انیسویں سالگرہ محفلین کے لیےنمائیندہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
وارث بھائی اور اردو محفل

اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کو
وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے
اعتبار ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
نایاب
ٹھہرو ذرا کہ مَرگِ تمنا سے پیشتر!!!!!
اپنی رفاقتوں کو پلٹ کر بھی دیکھ لیں...

گزری مسافتوں پہ بھی ڈالیں ذرا نظر!!!
قربت کی ساعتوں کا مقدر بھی دیکھ لیں...

شاید کہ مل سکیں نہ نئے موسموں میں ہم
جاتی رُتوں کے آخری منظر بھی دیکھ لیں
 

جاسمن

لائبریرین
نور وجدان
موج میں آ کر جب بہتے ہیں بادل، چاند، ہوا اور میں
تنہا تنہا کیوں رہتے ہیں بادل، چاند ،ہوا اور میں
سبز رُتوں کی جھلمل میں جب شاخیں پھول اٹھاتی ہیں
بہکے بہکے سے رہتے ہیں بادل، چاند، ہوا اور میں
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل
ابھی جوانی ہے میکدے پر، ابھی تو بادل بھی ہے گھنیرا!
ابھی تو زندہ ہے حسنِ ساقی، ابھی سلامت ہے عشق میرا
افسر آزادی
 
Top