ابن سعید
خادم
السلام علیکم!
الحمد للہ ایک اور کامیاب اپگریڈ انجام پا گیا۔ اور اب وقت ہے اردو محفل کے اس نئے سنگ میل کے حوالے سے ایک عدد کوائف نامہ لکھنے کا۔
اب جبکہ محفل کی سالگرہ قریب آ رہی ہے جس میں محفل کی ارتقاء اور مستقبل کو لیکر بڑے بڑے فیصلے کیئے جانے ہوتے ہیں، اردو ویب کے مختلف پروجیکٹس کو از سر نو توانائی بخشنی ہوتی ہے، احباب کی خدمات کی یاد دہانی کرانی ہوتی ہے اور اردو ویب کے بنیادی مقصد کو تازہ کرنا ہوتا ہے۔ الحمد للہ پچھلے دنوں ڈیویلپمینٹ اور ٹائپوگرافی وغیرہ کے شعبے میں انتہائی حوصلہ افزاء پیش رفت رہی لیکن ساتھ ہی بعض ناگزیر وجوہات کے باعث لائبریری کا پروجیکٹ بے ترتیبی کا شکار رہا جسے بڑھ کر سنبھالنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہیں چیزوں کو دماغ میں رکھتے ہوئے اس بار وی بلیٹن کے حالیہ ورژن کا پبلشنگ سوٹ استعمال کیا گیا ہے جس کا کنٹینٹ مینیجمینٹ سسٹم نمایاں پیغامات کو بلاگ اور آرٹیکل وغیرہ میں تبدیل کر کے پروموٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ حالانکہ ان نئے فیچرز کو موڈریشن کے تحت رکھنے کا ارادہ ہے۔
بہر کیف ان کوائف کا مطالعہ کرنے کے بعد محفل کے دو بڑے اور ایک مبتدی اپگریڈ کی ایک تاریخ پر متفق ہوئے اور اپنی اپنی گھڑیاں اور کیلینڈر ملا لیں۔ کچھ ابتدائی تیاریاں مثلاً تازہ ترین سوفٹوئیر ڈاؤنلوڈ، محفل کے فعال فیچرز کی معطلی یعنی تلواروں کو صیقل کرنا اور قربان گاہ کی صفائی ستھرائی نیز پانی کا چھڑکاؤ وغیرہ جیسے کاموں سے فارغ ہو کر کیل کانٹے سے لیس ہو کر متعینہ وقت کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد تین افراد اور کم از کم پانچ مشینیں باہم دگر ہو گئے۔ پھر تو ڈاٹا بیس اور کوڈ بیس بیک اپ، فائلیں کاپی کرنا، انسٹال اسکرپٹ چلانا، اس کا ناکام ہونا، حیران ہونا، قدرے پریشان ہونا، ڈاکیومینٹیشن کی خاک چھاننا، فائلیں دوبارہ کاپی کرنا، پھر سے انسٹالیشن اسکرپٹ چلانا، متعدد اسٹیپس کی گنتی کرنا، انتظار کی گھڑیاں گننا، سرور کی چیخ سننا، میموری کا اضافہ کرنا، سب کچھ پھر سے دہرانا، پھر ناکام ہونا، مزید میموری بڑھانا، چند خدمات کو معطل کرکے سی پی یو خالی کرنا، سرور ری اسٹارٹ کا ارادہ کرنا، اور اس ارادے کی دھمکی سے متاثر ہو کر انسٹال اسکرپٹ کا چل پڑنا، آدھے درجن الفا، کم و بیش اتنے ہی بیٹا ورژنز کے بعد رلیز کینڈیڈیٹ اور ایک جوڑا اسٹیبل ورژنز کی بتدریج خود کار تنصیب ہونا، بیچ بیچ میں مبتدی کے معرفت جاہلانا میں لتھڑے تبصروں، میسنجر پر درجنوں اسمائلیز، کئی عدد آہوں اور واہوں کے درمیان لہریں لیتے، ہچکولے کھاتے یہ معرکہ کم و بیش پانچ گھنٹے بعد الحمد للہ، ما شاء اللہ اور سبحان اللہ پر انجام پا گیا۔
محفل کے در عام صارفین کے لئے وا کر دیئے گئے۔ کچھ مزید ضروری آرائش و زیبائش مثلاً اردو ایڈیٹر وغیرہ کی انٹگریشن کے بعد محفل کے بڑے اپنے بال بچوں میں مصروف ہو گئے اس کے بعد کی داستان اتنی دلچسپ نہیں کیوں کہ اس کی تفصیلات بتانا مقدمے کی سماعت کے بعد کے واقعات سنانے سے زیادہ بور کن ہے۔
محفل کے دونوں بڑوں کو اس کارنامے پر دلی مبارکباد۔ اپنے ذاتی کاموں پر فوقیت دے کر قیمتی وقت اور خلوص کے نذرانے دینے والے ان دو اردو نوازوں کی خدمات کا اعتراف جن الفاظ میں بھی کیا جائے کم ہوگا۔