محفلین سے گفتگو قلم بند کیجے ---- ایک نیا سلسلہ

فہیم

لائبریرین
ویسے فون پر کافی لوگوں سے ہوچکی ہے۔
نام لکھنے بیٹھوں تو شاید ٹھیک سے یاد نہ کر پاؤں :)
 

فہیم

لائبریرین
ویسے کچھ تو لکھتا ہوں سوچ کر۔

قیصرانی بھائی
شاکر بھائی (دوست)
شاکرالقادری صاحب
باجو
عمار
زین
عبیداللہ بھائی
ابو کاشان صاحب
شعیب بھائی (شعیب صفدر)
فہد بھائی (ابو شامل)
محب بھائی
مغل بھائی
اعجاز انکل
شمشاد بھائی
ڈاکٹر عباس بھائی
جہانزیب بھائی
ظفری بھائی
سعود صاحب
خرم شہزاد بھائی
امین بھائی۔

فی الوقت انہیں پر گزارہ کریں۔ باقی ابھی دماغ میں نہیں سمارہے :)
 

زین

لائبریرین
فہیم
باجو
عماربھائی
فہد بھائی (ابو شامل)
مغل بھائی(ایک ہی دفعہ بات ہوئی تھی)
طالوت(ظہیراشرف) بھائی
سے تو میری بھی بات ہوئی ہے۔
 

عسکری

معطل
مجھے تو کسی نے جھوٹے منہ آج تک کسی نے فون نہیں کیا ھھھھھھھھھ او ہاں شمشاد بھائی نے کوئی 2 سال بعد 5 منٹ کی کال کی تھی زبردستی کی ;)
 

مغزل

محفلین
میری باجو (بوچھی/شازیہ) سے کئی مرتبہ بات ہوئی ہے ۔باجو سوچتی ہوں گی کہ میں ہی بڑا بے وفا بھائی ہوں ۔ مگر میں جب فون کرتا ہوں کوئی نہ کوئی مسئلہ آتا ہے۔۔کوئی مرتبہ فون کیا ۔۔ ابھی پھر یاد آئی باجو کی تو فون کیا فون آنسرنگ مشین پہ تھا پیغام محفوظ کردیا ہے۔ محفلین کی جانب سے بھی میں نے باجو کو محفل پہ آنے کی دھمکی نما گزراش کی ہے ۔۔ اور مناہل گڑیا سمیت سبھی کو دعائیں۔۔ آپ سب کی طرف سے۔۔ کال ڈراپ:-( ۔۔۔میں وہ دن کیسے بھول سکتا ہوں جب باجو۔۔ آمنہ کی سالگرہ میں شریک ہونے سات سمندر پار سے کراچی آئیں اور شام کی واپسی بھی تھی۔۔۔
 

مغزل

محفلین
فہیم
باجو
عماربھائی
فہد بھائی (ابو شامل)
مغل بھائی(ایک ہی دفعہ بات ہوئی تھی)
طالوت(ظہیراشرف) بھائی
سے تو میری بھی بات ہوئی ہے۔
زین یہ مراسلہ پڑھ کر میں نے ابھی آپ کو کال کی مگر نمبر بھی شاید آپ کی طرح سوگیا ہے ہی ہی ہی ہی ۔۔ چلیے باتاں شاتاں ادھار۔۔
 

زین

لائبریرین
شاید آپ کے پاس پرانا والا نمبر ہے ۔

باجو کو میں نے بھی کل مسیج کیاتھا لیکن اب تک جواب نہیں آیا:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری آصف اقبال سے فون پرپہلی مرتبہ بات اردو ویب کے قیام سے بہت پہلے کا واقعہ ہے۔ آصف اردو بلاگ لکھا کرتے تھے اور میں بہت شوق سے ان کا بلاگ پڑھتا تھا۔ انہی دنوں وہ جرمنی کی ایک یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی بھی کر رہے تھے۔ آصف نے اپنے بلاگ پر میرے ایک تبصرے کے بعد اردو وکی سیٹ اپ کیا۔ میں نے ان کا پتا چلا کر انہیں فون کر ڈالا۔ میں اپنے کمپیوٹر پر وکاوکی سیٹ اپ کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ رہا تھا۔ پہلے تو آصف یوں بے تکلف فون کرنے پر قدرے جزبز ہوئے لیکن اس کے بعد انہوں نے نہایت محبت سے مجھے رہنمائی فراہم کی۔ ہماری بالمشافہ ملاقات اس کے کئی سال بعد کا واقعہ ہے۔ وہ بمعہ اہل و عیال سوئٹزر لینڈ سے ہمیں ملنے آئے۔ شروع میں مجھے دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی۔ وہ سمجھے کہ یہ نبیل کے چھوٹے بھائی ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ نہیں بھی ہم ہی نبیل ہیں۔ انہیں بھی سمجھ آگئی کہ انہی نبیل بھائی پر گزارا کرنا پڑے گا۔ :) ان کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی اور اس کے بعد ہم کئی مرتبہ ایک دوسرے کے گھر قیام کر چکے ہیں اور ہر مرتبہ بہت مزا آیا ہے۔ آخری مرتبہ تو محفل فورم کی زین فورو پر منتقلی سے دو ہفتے قبل کی بات ہے۔ ان کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر میں نے اوبنٹو لینکس انسٹال کرنے کے سلسلے میں بھی ان سے مدد حاصل کی۔ اور یہی محفل فورم کی زین فورو پر منتقلی کا نقطہ آغاز بھی تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری خواہش تو یہی رہی ہے کہ وہ فورم پر تشریف لایا کریں لیکن وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ابھی ابھی محمود نے کمال محبت سے مجھے فون کیا۔ بہت خوشی ہوئی ان سے بات کرکے۔ میری فورم کی نظامت کے سلسلے میں سعود سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ محفل فورم کو زین فورو پر منتقل کرنے کے میراتھن آپریشن میں ہمارا دو دن تک مستقل رابطہ رہا تھا۔ محب علوی سے کئی سال قبل میری وائس چیٹ پر بات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ جن احباب سے مختصر بات ہو چکی ہے ان میں شاکرالقادری، محسن حجازی، علوی امجد، عارف کریم، شمشاد بھائی، ظفری اور زیک شامل ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ نام مجھے بھول گئے ہوں۔
 

مغزل

محفلین
ابھی بھی پہلی بار نبیل بھائی کی آواز سننے کا شرف حاصل ہوا۔

میں نے کہا :: السلام علیکم نبیل بھائی
نبیل بھائی : وعلیکم السلام اور کیسے ہیں ؟
میں : سرکار پہچانا آپ نے ؟
نبیل بھائی : اور سنائیے کراچی کا موسم حال کیسا ہے ۔۔؟
میں : ارے تو آپ نے پہچان لیا ؟؟
نبیل بھائی : جی جی بڑی جلدی فون کیا۔۔۔
میں : بس سرکار جیسے ہی مراسلہ پڑھا تو فون کرلیا۔۔۔

باقی کیا کیا باتیں ہوئی وہ صیغہِ راز میں رہنے دی جاتی ہیں ۔۔:callme:
ماشا اللہ نبیل بھائی میری طرح خوب خوب خوب بولتے ہیں۔۔ :lovestruck:
وہ کیا ہے کہ اپنی زینب بہنا ہوتی تو کہتی ۔۔ ’’قسمے پاہ جی بریک وی لالیئا کرو ‘‘:biggrin:
 

شمشاد

لائبریرین
میری م م مغل سے بات ہوئی تھی، میں نے اپنے قرضے کا یاد دلایا تو کہنے لگے اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں ادا کر دوں گا۔
(اجازت ہے محمود بھائی یہ سب لکھنے کی؟)
 
Top