پوری آزادی ہے۔ پاک نستعلیق میں اسی چھاوں کی ٹھنڈک اور فرحت بدرجہ اتم موجود ہے۔ تخلیق کا عمل غیر یقینی صورت حال میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر صاحب نے ہمیشہ آپ کو دفتری الجھنوں اور پریشانیوں سے دور رکھا، بلکہ حقیقت حال یہ ہے کہ محسن کو ایک کٹیا میں الگ بٹھا دیا یہ کہہ کر کہ میاں! کام کرو، باقی ہم جانیں۔۔۔
پاک نستعلیق انشااللہ اردو کے مستقبل بدل دے گا اور اس کے لیے محب اردو حلقوں کو جناب ڈاکٹر عطش درانی کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ تکنیکی ماہر نہ ہونے کا باوجود معاون افسر اطلاعیات جناب اکبر سجاد کی اس منصوبے سے لگن اور جذباتی وابستگی بھی قابل ستائش ہے۔ مزید یہ کہ اس کی ریلیز کا محسن خود بھی منتظر ہیں ۔
بہر طور حرف آخر یہی کہ پاک نستعلق فونٹ کی تیز رفتاری کا اندازہ ہمیں اس بات سے کر لینا چاہیے کہ "نفیس نستعلیق" میں اشکال کی تعداد 980 سے تجاوز کرتی ہے، جبکہ "پاک نستعلیق" میں ایک ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے اس میں صرف اور صرف 198 اشکال کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس طرح یہ واحد فونٹ ہے جو تیز بھی ہے اور پھر بھی اپنے اندر نستعلیقی حسن سمائے ہوئے ہے ۔
________----------------------------------------------------------------------------------________
_
لیجیے جناب ! میں نے آپ لوگوں کی رائے سامنے رکھتے ہوئے تبلیاں بھی کی ہیں اور ساتھ ہی کاہائے نمایاں کے نام سے ایک اور سب ہیڈینگ کا اضافہ بھی کیا ہے جو نیچھے پڑھی جا سکتی ہے۔