محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

عزیزامین

محفلین
کیا ہی خوب ہستی ہیں یہ میرے محترم معصوم سے بھائی
علامہ اقبال رحمتہ علیہ سے ہیں بہت متاثر
اکثر منصوبہ بناتے ہیں کہ
ستاروں پہ ڈالی جائے کمند
خیالوں میں تعمیر کرتے ہیں اونچے محل
حقیقت بن نہیں پاتے مگر
کہ " سست الوجود " دنیا کرتی نہیں ان کی مدد
ہمت مگر ہارتے نہیں
اک منصوبہ ناکام ہو
جھٹ دوسرا تیار کر دنیا کو ہیں پھر پکارتے ۔۔۔۔
محترم عزیز امین بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک ۔۔۔۔
پھر میری آنکھ کھلتی ہے تو میں اپنے آپ کو مکھن میں لت پت پاتا ہوں
 
arifkarim

معطل
شکل سے کسی بھارتی فلم کے ہیرو لگتے ہیں، جبکہ اسٹائل اور قد کاٹھ کوہ پیماؤں والا ہے۔ باتیں ہمالیہ سر کرنے کی کرتے ہیں اور سیریں 5 براعظموں کی ہمیں مفت میں کرواتے ہیں۔ پھر ایک لمبے عرصہ کیلئے غائب ہو جاتے ہیں اور چپکے سے ریٹنگ دینے کیلئے نمودار ہوتے ہیں۔ ہر بات کا جواب عقلی دلیل اور منطق سے دینے کے قائل ہیں۔ جی ہاں آپ نے صحیح سمجھا۔ ہم محترمی زیک کی بات کر رہے ہیں جو ہمہ وقت دنیا کے مصروف ترین انسان ہیں۔ آپکو اور آپکے اہل و عیال کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک! :)
 
نور وجدان

لائبریرین
افففففف توبہ کیا ہے یہ لڑکی
پارہ صفت متحرک بے چین روح
ہر علم کے پیچھے لپکتی
کبھی شعلہ کبھی شبنم دکھتی
گھول کر کتاب کو پی بھی لے
مگر پیاس علم اس کی نہیں بجھتی
محترم بٹیا سعدیہ نور شیخ کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک

میں نے بڑے شوق سے پڑھا یہ کس کا تعارف ہے ،،، حیران ہوئی یہ شزہ مغل کا ہے ۔۔۔ اور آخر میں پتا چلا یہ تو میرا ہے ۔۔۔

خیر مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ہے یہ انداز
 
نور وجدان

لائبریرین
میرے ذہن میں کچھ محفلین کے نام آرہے ہیں ۔۔۔۔

مئی میں جب دوبارہ آئی تو مجھے
ایک صاحب بہت فراغ دل لگے
نئے نئے تھے ۔۔۔
یوں لگا کہ خلوص ان کا سرمایہ ہے
آن لائن رہنا ، سب کو خوش رکھنا
ان کی عادت۔۔۔۔۔
محفل کی رونق کی ایک دن مجھ سے بات ہوئی

بولے : نور تم بڑی بے ایمان ہو ،،،،
پوچھا کیوں
کہا۔۔۔تبصرے کرتے ہو مگر تم کوئی سوئی ہو جو نظر نہیں آتی ۔۔۔۔
ہنس دی
اس دن کے بعد بھٹی صاحب آن لائن تو موجود ہوتے ہیں
مگر سوئی بن کر رہتے ہیں
عید مبارک : فارق احمد بھٹی
 
نور وجدان

لائبریرین
بندے تو وہی جو سگریٹ پیتے ہیں
اوہ ۔۔۔ اچھا سگریٹ پینے کے لیے عمر پڑی ہے۔۔
یار سگڑیٹ منہ کو ایسی لگی ہے کہ چھٹتی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوہ ۔۔۔ مگر تمہیں سگریٹ پیتے کبھی دیکھا نہیں ہے
یار۔۔ تم بھی کیسا یار ہے ،،،، ہم مشہور ہی سگریٹ سے ہوا اور تم نے ہمارے بنے بنائے نام کا ستیاناس کر دیا۔تم نے میری تحریر ۔۔۔ یار جا دو سگریٹ پکڑ کا'' نہیں پڑی ۔۔۔ کیا فائدہ بات کرنے کا ۔۔ مجھے بات نہیں کرنی اب تم سے
ا
نہیں ۔۔ تم ناراض نہ ہو۔۔۔ اتنے جلدی ادبی بندے ناراض نہیں ہوتے ۔۔۔۔ اصل میں جب محفل میں تمھارے پہلے دھاگے پر نظر پڑی ۔ تو وہ '' احتراما مجھے شاعر نہ مانا گیا تو انتقاما نقاد بن جاؤ گا'' وہ ذہن میں کچھ ایسی ثبت ہوئی ۔۔سگریٹ کی طرف دھیان ہی نہ گیا۔۔۔۔

ادب اور نظم کے ادب دوست ۔۔۔
محفلین کو گرہ لگانے کے لیے
گرہ کا سلسہ شروع کرنے والے
اب دوست کو
عید مبارک
 
یار یہ عجیب لڑکی ہے !
کیوں کیا ہوا؟
جو اسے محسوس ہوتا ہے بول دیتی ہے
ہاں تو کیا بُرائی ہے اگر سچ بول دیتی ہے تو ؟
نہیں بُرائی تو کوئی نہیں ہے ۔ ویسے میں تو سوچ رہا تھا سوونئیر میں اِسے " موسٹ سچی ممبر" کے لیے منتخب کیا جائے۔
کیوں بھئی اب ایسا بھی کیا ہے ؟
آپ محترمہ کے مراسلے پڑھیں ۔ اور خاص طور سے تحاریر پڑھیں آپ کو اندزاہ ہو جائے گا
مراسلے تک تو بات سمجھ آتی ہے، گویا ایک صورت گفتگو کی ہے ۔ آپ کی تحریرات میں یہ خوبی کیسے ڈھنڈی جائے؟ کیونکہ تحریر میں تو ایک درجہ تصنع ہوتا ہے ۔
یہی تو مزے کی بات ہے ! آپ محترمہ کی روانی وہاں دیکھیں جہاں وہ اپنے انداز میں لکھتی ہیں اور جہاں تصنع بے جا کی طرف دھیان گیا وہاں صاف پتہ چلتا ہے کہ " اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی"۔

نور سعدیہ شیخ کو بہت بہت عید مبارک۔۔
 
یہ بات سچ ہے میں لکھتی اس انداز میں ہوں کہ سچ ایک ایک حرف لگتا ہے ۔۔ بہت لوگوں نے اس طرف توجہ دلائی ۔۔ اب کوشش کر رہی ہوں تصنع سے کام لوں ۔۔ دیکھئے کس حد تک کامیاب ہو پاتی ۔۔۔۔ دیکھیں اس بات کا مجھے خود کو نہیں پتا تھا ۔۔۔ آپ نے بتایا تو پتا چلا ۔۔۔:) :) :)
 
تجمل حسین

محفلین
ایک مرتبہ خواب میں میں جنت میں چلا گیا تھا تو وہاں ایک فرشتے سے میں نے اس بندے کے بارے میں پوچھا۔ تو پتہ لگا کہ جس فرشتے کو سعود بھائی کا پتلا بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس نے ان کے پارٹس اسمبل کرتے ہوئے کہیں پاس ہی کسی خاتون کی ممتا کا پرزہ رکھا ہواتھا وہ غلطی سے انہیں فٹ کردیا۔ بعد میں جب تک اس فرشتے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا یہ زمین پر پہنچ چکے تھے۔ اب کیا ہوسکتا تھا فرشتے نے ان خاتون کا پتلا بغیر ممتا کے پرزے کے ہی زمین پر بھیج دیا۔ پچھلے دنوں اس خاتون کے بارے میں کسی اخبار میں خبر آئی تھی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے میں برائے فروخت کا بورڈ لٹکا رکھا ہے۔:) دوسری طرف ان کی یہ حالت ہے کہ آٹھ سال سے اسی سال تک کی خواتین کو ایسی اپنائیت سے بٹیا کہتے ہیں کہ بٹیا کی اصل ممتا بھی اپنی کم مائیگی کے احساس سے جل ہی جاتی ہوگی۔:)
سعود بھائی کو بہت بہت :eid1: :)

بہت خوب رانا بھیا۔۔۔۔ کیا انداز تحریر ہے۔۔۔
ہنسی ہی نہیں رک رہی۔۔۔۔ :):LOL::ROFLMAO: :laughing::rollingonthefloor::bee::lol:
 
زبیر مرزا

محفلین
یار عجب بندہ ہے یہ بھی ۔ جب بھی کوئی بات کرو ۔ اپنی ہی سنائے گا ۔۔۔
کبھی تھیلیسیمیا کے مرض بارے لیکچر دے گا ۔ کبھی آلودگی بارے کہے گا کہ یارو قوم کو جگاؤ ۔
کبھی چائے خانے میں محفل سجا علم و حکمت کے موتی بکھرائے گا ۔۔۔
پرانے سچے وقتوں کی کوئی بھٹکی روح لگتا ہے آج کے زمانے میں ۔۔۔
محترم زبیر مرزا بھائی کو دلی دعاؤں بھری عید مبارک
نایاب بھائی بہت شکریہ - میری کوشش تو انسان بننے کی ہے وہ جسے اشرف المخوقات کہا گیا - اتنا تو ہونا چاہیے نا کہ خود انسان کہلانے کی لائق بنائیں
 
ایک محفلین دوسرے محفلین سے: کیا کر رہے ہو؟
دوسرا محفلین:دال گلا رہا ہوں
پہلا محفلین:ھاھاھاھاھا
دوسرا محفلین: غصے سےکیا ھاھاھاھا
پہلا محفلین: ارے پاگل جہاں رانا ہو وہاں کسی کی دال گلتی ہے؟
ابے لفڑا نہیں کرنے کا
رانا جی کو عید مبارک
 
آخری تدوین:

رانا

خیر مبارک شہزاد صاحب۔آپ کی محبتوں کے لئے مشکور ہوں۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلا دیہاتی: یار یہ رانا بھی عجیب آدمی ہے۔ ہماری برادری کا ہے لیکن نئے نئے خیالات نکال لاتا ہے۔
دوسرا دیہاتی: ہنسانے پر آئے تو اتنا ہنساتا ہے کہ ۔۔۔۔ لوگ رانا نہیں سمجھتے۔۔۔۔
تیسرا دیہاتی (نیرنگ): یار یہی تو کمال ہے کہ دیکھو۔۔ شہری ہے۔۔۔ لیکن پھر بھی اس کے نام ایک شعر کرنے کو دل کرتا ہے
سب سے ہنس کر ملتا ہے سب سے پیار کرتا ہے
یہ جو ہے ادا اس میں، یہ تو گاؤں والی ہے

رانا سرکار کو عید مبارک
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلا آدمی: یار یہ آدمی دیہاتی ہے
دوسرا آدمی: نہیں یار۔۔۔ یہ تو بڑا بابو آدمی ہے۔۔۔
پہلا آدمی: میں نے اس کو مٹی کی خوشبو سونگھ کر روتے دیکھا ہے۔۔۔
دوسرا آدمی: میں نے اس کو ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں پر درس دیتے دیکھا ہے۔ باؤ لوگوں کو بیماری ہوتی ہے بولنے کی۔
پہلا آدمی: نہیں یار۔۔۔۔ تم اس کو غلط سمجھے ہو۔ اس سے جب بھی بات کرو۔ یوں لگتا ہے جیسے پنڈال کا کوئی بزرگ لوٹ آیا ہو۔ بھلا اب کون پوچھتاہے ہم سے، کہ میاں کیسے ہو۔
زبیر مرزا بھائی کو عید مبارک۔۔۔ گزشتہ ہی سہی۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک مرتبہ خواب میں میں جنت میں چلا گیا تھا تو وہاں ایک فرشتے سے میں نے اس بندے کے بارے میں پوچھا۔ تو پتہ لگا کہ جس فرشتے کو سعود بھائی کا پتلا بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا اس نے ان کے پارٹس اسمبل کرتے ہوئے کہیں پاس ہی کسی خاتون کی ممتا کا پرزہ رکھا ہواتھا وہ غلطی سے انہیں فٹ کردیا۔ بعد میں جب تک اس فرشتے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا یہ زمین پر پہنچ چکے تھے۔ اب کیا ہوسکتا تھا فرشتے نے ان خاتون کا پتلا بغیر ممتا کے پرزے کے ہی زمین پر بھیج دیا۔ پچھلے دنوں اس خاتون کے بارے میں کسی اخبار میں خبر آئی تھی کہ اس نے اپنےبچوں کے گلے میں برائے فروخت کا بورڈ لٹکا رکھا ہے۔:) دوسری طرف ان کی یہ حالت ہے کہ آٹھ سال سے اسی سال تک کی خواتین کو ایسی اپنائیت سے بٹیا کہتے ہیں کہ بٹیا کی اصل ممتا بھی اپنی کم مائیگی کے احساس سے جل ہی جاتی ہوگی۔:)
سعود بھائی کو بہت بہت :eid1: :)
اب پرزے پرزے پر نظر کا بورڈ نہ لگا دیجیے گا۔۔۔
 
رانا

محفلین
پہلا دیہاتی: یار یہ رانا بھی عجیب آدمی ہے۔ ہماری برادری کا ہے لیکن نئے نئے خیالات نکال لاتا ہے۔
دوسرا دیہاتی: ہنسانے پر آئے تو اتنا ہنساتا ہے کہ ۔۔۔۔ لوگ رانا نہیں سمجھتے۔۔۔۔
تیسرا دیہاتی (نیرنگ): یار یہی تو کمال ہے کہ دیکھو۔۔ شہری ہے۔۔۔ لیکن پھر بھی اس کے نام ایک شعر کرنے کو دل کرتا ہے
سب سے ہنس کر ملتا ہے سب سے پیار کرتا ہے
یہ جو ہے ادا اس میں، یہ تو گاؤں والی ہے

رانا سرکار کو عید مبارک
خیر مبارک نیرنگ بھائی۔ آپ کی محبتوں کے جواب میں دعاؤں کا تحفہ قبول کیجئے۔:)
 
Top