محفل اسٹاف میں تبدیلیاں

نایاب بھائی، سیدہ شگفتہ بہنا، حسیب نذیر گِل بھائی، خرم شہزاد خرم بھائی، تعبیر بہنا، عثمان بھائی، کاشفی بھائی، رانا بھائی، الف عین استاد محترم، کاشف اکرم وارثی بھائی، وجی بھائی، سید تراب کاظمی بھائی،پاکستانی بھائی، عائشہ عزیز بٹیا، نیلم بٹیا اور فرخ منظور بھائی۔ آپ سب محفلین کا بےحد شکریہ۔خوش رہیے۔
 
خلیل بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے محفل ادب کی نظامت کی ذمہ داری قبول کی۔ مقدس اور ساجد کا بھی شکریہ۔ سپر موڈز کی حیثیت سے آپ فورم پر کہیں زیادہ اختیارات کے حامل ہیں اور آپ کی ذمہ داریاں بھی اسی اعتبار سے بڑھ گئی ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ دوستوں کے تعاون سے محفل فورم روز افزوں ترقی کی منزلوں کی طرف گامزن رہےگی۔
نبیل بھائی یہ تو ہمارے لیے ایک بہت بڑا اور بہت قیمتی اعزاز ہے ، کیسے نہ قبول کرتے؟ ذمہ داری تو بڑی ہے اس لیے ڈر بھی ہے کہ کہیں قدم ڈگمگا گئے تو کیا ہوگا، لیکن دل کو تسلی ہوتی ہے جب آپ اور دیگر منتظمین کی ہمرہی کا سوچتے ہیں۔
 
ارے واہ یہ تو انتہائی خوش کن خبر ہے۔۔۔ تمام مدیران و منتظمین تو ہو گئے ہمارے اپنے گویا۔۔۔ سیاں بھیے کوتوال اب ڈر کاہے کا۔ ساجد بھائی، مقدس بیٹا اور محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو ہماری جانب سے ان اعزازات پر دلی مبارکباد۔
واہ فاتح بھائی، خوبصورت خوبصورت تبصرہ۔ داد قبول فرمائیے۔
 
زبردست اقدام۔۔۔ واقعی مقدس اور خلیل کی سرگرمیاں تو دیکھ ہی چکا ہوں، ساجد سے کم ہی سابقہ پڑا ہے میرا، کہ ان کی طرف میں جاتا ہی نہیں!! بہر حال تینوں کو بہت مبارک ہو، اور اردو محفل کو ان تینوں کی کارکردگی۔۔
یہ سب آپ کی شفقت ہے استادِ محترم ورنہ کیا ہم اور کیا ہماری سرگرمیاں۔جزاک اللہ الخیر
 
تمام ترقی یافتہ افراد کو اس خاکسار کی جانب سے بہت بہت تبریک اور بالخصوص محمد خلیل الرحمٰن صاحب کو کہ وہ اب ہماری اصلاح کرنے سے کہاں بچ سکتے ہیں کہ بقول غالب
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا؟
"قتل" سے مراد اصلاح ہے اور "تیغ و کفن" سے مراد ردیف اور قافیہ ہے۔:)
واہ مہدی بھائی۔ بہت خوب، یعنی کہ اپنا الزام دوسرے کے سر
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ​
تم قتل کرو ہو ، کہ کرامات کرو ہو​
خوش رہیے​
 
انتظامیہ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔
ساجد بھیا کی تو کیا بات ہے بہت ہی بردبار اور باوقار شخصیت ہیں۔۔۔۔ساجد بھیا بہت بہت مبارک ہو
مقدس بٹیا کی ترقی پر بھی بہت خوش ہوں۔۔۔۔۔گڑیا بہت بہت مبارک ہو۔
خلیل صاحب کے ساتھ کوئی خاص ربط نہیں ہے۔۔۔ان کا نام ہی پہلی مرتبہ سنا ہے(شائد یہ میری کوتاہی اور لاعلمی ہے کہ محفل کی اتنی اہم اور فعال ہستی سے لاعلم رہا)۔۔۔۔بہرحال ان کو بھی بہت بہت مبارک ہو
 
میر انیس

لائبریرین
لو اتنی اہم خبر سے میں محروم رہا ۔ میرے اتنے اچھے دوست کو مدیر بنادیا گیا اور مجھ کو کان و کان خبر نہ ہوئی یہ تو آج غزل جی کا پیغام اسکو اوپر لے آیا اور مجھ کو اچانک سے یہ خوشی کی خبر ملی، میرےخیال میں اسکی وجہ یہ ہے کہ 6 جولائی کو جناب مہدی صاحب ہمارے گھر تشریف لائے اور یہ خبر 4 جولائی کی ہے یعنی اس دوران ہم محفل سے غائب رہے یعنی ہم بھی تعبیر بہنا بن گئے ۔
مقدس ، @ ساجد اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب تینوں کو ڈھیر ساری مبارک باد۔
 
میری طرف سے تینوں دوست ساجد ،مقدس اورمحمد خلیل الرحمٰن دلی مبارکباد قبول ہو، اللہ تعالیٰ انکا حامی و مددگار ہو۔
السلام علیکم
میری طرف سے بھی مقدس ، ساجد اور محمد خلیل الرحمٰن بھائی کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
بہت بہت مبارک ہو آپ تینوں کو۔
بیشک آپ لوگ بہترین انتخاب ہیں۔ خوش رہیں آباد رہیں
میری جانب سے تینوں نئے منتظمین کو بہت بہت مبارک ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بہت ساری نیک تمنائیں اور دعائیں ۔۔۔ بہت خوش رہیں ۔ :)
محترم ایم اے راجا، محترمہ فرحت کیانی بہنا!، محترم باباجی اور محترمہ غزل جی بہنا!
آپ کا دلی شکریہ اور جزاک اللہ الخیر۔اللہ آپ کو خوش رکھے اور دارین کی خوشیاں نصیب فرمائے۔
 
انتظامیہ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ ۔۔۔
ساجد بھیا کی تو کیا بات ہے بہت ہی بردبار اور باوقار شخصیت ہیں۔۔۔ ۔ساجد بھیا بہت بہت مبارک ہو
مقدس بٹیا کی ترقی پر بھی بہت خوش ہوں۔۔۔ ۔۔گڑیا بہت بہت مبارک ہو۔
خلیل صاحب کے ساتھ کوئی خاص ربط نہیں ہے۔۔۔ ان کا نام ہی پہلی مرتبہ سنا ہے(شائد یہ میری کوتاہی اور لاعلمی ہے کہ محفل کی اتنی اہم اور فعال ہستی سے لاعلم رہا)۔۔۔ ۔بہرحال ان کو بھی بہت بہت مبارک ہو
یہ ہماری بد نصیبی اور کوتاہی ہے کہ آپ سے راہ و رسم نہ رہی۔ امید کرتے ہیں کہ اب اپنے دوستوں میں شامل فرماکر اپنی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔ آپ بحیثیت ایک معزز محفلین ہمارے دوستوں میں شامل ہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے
 
لو اتنی اہم خبر سے میں محروم رہا ۔ میرے اتنے اچھے دوست کو مدیر بنادیا گیا اور مجھ کو کان و کان خبر نہ ہوئی یہ تو آج غزل جی کا پیغام اسکو اوپر لے آیا اور مجھ کو اچانک سے یہ خوشی کی خبر ملی، میرےخیال میں اسکی وجہ یہ ہے کہ 6 جولائی کو جناب مہدی صاحب ہمارے گھر تشریف لائے اور یہ خبر 4 جولائی کی ہے یعنی اس دوران ہم محفل سے غائب رہے یعنی ہم بھی تعبیر بہنا بن گئے ۔
مقدس ، @ ساجد اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب تینوں کو ڈھیر ساری مبارک باد۔
کیا خوبصورت دن ہے کہ اتنی ڈھیر ساری مبارک بادیں وصول پائیں ۔آج ہی تراویح میں آپ کو یاد کیا اور واپس آکر محفل سائیٹ کھولی تو آپ کا پیغام موجود تھا۔ خوش رہیے جناب اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔جزاک اللہ الخیر
 
تعبیر

محفلین
لو اتنی اہم خبر سے میں محروم رہا ۔ میرے اتنے اچھے دوست کو مدیر بنادیا گیا اور مجھ کو کان و کان خبر نہ ہوئی یہ تو آج غزل جی کا پیغام اسکو اوپر لے آیا اور مجھ کو اچانک سے یہ خوشی کی خبر ملی، میرےخیال میں اسکی وجہ یہ ہے کہ 6 جولائی کو جناب مہدی صاحب ہمارے گھر تشریف لائے اور یہ خبر 4 جولائی کی ہے یعنی اس دوران ہم محفل سے غائب رہے یعنی ہم بھی تعبیر بہنا بن گئے ۔
مقدس ، @ ساجد اور محمد خلیل الرحمٰن صاحب تینوں کو ڈھیر ساری مبارک باد۔

:laughing::laughing::laughing:

چلیں کسی بہانے میں مشہور تو ہوں
ویسے انیس بھائی میں پچھلے کافی دنوں سے ریگولر تھی یہاں
بس رمضان میں مصروفیت بڑھ گئی ہے
لیکن رمضان میں میری غیر حاضری سے یہ ہرگز نہ سمجھا جائے ہمارا شمار شیاطین میں ہوتا ہے اور ہمیں جکڑ لیا گیا ہے :p
 
Top