محفلین کے اختیارات

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک ممکنہ حل اس مسئلے کا ذہن میں ابھی ابھی اور بھی آیا ۔ :)
اور وہ یہ کہ ایسا تو (شاید) با آسانی وضع کیا جاسکتا ہو گا کہ محفلین کو کسی لڑی کے اختیارات میں پرائیویٹ کرنے کا اختیار دے دیا جائے ۔ اس طرح یہ لڑیاں محض لڑی کے مالک محفلی کی دسترس میں رہے گی اور وہ اسے ذاتی بیاض کی طرح استعمال کر سکے گا۔ بس اس کی تدوین کا ٹائم البتہ بڑھانا پڑے گا ۔ لیکن سسٹم ایڈمنسٹریشن کے نقطہء نگاہ سے مجھے یہ آسانی سے قابل عمل لگتا ہے ۔
یہ البتہ معلوم نہیں زین فورو کا نظام اس معاملے میں کیا ترتیب رکھتا ہے۔
اس بارے میں محفلین ، مدیرین اور منتظمین کی کیا رائے ہو گی۔
 
Top