السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سلامتی ہو ان سب پر جو میرے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اللہ کے آخری نبی ہونے پر ایمان رکھتے ہوں اور ان کے بعد سے اب تک آنے والے کسی بھی انسان کو کسی بھی معنوں میں نبی ماننے سے انکاری ہوں۔
جزاک اللہ
سید زبیر جی
ہمیں نہ صرف روز مرہ کی گفتگو میل ملاقات میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے بلکہ فون جو اس وقت رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اس پر بھی گفتگو کا آغاز "السلام علیکم" سے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور اسی طرح دیگر ذرائع میں بھی ۔۔۔۔!!
بلکہ میں نے پڑھا تھا کہیں کہ ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ
کسی آدمی کی بات کا جواب تب تک نہ دو جب تک وہ پہلے سلام نہ کرے۔
اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
آمین
یا رب العالمین
بجاہ سیدالمرسلین و خاتم النبیین