محفلین سے گفتگو قلم بند کیجے ---- ایک نیا سلسلہ

مغزل

محفلین
’’ محفلین سے محفل سے ہٹ کرہونے والی گفتگو قلم بند کیجے ‘‘
ایک نیا سلسلہ​
اس سلسلے میں دوست احباب محفلین سے فون یا دیگر ذرائع سے ہونے والی گفتگو کا احوال قلم بند کرسکیں گے۔​
ابتدا میں کیے دیتا ہوں ۔​
امید یہ سلسلہ آپ کو پسند آئے گا۔۔۔​
 

مغزل

محفلین
گزشتہ رات 22:45 مجھے محفل کے رکن فیصل عظیم فیصل سے گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔​
موصوف لگ بھگ 12 سال بعد دبئی سے واپس وطن لوٹے ہیں ۔پہلے پہل تو فیصل بھائی نے تامل سے کام لیا اور میرا نا م پوچھا :laugh:
جواب میں جب میں نے کہا کہ قبلہ آپ فیصل عظیم فیصل بات کررہے ۔اور میں بھی آپ کے نام کی طرح ٹیڑھ کا شکار ہوں تو پہچان گئے ۔​
اس وقت اپنے والدِ محترم اور دو عدد دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف تھے اور مونگ پھلی (جس ہمیں بتا یا ہی نہیں ہاہہا) سے شرفِ معدہ حاصل کررہے تھے :biggrin:
ساتھ ہی ایک پلیٹ میں 12 عدد ابلے ہوئے انڈے براجمان تھے ، 5 انڈے فیصل بھائی کے معدے کی زینت بن چکے تھے (مجھے کہا کہ صرف 2 کھائے ہیں ۔)۔:laugh:
بہر کیف و بہرحال میری ملاقات طے ہوگئی ہے اور احباب و اہالیانِ کراچی کو خبر کرکے ملاقات رکھی جائے گی۔ :bighug:
 

مغزل

محفلین
اب سنجیدہ نوع کی گفتگو :​
فیصل بھائی سے قبل میری حافظ سمیع اللہ آفاقی سے بھی گفتگو رہی ، سلسلہ محفل میں شروع کردیا ہے ۔۔​
اس پر مزید کچھ کہنا، لڑی کے مزاج کے طابع نہیں ۔​
 

مقدس

لائبریرین
مغل بھیا آئی جسٹ وانٹ ٹو سئے کہ آپ ہمیشہ بہت ہی انٹرسٹنگ ٹاپک اسٹارٹ کرتے ہیں۔۔ یہ والا تو بہت مزے کا ہے۔
آئی وش آئی کڈ رائٹ لائک یو۔۔ پھر میں بھی لکھتی کہ شگفتہ آپی، شمشاد بھیا اور بھابھی۔ سعود بھیا اور بھابھی اور محب بھیا سے میری کیا کیا بات ہوئی لیکن اب تو میرے کو یاد بھای نہیں رہا۔۔ ہی ہی ہی
 

مغزل

محفلین
مغل بھیا آئی جسٹ وانٹ ٹو سئے کہ آپ ہمیشہ بہت ہی انٹرسٹنگ ٹاپک اسٹارٹ کرتے ہیں۔۔ یہ والا تو بہت مزے کا ہے۔
آئی وش آئی کڈ رائٹ لائک یو۔۔ پھر میں بھی لکھتی کہ شگفتہ آپی، شمشاد بھیا اور بھابھی۔ سعود بھیا اور بھابھی اور محب بھیا سے میری کیا کیا بات ہوئی لیکن اب تو میرے کو یاد بھای نہیں رہا۔۔ ہی ہی ہی
تھینک یو گڑیا۔ اب کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں جتنا یاد ہے لکھ ڈالو اور کیا۔۔ کم آن یو کین ڈو اٹ گڑیا۔۔ می ویٹنگ۔۔۔
 

مقدس

لائبریرین
مغل بھیا کے کہنے پر لکھ رہی ہوں۔۔کوئی میرے کو ڈانٹے نہیں۔۔ ہی ہی ہی

میری سب سے پہلے بات سعود بھیا سے ہوئی۔۔ آئی یوز ٹو تھنک کہ سعود بھیا نے اپنے ینگ ڈیز کی پک لگائی ہوئی ہے جب بھیا سے بات ہوئی تو آئی واز ایکسپیکٹنگ اے باباز وائس۔۔ ہی ہی ہی ۔۔ بہت مشکل سے یقین آیا کہ اسٹوپڈ دس از سعود بھیا۔۔ ہی از سو لونگ اینڈ کئیرنگ۔۔ آلویز ہیر ٹو ہیلپ می۔۔ میں ناں ایک پوری بک لکھ سکتی ہوں سعود بھیا پر۔۔ ہی ہی ہی۔ ویسے پہلی بار جب بات ہوئی تو میں نے شکر ادا کیا کہ اب اردو نہیں بولنی پڑے گی اور میں سعود بھیا سے ایزلی انگلش میں بات کر سکوں گی لیکن آئی ڈڈنٹ نو کہ بھیا آہستہ آہستہ میرے کو صرف اردو پہ لے آئیں گے۔ اب تو آلموسٹ روز ہی بات ہوےی ہے سعود بھیا سے۔۔
اور کپل آف ڈیز بیفور آئی اسپوک ٹو بھابھی ۔۔ اتنا مزہ آیا۔۔ بہت ہی سوئیٹ ہیں وہ بھیا کی طرح۔۔ میں نے سعود بھیا کو کہہ دیا کہ بس اب میں بھابھی کی ٹیم میں ہوں۔۔ آپ اکیلے ہو اب۔۔ ہی ہی ہی۔ فریحہ کی باتیں بھی سنی۔ شی از سو کیوٹ۔۔ اینڈ شی لو سئینگ ۔۔ "کیا ہے" ہی ہی ہی۔۔
 

مغزل

محفلین
دیٹس لائک آ گڈ گرل ۔۔ شاباش ۔۔ اور بھی لکھو اور باقی بہنوں کو بھی بلا لو گڑیا۔۔۔ کوئیک:angel:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری اس دھاگے پر ابھی نظر پڑی ہے۔ ایک پیغام ارسال کر دیتا ہوں تاکہ اطلاع نامے ملتے رہیں۔ میری محفل فورم کے توسط سے براہ راست ملاقات صرف آصف اقبال سے رہی ہے جو پڑوس میں ہی رہتے ہں یعنی کہ کوئی چار گھنٹے کے فاصلے پر سوئٹزرلینڈ میں۔ :) باقی دوستوں سے فون پر رابطہ رہا ہے۔ جیسے جیسے یاد آیا سب روابط کا احوال بیان کرتا رہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ معذرت، میں آپ دونوں بہنوں کے نام مکس کر جاتا ہوں۔ o_O
جی ہاں، اگر محفل فورم کے حوالے سے کوئی آپس میں بات ہوئی ہو تو ضرور شئیر کریں۔
 
یوں تو ہماری بات کئی محفلین سے ہو چکی ہے۔ اور کئیوں سے تو گھنٹوں باتیں ہوئی ہیں فون پر۔ زیادہ تر باتیں کسی پروجیکٹ کے حوالے سے ہوتی ہیں یا پھر خیریت دریافت کرنے کی غرض سے۔ :)

سب سے تازہ گفتگو تو ہماری بے حد پیاری مقدس بٹیا رانی سے تیرہ چودہ گھنٹے قبل ہوئی تھی۔ ننھی پری کا فون اکثر بھیا کو بیدار کرنے کے لئے آتا ہے یا پھر یہ کہنے کے لئے کہ بھیا اب سو جائیں۔ اس کے علاوہ محفل کے حوالے سے کسی مشکل میں ہوں یا ویسے ہی کوئی پریشانی در پیش ہو تب بھی کال کرتی ہیں۔ ہمیں سب سے زیادہ لطف تب آتا ہے جب کسی بات پر بٹیا رانی بغیر کہے مسکرا اٹھیں یا مارے خوشی کے کھل اٹھیں۔ ایسا ہی ایک لمحہ ہمیں یاد ہے جب ہم نے ان کے لیپ ٹاپ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ نصب کروایا اور پھر محفل کو ری لوڈ کرنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی جسے ہم یہاں فون پر محسوس کر سکتے تھے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
یہاں تازہ بات کوئی آدھے گھنٹے قبل عمار سے ہوئی۔
جس میں عمار کا سوال تھا کہ
ہاں بھائی کہاں تک پہنچے؟
اور جواب میں ہم نے اپنے آفس کے کاموں میں پھنسے رہنے کا رونا رودیا۔

خود عمار صاحب اس وقت بلاگز ایوارڈ کی تقریب میں موجود ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
محفل والوں میں سے جن جن سے بات یا ملاقات (اور فہیم کے معاملے میں "لات" بھی :)) ہوئی ہے وہ یہ ہیں:

شمشاد بھائی
سعود (ابنِ سعید)
م م مغل بھائی
فہیم
عمار



شمشاد بھائی سے فون پر گفتگو کے بارے میں کیا عرض کروں :) ایک شفقت کا پہاڑ ہیں، حلاوت کی نہریں بہتی ہیں ان کے لہجے میں :)۔
سعود سے بھی بات ہوئی فون پر۔ بہت اچھا لگا۔۔ بہت محبت بھری اور کانوں میں رس گھولتی آواز :) ۔ متانت اور شعور کا دریا موجزن :)۔

باقی آئندہ ۔۔۔ :) ابھی تھوڑا مصروف ہوں
 
Top