محسن بھائی ۔۔۔۔۔ آپ کو بہت بہت مبارک باد ہو ۔ یقین مانیں آپ نے اس محفل کو وقت دینا شروع کیا ۔ اس سے بیحد خوشی ہوئی ہے ۔ آتے جاتے رہا کریں ۔ آپ کے شگوفے اتنے معیاری ہوتے ہیں کہ ان کو اردو ادب کا حصہ بآسانی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی میرا محفل پر آنا ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے آپ کے پیغامات پڑھتا ہوں کہ موڈ خوشگوار رہے ۔
جیہ بہت شکریہ!
ادی تعبیر! بہت بہت شکریہ! یہ پھل بوٹے ہم کو اچھے لگے غبارے سے لٹکا بھالو تو کمال ہے غالبا غلطی سے غبارے میں ہاتھ دے بیٹھا ہے اور سوچ رہا ہے کہ اب اتارے گا کون۔
عبداللہ حیدر! بہت شکریہ!
حجاب بہت بہت شکریہ! آپ کی تراکیب ہم دیکھتے رہتے ہیں تاہم ابھی تک کوئی لڑا کر نہیں دیکھی۔
جی ظفری بھائی!
آپ کی شفقت اور محبت کے لیے بہت بہت شکریہ! اصل میں اردو ادب میں تو سبھی اپنی تحاریر شامل کرتے رہے اوریہ ذخیرہ بڑھتا چلا گیا ہم ذرا مختلف خطوط پر کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ اپنی تحاریر میں اردو ادب شامل کریں!
لیکن جونہی کوئی جملہ کوئی پیراگراف کہیں سے شامل کرتے ہیں کوئی نہ کوئی حاسد بول پڑتا ہے یہ تو فلاں جگہ سے نہیں؟
بھئی لے لیا غلطی ہو گئی لیکن یہ انگشت نمائی؟ کتنی غیر اخلاقی حرکت ہے!
کان میں نہیں بتا سکتے کیا کہ صاحب یہ پیراگراف وہاں کا معلوم ہوتا ہے ہم بھی کان میں معصومیت سے کہیں اچھا؟ پتہ نہیں۔۔۔ ہوگا۔۔۔۔
ابھی کچھ عرصہ پہلے سر پر استرا جو لگوایا چشمہ پہلے ہی تھا سو خیال آیا کہ امجد اسلام امجد کی منتخب نظمیں اپنے نام سےچھپوا لیں تصویر بے شک ان ہی کی لگی رہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں یوں کفایت بھی ہوگی شہرت تو پہلے ہے ہی کہ بچہ بچہ ہمیں جانتا ہے (بشرطیکہ ہماری گلی سے باہر کا نہ ہو) لیکن ایسے ادب دشمن عناصر کی وجہ سے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانا سے باز رہے۔