محفل ادب کے نئے موڈریٹرز - م م مغل صاحب اور فرخ صاحب (سخنور)

فرخ منظور

لائبریرین
آئے ہائے کیا کرم پھوٹے ہمارے۔ کبھی دید سے عید کا سماں ہوا کرتا تھا اور اب مؤا یہ وقت دکھایا اس کلموہی تقدیر نے کہ ہماری دید ہنسی کا باعث بننے لگی۔:laughing:
جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمہارا دیکھنا

ہمیں تو "رسوا کیا، خراب کیا، اس نگاہ نے"
:)
 
مغزل

محفلین
ارے واہ! محفل پر تو پے در پے جاں فزا خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ سبحان اللہ!
کسے پہلے مبارکباد دوں اور کسے بعد میں کہ ہمیں فرخ صاحب اور مغل صاحب دونوں ہی عزیز ہیں اور بقول 'ماعر':
اک طرف بام پر کوئی گلفام ہے
اک طرف محفلِ بادہ و جام ہے
دل کا دونوں سے ہے کچھ نہ کچھ واسطہ
میں کہاں جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ
:laughing::laughing::laughing:
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز مبارک فرمائے اور آپ کو احسن رنگ میں ادارت کی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
آمین ثم آمین ، شکریہ فاتح المفتوحین، آپ کی محبتیں اور مشاورت درکار تر رہے گی ۔
م م مغل صاحب اور فرخ صاحب
آپ کو یہ عہدہ مبارک ہو۔
میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو یہاں اور ہر جگہ کامیاب کرے۔ آمین
آمین ، بہت شکریہ نقوی صاحب ۔ سلامت رہیں

بہت شکریہ جناب فاتح صاحب۔ قبلہ وہ جس کی دید میں لاکھوں مسرتیں پنہاں کے مصداق۔ آپ کی دید ہو گئی ہمیں بھی ہنسی آگئی۔ :)
اب چوں کہ ہم مسند ہیں تو اپنا بھی یہی حال ہے ، ۔۔:grin:

آئے ہائے کیا کرم پھوٹے ہمارے۔ کبھی دید سے عید کا سماں ہوا کرتا تھا اور اب مؤا یہ وقت دکھایا اس کلموہی تقدیر نے کہ ہماری دید ہنسی کا باعث بننے لگی۔:laughing:
جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمہارا دیکھنا

ایں ۔۔
کس کی صحبت کا رنگ لے بیٹھے --- آپ ایسے نہیں تھے پہلے تو
یہ تم ہم نے تمھیں سنبھا ل لیا --- ہم بھی گر ہوش میں نہ ہوتے تو
( شبیر نازش، میاں چنوں )
 
ظفری

لائبریرین
دونوں احباب کو بہت بہت مبارک باد ۔ دونوں ہی صاحبان ادبی شخصیات ہیں ۔ ان شااللہ ان کی تقرری سے یہ فورم مذید پھولے اور پھلے گا ۔ میری نیک خواہشات ان دوستو کے ساتھ ہیں ۔ میری مدد اور تعاون آپ کو ہمہ وقت میسر رہے گا ۔ گڈ‌لک
 
ارے واہ! محفل پر تو پے در پے جاں فزا خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ سبحان اللہ!
کسے پہلے مبارکباد دوں اور کسے بعد میں کہ ہمیں فرخ صاحب اور مغل صاحب دونوں ہی عزیز ہیں اور بقول 'ماعر':
اک طرف بام پر کوئی گلفام ہے
اک طرف محفلِ بادہ و جام ہے
دل کا دونوں سے ہے کچھ نہ کچھ واسطہ
میں کہاں جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ
:laughing::laughing::laughing:

رُخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر، وہ یہ کہتے ہیں
اُدھرجاتا ہے دیکھیں، یا اِدھرآتا ہے پروانہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
رُخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر، وہ یہ کہتے ہیں
اُدھرجاتا ہے دیکھیں، یا اِدھرآتا ہے پروانہ

شعر درست کر لیں۔

رخِ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں
اُدھر جاتا ہے دیکھیں، یا اِدھر پروانہ آتا ہے

(داغ دہلوی)

اور مکمل غزل یہاں دیکھیے۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ماشااللہ
آپ دونوں محترم ہستیوں کو موڈریٹر کا عہدہ پانا مبارک ہو
اللہ تعالی آپ کا سدا حامی و ناصر رہے
اور آپ کو بلا تخصیص اردو ادب کی خدمت کرتے رہنے کی
ہمت و طاقت سے نوازے آمین

oaccup.jpg

29ff1cl.jpg

بہت شکریہ اس محبت کے لئے نایاب صاحب۔ خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور تمام حادثات و نقصانات سے بچائے رکھے۔
 
مغزل

محفلین
نایاب صاحب بہت شکریہ سرکار ، بس آپ کی محبتیں درکار ہیں ، اللہ شاد و آباد رکھے ، آمین
 
زونی

محفلین
بہت مبارک ہو فرخ‌بھائی موڈریٹرشپ کیلئے اور مغل بھائی آپ کو بھی ، امید ھے اب آپ لوگ زیادہ اچھے طریقے سے محفل ادب کی خدمت کر سکیں گے ۔ :)
 
مغزل

محفلین
بہت مبارک ہو فرخ‌بھائی موڈریٹرشپ کیلئے اور مغل بھائی آپ کو بھی ، امید ھے اب آپ لوگ زیادہ اچھے طریقے سے محفل ادب کی خدمت کر سکیں گے ۔ :)

شکریہ زونی ، سلامت رہیں ، انشا اللہ ، ہم تو پوری کوشش کریں‌گے ، بس آپ سب کی مدد اور دعائیں درکار ہیں‌۔
 
Top