جناب اتنی پیاری بات کی یاد دہانی اور تاکید کا بہت بہت شکریہ.
الحمداللہ بچپن ہی سے عمل پیرا ہوں، اللہ مزیداستحکام و ثابت قدمی عطا فرمائے، بعض اوقات شرمندگی اور پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا، کئی بار طنزا" سلام دینا وغیرہ کے القابات بھی ملے.
خاص طور پر خوشی کا احساس کسی گلی میں گھر کے باہر بیٹھے خلاء میں گھورتے، سوچوں میں گم، کسی بزرگ کو سلام کرکے متوجہ کرنے یا پھر جب چھوٹے بچوں کو جوشیلا سا سلام کر کے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھائیں اور پھر رسپانس میں آپ کی طرف بہت سے ننھے منے ہاتھ بڑھیں تو بہت اچھا لگتا ہے.
اور لطف لینا ہو تو کسی ایسے آدمی سے سلام کریں، ہاتھ ملائیں اور ممکن ہو تو بغلگیر بھی ہو جائیں جس سے آپ کا کوئی تنازعہ چل رہا ہو اور سخت کشیدگی ہو.