دوست 1: سنو، کیا تم جانتے ہو کہ وہ لڑکی جو بھاری بھرکم الفاظ استعمال کرتی ہے، استعاروں اور اشاروں میں بات کرتی ہے، عشق، محبت، عالم ارواح اور پتہ نہیں جانے کس کس مشکل موضوع پر ڈھیروں ڈھیر تحریریں لکھتی ہے، وہ اصل میں کیسی ہے؟
دوست 2: کیسی ہے؟ بہت حسین ہے کیا؟
دوست 1: لاحول ولا قوتہ۔ ارے میں اس کے ادب کا ذکر کر رہا ہوں۔ تم بھی ادب کے دائرے میں رہ کر جواب دو۔
دوست 2: ہاں تو بتاؤ نا، کیا وہ محترمہ، وہ مادام، وہ صاحبہ بہت خوبصورت ہیں کیا؟
دوست 1:
دوست 2: انتہائی ادب اور احترام سے ہی تو پوچھ رہا ہوں، اور کیسے پوچھوں؟
دوست 1: بھائی تو رہنے دے، اس سے بات کرو گے تو جان لو گے، وہ بھی تیرے میرے جیسی ہے۔
دوست 2: تیرے میرے جیسی مطلب، یعنی کہ بالکل خوبصورت نہیں ہے؟
دوست 1: تو بھائی کوچہ شاپراں میں ہی چلا جا، تیرا دماغ اس وقت شاپرو شاپری ہوا پڑا ہے اور تجھے ماہرین شاپرین کی ضرورت ہے۔
دوست 1:
نورسعدیہ شیخ ، تم اس دوست 1 کو گولی مارو اور گذشتہ عید مبارک قبول کرو