مریم افتخار
محفلین
گزشتہ برس کے کامیاب الیکشن کے بعد ہم اس سالگرہ پر یہ سوچتے ہی رہے کہ مزید ایسی کون سی لڑی بنائی جائے جو سالگرہ کے پورے دورانیے میں فعال رہے۔ الیکشن دوبارہ کروانا تو کچھ ایسا سودمند نہ تھا کیونکہ دس ماہ کی قلیل مدت میں انتخاب تھوڑی بدلتا ہے۔ بھلا ہو ہمارے محمدظہیر بھیا کا کہ ان کے ذہن میں محفلین کے انٹرویو کا خیال آیا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کا کام ہمارے سپرد کیا گیا۔ محفلین کے انٹرویو کی کمی ہمیں بھی کچھ عرصہ سے محسوس ہو رہی تھی کیونکہ کئی برس سے اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔ تیرہویں سالگرہ کے موقع پر محفلین کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ہماری اولین کوشش ہوگی کہ ایسے ذاتی نوعیت کے سوال نہ ہوں جو ناگوار گزریں تاہم انٹرویو دینے والے کو مکمل اختیار ہے کہ وہ جس سوال کا جس طرح جواب دینا چاہے دے اور ہمیں شرمندہ کیے بغیر آگے بڑھ جائے۔ محفلین سے التماس ہے کہ اس سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مزید برآں ہمارے پاس چالیس ہزار مراسلہ جات کا ہدف ہے ، اس طرح وہ بھی کسی طور منزل کی جانب بڑھے گا۔
آخری تدوین: