محفلین سے درخواست

سید زبیر

محفلین
کیا آپ میری مد د فرمائیں گے ؟


آقا حضرت محمد ﷺ کی ایک سنت مبارک کی احیاء میں میری مدد فرمایں ۔ اللہ تبارک تعالیٰ آپ کواجرعظیم عطا فرمائیں گے۔ آپ کی توقیر اور عزت بلندفرما ئیں گے
محترم ! آقا حضرت محمد ﷺ کی سنت مبارکہ تھی کہ اجنبی اور اپنے سے چھوٹوں کو سلام میں پہل کرتے تھے ۔
کیا یہ ہم کرسکتے ہیں ؟ شاید نہیں۔ وجہ کیا ہماری جھوٹی انا تو نھیں ؟ ۔کیا نعوذ باللہ ہم اپنے آپ کو زیادہ معزز تو نہیں سمجھنے لگے ۔؟
اگر ہم اس جھوٹی انا کے بت کو توڑ دیں گے تو ذرا سوچیے گا ہمیں کیا حاصل ہو گا ۔
ہمیں جواب میں بے شمار اجنبی اور معصوم لوگوں سے سلامتی کی دعا ملے گی جو یقیناً رب العزت کے دربار میں قبولیت پائے گی ۔ اور اگر وہ جواب نہیں دیتے تو آپ پر فرشتے سلامتی بھیجیں گے تھوڑا مشکل کام ہے مگر ناممکن نہیں بعض ایسے لوگوں کو سلام کرنا پڑے گا جن کو سلام کرنا بہت گراں گزرے گامگر اس وقت اگرحضرت محمدﷺ کی سنت مبارکہ کا تصور کرلیں گے تو آپ میں ایک عجیب قوت پیدا ہوگی آپ کا ہر ایک کو مسکرا کرا سلام کرنے سے امید واثق ہے کہ اللہ کریم ہر قسم کی تفکرات سے نجات دیں گے۔ مسلمان کا دوسرے مسلمان سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے (آمین ثم آمین)۔اور صدقہ مصیبت کو ٹالتا ہے ۔


امید ہے آپ میرے اس کام میں ضرور مدد فرمائیں گے اور رمضان المقدس کے اس با برکت مہینے سے ہی آغاز کرلیں گے ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
جناب، آپ نے اسوہ حسنہ کے ایک نہایت اہم پہلو کی طرف توجہ دلائی ہے۔ بے حد شکریہ۔
ہم کبر سن افراد تو بآسانی اس طرف مائل ہو جائیں گے (بلکہ زیادہ تر لوگ تو ایسا ہی کرتے ہیں) تاہم، آپ کی اس تجویز کے اصل مخاطب تو ہمارے جوان ہیں جو بعض اوقات ذاتی انا یا صرف کوتاہی کی بنا پر حسن اخلاق پر مشتمل اس بے حد خوبصورت اور مفید سنت نبوی ﷺ سے اغماض برت جاتے ہیں۔ سلام کا جواب دینے میں بھی وہی ذمہ داری ضروری ہے جو سلام میں پہل کرنے کے لئے درکار ہے۔
اللہ تعالےٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
میں تو نہیں کرسکتا ہوں میری انا کبھی مجھے اس بات کی اجازت ہی نہیں دے گی کہ میں اپنے سے چھوٹوں کو اور اجنبی لوگوں کو سلام کروں۔
السلامُ علیکم ۔کیا یہ آپ نے اپنے بارے میں حقیقت بیان فرمائی ہے یا معاشرے کی بے توجہی کی طرف اشارہ ہے۔۔۔؟؟
 
السلامُ علیکم ۔کیا یہ آپ نے اپنے بارے میں حقیقت بیان فرمائی ہے یا معاشرے کی بے توجہی کی طرف اشارہ ہے۔۔۔؟؟
ذومعنی بات ہے
تو بچا بچا کہ نہ رکھ اسے تیرا آئینہ ہے وہ آئینہ
جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئینہ ساز میں
 

سید زبیر

محفلین
یا اللہ کریم میرے ان تمام احباب کو اپنے نیک بندوں میں شامل فرما ان کے ایمان ، عزت ، صحت اور خوشحالی میں برکتیں عطا فرما ۔ (آمین ثم آمین )
 
Top