محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

رانا

محفلین
اس عید پر آپ سب نے محفلین کو عید مبارک کہنی ہے لیکن ایک نئے انداز سے۔ اپنی مرضی سے ایک یا ایک سے زائد محفلین کو منتخب کریں اور اس مخصوص انداز میں عید مبارک کہیں۔ عید مبارک کے اس مخصوص انداز کی تفصیل نہیں بیان کروں گا۔ بس میں دو تین محفلین کو نیچے عید مبارک کہنے لگا ہوں اس سے سمجھ جائیں کہ کیا انداز ہے۔ اسی طرح آپ بھی شروع ہوجائیں۔:)

شزہ مغل
پہلا محفلین: یار یہ لڑکی کون ہے آتے ہی محفل پر اتنا ایکٹو ہوگئی ہے سووینیر میں کام، ایوارڈز والے دھاگوں میں کام ہر جگہ بس کام ہی کام۔ اتنا تو ہم پرانے محفلین بھی نہیں کرتے۔ یہ بڑی غلط بات ہے اسےدیکھ کر تو لوگ ہمیں سُستی کے طعنے دینا شروع کردیں گے۔
دوسرا محفلین: ہاں یار یہ بات تو ہے۔ سنا ہے راولپنڈی سے ہے۔ کیا پتہ محترمہ کے ابا جان کی کسی میجر یا کرنل سے دوستی بھی ہو۔
پہلا محفلین (خوفزدہ ہوکر): اوہ اچھا! نہیں میرا مطلب تھا کہ واقعی یہ بڑی اچھی بات ہے۔ یہ بہت اچھا کام کررہی ہے اسے دیکھ کر ہمیں بھی ہمت پکڑنی چاہئے۔:p
شزہ بہنا کو بہت بہت :eid1: :)

نیرنگ خیال
پہلا مزاح نگار: یار اب تو ہماری کتابیں بکتی ہی نہیں۔ لگتا ہے آج کل لوگوں میں عمدہ مزاح پڑھنے کا رجحان ہی ختم ہوگیا ہے۔
دوسرا مزاح نگار: نہیں یار یہ بات نہیں۔ اصل میں وہ نیرنگ ہے نا۔ اس نے آن لائن مزاح لکھنا شروع کردیا ہے۔ لوگ گھر بیٹھے پڑھ کے ہنس لیتے ہیں۔ دکانوں کا رخ ہی نہیں کرتے۔
پہلا مزاح نگار: اچھاااا۔ تو یہ چکر ہے۔ بتاؤ بھلا۔ بھئی تُو آئی ٹی کا بندہ ہے۔ تجھے کیا سوجھی مزاح نگاری میں آکر ہماری روزی پہ لات مارنے کی۔:p
نیرنگ بھائی کو بہت بہت :eid1: :)

فاتح بھائی
پہلا شہری: سنا ہے الیکشن میں دھاندلی روکنے اور اسکا سسٹم ڈیجٹل کرنے کے لئے فاتح الدین کو ہائر کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔
دوسرا شہری: اچھا!!! لیکن یار وہ تو شاعر ہے۔ وہ کیسے سنبھالے گا یہ کام۔
پہلا شہری: ہاں یار ہے تو شاعر ہی۔ لیکن ساتھ ہی ڈیجیٹل سائبر کرائمز میں واحد پاکستانی پی ایچ ڈی ہے۔ دیکھو کیا بنتا ہے شاعری اور آئی ٹی کے ملاپ سے۔ یا تو الیکشن شفاف ہوجائیں گے یا ہر گھر سے حبیب جالب نکلے گا۔:p
فاتح بھائی کو بہت بہت :eid1: :)
-----
-----
مزید محفلین کے نام بھی میرے ذہن میں ہیں لیکن ایک ہی مراسلے میں سب کو نہیں کرنا۔ کچھ وقفے وقفے سے۔:)
چلیں بھئی اب آپ بھی شروع ہوجائیں جتنے مرضی محفلین کا انتخاب کریں اور دیں مبارک باد۔:)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
یار عجب بندہ ہے یہ بھی ۔ جب بھی کوئی بات کرو ۔ اپنی ہی سنائے گا ۔۔۔
کبھی تھیلیسیمیا کے مرض بارے لیکچر دے گا ۔ کبھی آلودگی بارے کہے گا کہ یارو قوم کو جگاؤ ۔
کبھی چائے خانے میں محفل سجا علم و حکمت کے موتی بکھرائے گا ۔۔۔
پرانے سچے وقتوں کی کوئی بھٹکی روح لگتا ہے آج کے زمانے میں ۔۔۔
محترم زبیر مرزا بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک
 

نایاب

لائبریرین
افففففف توبہ کیا ہے یہ لڑکی
پارہ صفت متحرک بے چین روح
ہر علم کے پیچھے لپکتی
کبھی شعلہ کبھی شبنم دکھتی
گھول کر کتاب کو پی بھی لے
مگر پیاس علم اس کی نہیں بجھتی
محترم بٹیا سعدیہ نور شیخ کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک
 

رانا

محفلین
سب کو خیر مبارک کہنا ہے اب؟
سب کو نہیں کیونکہ اس انداز میں سب کو کہنا تو مشکل ہوجائے گا۔ اپنی مرضی سے کچھ محفلین منتخب کریں اور اس انداز میں عید مبارک کہنے کی کوشش کریں۔ جتنے مرضی محفلین کو کرلیں۔ جیسے نایاب صاحب نے کیسے عمدہ انداز میں زبیر مرزا بھائی کو عید مبارک دی ہے۔ اسی طرح سے سب نے کرنا ہے۔:)
 

نایاب

لائبریرین
صاحب کہتے " تالی مار پرندے کو اڑاتے ہیں "
اپنی تحریروں سے ہنساتے ہیں
ہنستے ہنساتے علم کے موتی بکھراتے ہیں
کیا خوب ہیں اپنی باتوں سے
محبتوں کے چراغ جلاتے ہیں
محترم رانا بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک
 

رانا

محفلین
ارے رانا بھائی میرے کہنے کا مطلب تھا جنہیں آپ نے اس اسپیشل طریقہ سے عید مبارک کہا ہے اب وہ اسی طرح سے آپ کو خیر مبارک کہیں گے ؟
نہیں بھئی۔ مجھے خیر مبارک نہیں کہنا۔ میں تو دھاگے کا میزبان ہوں۔ مہمان حضرات آپس میں عید ملیں۔:)
 

رانا

محفلین
حسان خان
پرانی اور نایاب کتابوں کی دکان پر۔۔
دکاندار: ماشاء اللہ آپ کا مطالعہ تو بہت وسیع ہے۔ آپ تو بڑے کتاب دوست معلوم ہوتے ہیں۔
حسان خان: بس جناب ایک مطالعے کا ہی تو شوق ہے۔ اردو محفل پر اکثر اردو، فارسی اور انگریزی کتابیں اپ لوڈ کرتا رہتا ہوں۔
دکاندار: اچھاااا تو وہ آپ جناب ہیں۔۔۔ پپو، شیدے، فیقے!!! جلدی آؤ ہاکی ڈنڈے لے کر۔۔۔ وہ بندہ مل گیا جس نے ہمارے کاروبار کا بھٹہ بٹھایا ہے۔ چھوڑنا نہیں آج۔۔۔۔
حسان خان کو بہت بہت :eid1: :)
 

نایاب

لائبریرین
ارے رانا بھائی میرے کہنے کا مطلب تھا جنہیں آپ نے اس اسپیشل طریقہ سے عید مبارک کہا ہے اب وہ اسی طرح سے آپ کو خیر مبارک کہیں گے ؟
میرے محترم بھائی ۔ یہ کوئی جوابی سلسلہ نہیں ۔۔۔ یہ تو آپ جس کو چاہیں مبارک باد دے دیں ۔
ہم نے جسے مبارکباد دی ہے وہ بھی یونہی اراکین محفل کو مبارک باد دے گا ۔
یون محفل سجی رہے گی محبتوں کو فروغ ہوگا ۔ جس رکن کی کوئی خاص بات لہجہ عادت ذہن میں ہو اسی پر ہنستے ہنساتے
چند جملے لکھ مبارکباد دے دینی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

رانا

محفلین
میرے محترم بھائی ۔ یہ کوئی جوابی سلسلہ نہیں ۔۔۔ یہ تو آپ جس کو چاہیں مبارک باد دے دیں ۔
ہم نے جسے مبارکباد دی ہے وہ بھی یونہی اراکین محفل کو مبارک باد دے گا ۔
یون محفل سجی رہے گی محبتوں کو فروغ ہوگا ۔ جس رکن کی کوئی خاص بات لہجہ عادت ذہن میں ہو اسی پر ہنستے ہنساتے
چند جملے لکھ مبارکباد دے دینی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
بالکل ٹھیک۔ نایاب بھائی نے زیادہ بہتر اورعام فہم انداز میں وہ بات کہہ دی جو اصل میں اس دھاگے کی روح ہے۔:)
 

نایاب

لائبریرین
یہ بھی عجب بندہ ہے ۔۔
چھوٹی سی عمر کے ہوتے بھی بزرگ بن کر ۔۔۔
بٹیا بٹیا کہتے سب بہنوں بیٹیوں کو حوصلہ دیتا جائے گا ۔
کتنی بھی تلخ بات ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ تین مسکانوں سے سجائے گا ۔
اک طویل لیکچر سن کر دو جملوں میں بات مکائے گا ۔
اک کونے پہ بیٹھ سب کو دیکھتا جائے گا ۔
ملائم سی یاد دھانی کراتے بحث کا رخ بدلائے گا
تو کیا آپ اک اور کوشش کے لیئے تیار ہیں
یہ کہتے کہتے بہتر سے بہترین کی جانب لائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم ابن سعید بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک
 

رانا

محفلین
یہ بھی عجب بندہ ہے ۔۔
چھوٹی سی عمر کے ہوتے بھی بزرگ بن کر ۔۔۔
بٹیا بٹیا کہتے سب بہنوں بیٹیوں کو حوصلہ دیتا جائے گا ۔
کتنی بھی تلخ بات ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ تین مسکانوں سے سجائے گا ۔
اک طویل لیکچر سن کر دو جملوں میں بات مکائے گا ۔
اک کونے پہ بیٹھ سب کو دیکھتا جائے گا ۔
ملائم سی یاد دھانی کراتے بحث کا رخ بدلائے گا
تو کیا آپ اک اور کوشش کے لیئے تیار ہیں
یہ کہتے کہتے بہتر سے بہترین کی جانب لائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم ابن سعید بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک
ایک مرتبہ خواب میں میں جنت میں چلا گیا تھا تو وہاں ایک فرشتے سے میں نے اس بندے کے بارے میں پوچھا۔ تو پتہ لگا کہ جس فرشتے کو سعود بھائی کا پتلا بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس نے ان کے پارٹس اسمبل کرتے ہوئے کہیں پاس ہی کسی خاتون کی ممتا کا پرزہ رکھا ہواتھا وہ غلطی سے انہیں فٹ کردیا۔ بعد میں جب تک اس فرشتے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا یہ زمین پر پہنچ چکے تھے۔ اب کیا ہوسکتا تھا فرشتے نے ان خاتون کا پتلا بغیر ممتا کے پرزے کے ہی زمین پر بھیج دیا۔ پچھلے دنوں اس خاتون کے بارے میں کسی اخبار میں خبر آئی تھی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے میں برائے فروخت کا بورڈ لٹکا رکھا ہے۔:) دوسری طرف ان کی یہ حالت ہے کہ آٹھ سال سے اسی سال تک کی خواتین کو ایسی اپنائیت سے بٹیا کہتے ہیں کہ بٹیا کی اصل ممتا بھی اپنی کم مائیگی کے احساس سے جل ہی جاتی ہوگی۔:)
سعود بھائی کو بہت بہت :eid1: :)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
کیا ہی خوب ہستی ہیں یہ میرے محترم معصوم سے بھائی
علامہ اقبال رحمتہ علیہ سے ہیں بہت متاثر
اکثر منصوبہ بناتے ہیں کہ
ستاروں پہ ڈالی جائے کمند
خیالوں میں تعمیر کرتے ہیں اونچے محل
حقیقت بن نہیں پاتے مگر
کہ " سست الوجود " دنیا کرتی نہیں ان کی مدد
ہمت مگر ہارتے نہیں
اک منصوبہ ناکام ہو
جھٹ دوسرا تیار کر دنیا کو ہیں پھر پکارتے ۔۔۔۔
محترم عزیز امین بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک ۔۔۔۔
 

رانا

محفلین
الف عین
پہلا شاعر (ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے): یار بڑا بُرا وقت آگیا ہے ہم شاعروں پر۔ پہلے تو سب اصلاح لینے کے لئے آگے پیچھے پھرا کرتے تھے۔ شاعری سکھانے کی ٹیوشن بھی اچھے پیسوں کی مل جاتی تھی۔ اب پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے کوئی آتا ہی نہیں۔
دوسرا شاعر: یار یہ سب قصور کسی اعجاز صاحب کاہے۔ انہوں نے آن لائن اصلاح سخن کا دفتر کھول رکھا ہے۔ اب سب گھر بیٹھے وہاں جاتے ہیں اور مفت میں سب کی شاعری نکھر جاتی ہے تو ہمارے پاس کون آئے گا۔
پہلا شاعر: اچھاااا تو یہ بات ہے۔ افسوس کہ ہم شاعروں کے پاس تو اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے کہ کسی ٹارگٹ کلر کو ہی ہائر کرسکیں۔:p
اعجاز عبید صاحب کو بہت بہت :eid1: :)
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
کیا ہی خوب ہستی ہیں یہ میرے محترم معصوم سے بھائی
علامہ اقبال رحمتہ علیہ سے ہیں بہت متاثر
اکثر منصوبہ بناتے ہیں کہ
ستاروں پہ ڈالی جائے کمند
خیالوں میں تعمیر کرتے ہیں اونچے محل
حقیقت بن نہیں پاتے مگر
کہ " سست الوجود " دنیا کرتی نہیں ان کی مدد
ہمت مگر ہارتے نہیں
اک منصوبہ ناکام ہو
جھٹ دوسرا تیار کر دنیا کو ہیں پھر پکارتے ۔۔۔۔
محترم عزیز امین بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک ۔۔۔۔
ایک محترم دوست کو عید مبارک جو کبھی سکائپ پر بات کرنے کے خواہش مند تھے اب فرماتے ہیں ان کے شہر میں بین ہے، کبھی لگتا تھا بچپن کے ساتھی ہیں اب تو محترم مصروف ہونے کے معاملے میں بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ گے ہیں اجنبی دوست نایاب جی کو عید مبارک
 
Top