امی شفا انٹرنیشنل اسلامآباد میں ہیں۔
نرسیں کیسی ہیں؟
کسی سے کیا کہیں کیسی ہیں۔۔۔
اچھی ہی ہوں گی
کہیں تو دوبارہ دیکھ آئیں؟
اسلام و علیکم!
امی کو ہسپتال سے ڈس چارج کر دیا گیا ہے اور اب وہ گھر پر ہیں اور تیزی سے رو بصحت ہیں الحمداللہ! دو چار روز میں ٹانکوں کے لیے دوبارہ جانا ہوگا اور اس کے بعد انشااللہ سب بہتر ہو جائے گا۔
میں تمام احباب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ذاتی پیغمامات، فورم کے اس دھاگے، ای میلز، فون ایس ایم ایس سمیت تمام دستیاب وسائل سے اس کڑے وقت میں میری ہمت بندھائي۔ یہ بحران میں زندگی کا بدترین بحران تھا۔ اس حوالے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا اور میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ میری شخصیت نے حالات کے جبر کے ردعمل میں ایک نیا روپ لیا ہے۔ بہت کچھ لکھنے کو باقی ہے، تاہم تھک سا گیا ہوں اس بارے میں جلد ہی لکھتا ہوں۔
کسی مفکر کا قول ہے کہ مہذب آدمی ہمیشہ رسید دیتا ہے۔ آنے والے ذاتی پیغامات، ای میلز، ایس ایم ایس یا فون کالز کا حتی الامکان تو میں جواب دیتا رہا ہوں، تاہم کوئی کسر رہ گئي ہو تو معذرت کا طلبگار ہوں۔ بہرطور کچھ ازراہ تفنن، اور کچھ غور و فکر کے لیے:
جس مفکر کا قول ہم نے نقل کیا اسے ہم نے تیسری دنیا میں کچھ یوں پایا ہے
مہذب آدمی ہمیشہ دو رسید کرتا ہے۔
والسلام،
محسن حجازی۔
سر جی پھر مجھے تو تین میں سے ایک ہی رسید ملی باقی کی دو کب اور کیسے ملیں گیئں