امجد میانداد
محفلین
السلام علیکم،
سالگرہ، رمضان اور عید ایونٹ تو بہت سے اکٹھے ہوئے گئے پر کمبخت ماری مصروفیت نے مجال ہے کسی مشغلے کو ہاتھ لگانے دیا ہو۔
زبیر مرزا بھائی کے محبت بھرے کارڈز دیکھ کر دل تو بہت للچایا کہ ہم بھی ذرا فوٹو شاپ کو زحمت دے لیں پر نا جی، کئی بار فوٹو شاپ کھلی اور پھر کئی بار ہی بند ہوئی پر کچھ نا بن پایا۔ آخر اس ویک اینڈ پہ ہم نے ہمت کی اور جیسے تیسے کچھ ٹائپو گرافی پہ ہاتھ سیدھا کرتے رہے۔ دو دن سے کام جاری ہے اور ابھی محفلین کے ناموں کے کئی صفحے باقی ہیں۔ کوشش کروں گا کہ جن جن کے ساتھ انٹیریکشن رہا سب ہی کو شامل کر سکوں۔ پھر بھی اگر کوئی نام بھول چوک میں رہ گیا ہو یا کوئی محفلین اپنے نک کے بجائے اصل نام شامل کرنا چاہ رہا ہو تو وہ بتا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی اور کے نام کی نشاندہی کرنا چاہ رہے ہوں تو بھی سو بسم اللہ۔ بھول چوک کی نشاندہی ضرور کیجیے گا تا کہ درستگی ہو سکے۔
تو شروع کرتے ہیں جن کی کوششوں سے انسپائریشن ملی ہمارے پیارے زبیر مرزا بھائی