محفلین کے انٹرویو

نبیل بھیا! اب تو انٹرویو کا ایک الگ سیشن ہونا چاہیے جس میں آپ سے ٹوٹکے اور گر پوچھے جائیں۔ :embarrassed:
پونڈز۔۔۔۔ بڑھتی عمر جیسے تھم سی گئی! :heehee:
 

نبیل

تکنیکی معاون
متفق...
اپنے آپ کو جتنا ہیبت ناک بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں شکل و صورت سے ایسی کوئی بات نہیں لگتی...
اچھے خاصے سلجھے ہوئے اور خوش مزاج لگتے ہیں موصوف!!!

ہم پر یوسفی صاحب کا ایک قول ثابت آتا ہے کہ جسم تتیے جیسا اور مزاج بھی ایضا۔
 
ہم پر یوسفی صاحب کا ایک قول ثابت آتا ہے کہ جسم تتیے جیسا اور مزاج بھی ایضا۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

گوگل پر اس ڈسکرپشن کو سرچ کرکے دیکھا تو کچھ ذیل کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔

View attachment 1364
ساری تصاویر ہی سرچ سے میل نہیں کھاتیں اور خاص طور پہ منٹو۔ :rolleyes:
 


مندرجہ بالا مراسلات کی روشنی میں ادارہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اگر بچپن میں آپ کا نک نام زنانہ رہا ہو تو اسکا عمر پر معکوس اثر پڑتا ہے-

جنس ملحوظِ خاطر رہے۔

یعنی اپنے نبیل بھیا مردوں کے میرا جی قرار دیے جا سکتے ہیں ؟
 
آخری تدوین:
:laughing::laughing::laughing:
مندرجہ بالا مراسلات کی روشنی میں ادارہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اگر بچپن میں آپ کا نک نام زنانہ رہا ہو تو اسکا عمر پر معکوس اثر پڑتا ہے-

عرض کیا ہے کہ اگر ادارے کا بھی ابھی بچپن چل رہا ہے تو کسی زنانہ نام کے لیے استخارہ کیا جا سکتا ہے۔ یوں بھی ادارہ کب تک فقط ادارہ کہلائے گا۔ :daydreaming:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پروگرامنگ کالج کے زمانے میں سیکھی تھی اور یہ میری ہابی بھی تھی۔ اتفاق سے انجنیرنگ کا فائنل پراجیکٹ بھی کمپیوٹر سائنس سے کافی قریب تھا۔ کچھ سال بطور انجینیر ملازمت کرنے کے بعد ایک سوفٹویر ہاؤس میں کام کرنے کا موقع ملا، اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی سلسلے میں جرمنی میں آکر ماسٹرز کی اور اسی وقت سے یہاں ہوں۔ جاب پروفائل کے لیے میرا لنکڈان پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔
اسی بہانے آج میں نے بھی آپ کو دیکھ لیا۔

قدرے ریزروڈ ہوں، لیکن مردم بیزار نہیں ہوں۔
یعنی بات کرنی پڑ جائے تو کر لیتے ہیں۔ :D

فورم پر مجھے اکثر تکنیکی موضوعات پر مضامین شائع کیے جانے کی خوشی ہوتی ہے۔ اس کے لیے علاوہ شگفتہ تحاریر بھی پسند سے پڑھتا ہوں، خاص طور پر نیرنگ خیال بہت اچھا لکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں سعود کا طرز تحریر بھی پسند ہے۔
نبیل بھائی میرا سیروں خون بڑھانے کا شکریہ۔۔۔ روزے کی نقاہت جاتی رہی۔ :)

ابھی اردو کی ترویج کے لیے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ دوسری زبانوں کے مقابلے میں کمپیوٹنگ کے میدان میں اردو ابھی بھی پیچھے ہے۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان اور انڈیا میں حکومتی سطح پر اردو کمپیوٹنگ میں ریسرچ کی سرپرستی کی جائے اور اس مقصد کے لیے ادارے قائم کیے جائیں، اور ان میں درحقیقت ریسرچ بھی کی جائے، صرف فنڈز ہی نہ اڑائے جائیں۔ :)
متفق۔

محفل فورم سیٹ اپ کرتے وقت میرا ارادہ اس پر بطور صارف ہی وقت صرف کرنے کا تھا۔ لیکن شروع میں انتظامی ذمہ داریاں سنبھالیں تو اس کے بعد سے یہ کمبل جان نہیں چھوڑ رہا۔ :)
اس کی ایک وجہ تو محفل کے پلیٹ فارم کو مسلسل بہتر کرتے رہنا بھی ہے۔ شروع میں کیسا تھا اور اب کیسا ہوگیا۔ یہ انتظامی اراکین کی محنت ہی کا نتیجہ ہے۔

بیکار مباش کچھ کیا کر
کپڑے ہی ادھیڑ کر سیا کر
:)
محفلین ادھیڑ تو اچھا لیتے ہیں۔ امید ہے کہ سینا بھی سیکھ لیں گے۔

کھیلنے میں مجھے سکواش اور بیڈمنٹن پسند ہیں۔
سکواش آپ ہائی سپیڈ بال ساتھ کھیلتے رہے ہیں یا لو سپیڈ بال جو میرے جیسے اناڑیوں کے لیے ہوتی ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
جذباتی، تخیلاتی، جمالیاتی

یا حیرت! کیمسٹری میں تخییل کے گھوڑے دوڑاتے جمال کے متلاشی، آپ تو نِرے جذباتی ہیں :) :) :)

فیصد تک بن گیا۔ ۶۰ فیصد نہیں بن پایا۔ ایف۔سی کے سالِ دوئم سے نامیاتی کیمیا کے اندھے عشق میں گرفتار ہوا۔ تبھی یہ ٹھان لی تھی کہ کیمسٹری میں پی۔ایچ۔ڈی کرکے محقق بننا ہے۔ایک اعلی تجربہ گاہ، تخیل کے گھوڑے کو بے لگام کرنے کی آزادی، دنیائے کیمیا کی نامعلوم وادیوں کی سیاحت؛ ان سب کی شدید خواہش تھی جو بدرجہ اتم پوری ہوئی۔
اس کے ساتھ ساتھ تدریس کا بے پناہ شوق تھا۔ لیکچر دے کر یوں لگتا تھا کہ پورا عالم زیرِ نگوں ہو گیا ہے۔ یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔ ایک کمپنی میں سائنسدان ہوں۔
کیمیا کے بعد سر پر دوسرا جنون قرآن مجید کی تفہیم و تفسیر پر بے پناہ تحقیق کا سوار ہوا۔ یہ شوق اس حد تک تھا کہ اس پر اپنے پہلے معشوق، کیمیا، کو بھی قربان کرنے کے لیے تیار تھا۔ والد صاحب سے بات کی کہ سب چھوڑ چھاڑ کر اس دینی تعلیم کے میدان کو اپناتا ہوں۔ اللہ بخشے والد صاحب یہ سن کر زیادہ خوش نہیں ہوئے۔ ان کی خوشی کی خاطر یہ ارادہ ترک کر دیا۔ یہ خواہش اگر پوری ہوتی تو کہہ سکتا تھا، زندگی میں جو چاہا پا لیا۔

آپ کا شخصی خاکہ ہو بہو میرے تخییل کے متوقع نکلا، آپ دو انتہاؤں کو ساتھ چلا پارہے ہیں .. جبکہ یہ تو مشکل ہے بہت ...

ذہب سے اب بھی بے پناہ دلچسپی ہے۔ مذہب کی فلسفیانہ گفتگو بہت پسند ہے۔اسلام کے علاوہ دیارِ غیر میں جن مذاہب سے سابقہ پیش آیا ان کے بارے میں بھی اپنے مقامی رفقاء کار سے دریافت کرتا رہتا ہوں۔
شدید ترین مذہبی اختلافات کو بھی تہذیب و شائستگی کا پابند ہونا چاہیے۔ذاتی تعلقات کو ہر طرح کے اختلاف اور تعصب سے بالا تر ہونا چاہیے۔
میٹرک میں میرے عظیم استاد جنھوں نے میری زندگی کا دھارا علم کی منزلوں کی جانب موڑ دیا، میرے سب سے بڑے محسن ہیں۔ مذہب کے اعتبار سے وہ قادیانی تھے۔ میں ختمِ نبوت پر دل کی گہرائیوں سے ایمان رکھتا ہوں۔ اتنے بڑے بنیادی مذہبی اختلاف کے باوجود میرے دل میں ایک استاد اور محسن کا جس طرح احترام ہونا چاہیے، اس میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا۔

یہ تو بہت اہم پہلو ہے آپ کی شخصیت کا! یہ بتایے کہ علمِ کیمیا میں ایسی کوئی میڈیسن ہے جس سے دل میں موجود شدت کے ساتھ غیض و غضب کو رفع دفع کیا جائے.ہمیں تو آپ کی خوش مزاجی سے لگتا کہ ایجاد کرلی:)
 
یہ سوالات ہیں یا ایم اے اردو کا پیپر :barefoot:
لگتا ہے میرے بارے میں ادبی شخصیت ہونے کی کافی غلط فہمی لگی ہے دوستوں کو۔
اور میں نے ان سوالات کو دیکھنے کے بعد نیٹ سے کتابیں ڈھونڈنی شروع کر دی ہیں۔
ایویں پول نہ کھل جائے۔
 
Top